وحی کی تعریف اور اقسام (تقریر نمبر 7)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’الہام کے تو صرف یہ معنی ہیں کہ جو کچھ دل میں ڈالا جاوے نیک ہو یا بد وہ الہام ہے اور اس میں یہ بھی ضروری نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے الفاظ ہوں مگر اِس جگہ ہماری مراد الہام سے وحی الٰہی ہے اور وحی اس کو کہتے ہیں کہ خدا کا کلام مع الفاظ کسی پر نازل ہو۔ ‘‘
(چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 74 حاشیہ )

مزید پڑھیں

الہام خدا کا فعل ہےاور بندہ کی الہام میں فضیلت اعمالِ صالحہ میں ہے (تقریر نمبر 6)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’الہام کیا چیز ہے؟ وہ پاک اور قادر خدا کا ایک برگزیدہ بندہ کے ساتھ یا اس کے ساتھ جس کو برگزیدہ کرنا چاہتا ہے ایک زندہ اور با قدرت کلام کے ساتھ مکالمہ اور مخاطبہ.ہے۔‘‘
(اسلامی اصول فلاسفی، روحانی خزائن جلد 10صفحہ439-438)

مزید پڑھیں

مَا الْمُبشِّرات (تقریر نمبر 5)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’ ان کو اسی زندگی میں بشارتیں ملیں گی یعنی وہ خدا سے نور الہام کا پائیں گے اور بشارتیں سنیں گے جن میں ان کی بہتری اور مدح اور ثنا ہوگی اور خدا ان کی سچائیوں کو روشن کرے گا ۔ خدا نے جو جو وعدہ کیا ہے وہ سب پورا ہوگا اور کسی نوع کی تبدیل واقع نہیں ہوگی ۔ یہی سعادت عظمٰی ہے کہ جو ان لوگوں کو ملتی ہے کہ جو محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے۔‘‘
(براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 264۔ 265 حاشیہ نمبر11)

مزید پڑھیں

40 اقوالِ رسولؐ

40 اقوالِ رسولؐ حضرت خلیفۃُ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سے سویڈن کے ایک خادم نے سوال کیا کہ  کیا بچپن یا جوانی کے دوران (حضور کے) کوئی ایسے استاد، مربّی یارہنما تھے جن سے حضور انور کو خاص طور پر دینی علم حاصل ہوا ہو۔  تو حضور پُرنور نے فرمایا: ” ہمارا سارا ماحول […]

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ اور احبابِ جماعت کے کشفی واقعات (تقریر نمبر4)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
” مجھے اللہ جلّ شانُہٗ نے یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ وہ بعض امراء اور ملوک کو بھی ہمارے گروہ میں داخل کرے گا اور مجھے اس نے فرمایا کہ ’’میں تجھے برکت پر برکت دوں گا۔ یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“
)بركات الدعاء ، روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 3)

مزید پڑھیں

رؤیا کی حالت ترقی کرتی کشف کا رنگ اختیار کر لیتی ہے (تقریر نمبر 3)

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
(جنگِ مَوتہ کے موقع پر) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید، حضرت جعفر اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضوان اللہ علیہم کی (مدینہ میں) خبر آنے سے پہلے ہی اُن کے شہید ہو جانے کے متعلق لوگوں کو بتا دیا تھا۔ چنانچہ آپؐ نے فرمایا: اب زید نے جھنڈا سنبھالا ہوا ہے لیکن وہ شہید ہوگئے۔ پھر جعفر نے جھنڈا سنبھال لیا ہے اور وہ بھی شہید ہوگئے۔ پھر ابنِ رواحہ نے جھنڈا سنبھالا ہے اور وہ بھی جامِ شہادت نوش کرگئے۔ یہ فرماتے ہوئے آپؐ کی چشمانِ مبارک اَشک بار تھیں۔ (پھر آپؐ نے فرمایا) یہاں تک کہ اب اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار (یعنی خالد بن ولید رضی اللہ عنہ) نے جھنڈا سنبھال لیاہے، حتیٰ کہ اُس کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ نے کافروں پر فتح عطا فرمائی ہے۔
(صحیح بخاری، کتاب المغازي ، باب غزوۃ مؤتہ من أرض الشام)

مزید پڑھیں

ایمان اور اُس کی 70 شاخیں

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ۔ جَزَاکُمُ اللّٰہُ تَعَالیٰ حضرت خلیفۃُ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے مؤرخہ 28؍اگست 2026ء کے خطبہ جمعہ میں حضرت مولوی محمد ابراہیم بقاپوری صاحب ؓ   کے حوالہ سے بیان فرمایا کہ ” ایک دفعہ جماعت سیالکوٹ نے … کچھ روپے بطور ہدیہ حضورؑ (حضرت مسیح موعودؑ) کی خدمت میں پیش.کئے۔ حضور علیہ السلام […]

مزید پڑھیں

مشاہدات کی مالا کے 1300 موتی

من آنم کہ من دانم ہمارے پیارے اور محبوب امام حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفۃُ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ اِن دنوں شکرِ الٰہی پر خطبات ارشاد فرما رہے ہیں۔ اِس سلسلہ میں اپنے چار خطبات میں اپنے ربّ کی مہربانیوں اور احسانات پر اُس کا شکر ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے […]

مزید پڑھیں

خواب اَوررؤیائے صالحہ، نبوّت کے چھیالیس حصّوں میں سے ایک ہے (تقریر نمبر2)

حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آخری سفر لاہور سے قبل خواب میں دیکھا کہ
” وہ چوبارہ پر گئی ہیں اور وہاں حضرت مولوی نور الدین صاحب ایک کتاب لئے بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیکھو! اس کتاب میں میرے متعلق حضرت صاحب کے الہامات ہیں اور مَیں ابوبکر ہوں‘‘
(سیرت المہدی حصہ سوم صفحہ35)

مزید پڑھیں

خواب اَوررؤیائے صالحہ، نبوّت کے چھیالیس حصّوں میں سے ایک ہے (تقریر نمبر1)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’ اللہ تعالیٰ نے وحی والہام کا مادّہ ہر شخص میں رکھ دیا ہے۔ کیونکہ اگر یہ مادّہ نہ رکھا ہوتا تو پھر حجت پوری نہ ہو سکتی۔ اس لیے جو نبی آتا ہے اس کی نبوت اور وحی والہام کے سمجھنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کی فطرت میں ایک ودیعت رکھی ہوئی ہے اور وہ ودیعت خواب ہے۔ اگر کسی کو کوئی خواب سچی کبھی نہ آئی ہو تو وہ کیونکر مان سکتا ہے کہ الہام اور وحی بھی کوئی چیز ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ کی یہ صفت ہے کہ لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَا (البقرہ: 287)۔ اس لیے یہ مادّہ اس نے سب میں رکھ دیا ہے۔‘‘
( تفسیر حضرت مسیح موعودؑ جلد 4 سورۃ الشوریٰ صفحہ 146)

مزید پڑھیں