وحی کی تعریف اور اقسام (تقریر نمبر 7)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’الہام کے تو صرف یہ معنی ہیں کہ جو کچھ دل میں ڈالا جاوے نیک ہو یا بد وہ الہام ہے اور اس میں یہ بھی ضروری نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے الفاظ ہوں مگر اِس جگہ ہماری مراد الہام سے وحی الٰہی ہے اور وحی اس کو کہتے ہیں کہ خدا کا کلام مع الفاظ کسی پر نازل ہو۔ ‘‘
(چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 74 حاشیہ )
