50 تقاریر بابت تربیت اولاد

تربیت و اصلاح تعارف کتب تقاریر

تربیت اولاد کی تاء

” تربیت“ ایک ایسا لفظ ہے جو دل و دماغ اور ذہن میں آتے ہی جب زبان سے باہر اُترتا ہے تو انسان کے وجود کو پکار کر اَور  اُسے مخاطب کر کے فیملی اور خاندان کے کوریڈور سے راستہ بناتے ہوئے اور اُس میں موجود ہر مرد ،خاتون اور چھوٹے،بڑے کو اُس کی ذمّہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوا جب معاشرے، ماحول اور محلے میں بودوباش رکھنے والے لوگوں سے مخاطب ہوتا ہے تو اُنہیں اُن کی عظیم ذمّہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہے جو اسلام احمدیت میں قرآن کریم اور سیدنا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک اسٹیج یعنی احادیث اور سنّتِ رسولؐ اور آج کے آخری دَورمیں اقوالِ مسیح موعودؑ و خلفائے کرام سے  مزیّن ہوتی ہے۔ اِس معاشرے میں جو افراد اپنی پیدائش کے اغراض و مقاصد کو سمجھتے ہیں وہ مربّی کہلاتے ہیں۔ جو اپنے محدود دائرہ میں اپنے ربّ کے رہنما اصولوں کو اپناتے ہوئے نہ صرف اپنی اولاد کی پرورش اور نگہداشت کرتے ہیں بلکہ تعلیم و تربیت اور اصلاحِ احوال کی ذمّہ داریاں نبھاتے ہیں۔

”تربیتِ اولاد“ اتنا وسیع و بلیغ لفظ ہے جسے ایک اسلامی اصطلاح کے طور پر متعارف کروانا ضروری معلوم ہوتا ہے۔ میرا مربّی ہونے کے ناطے رجحان اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت اور نشوونما تک ہی نہیں  رہا ہے  بلکہ جہاں جہاں بطورمربّی قیام رہا جماعت کے بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ رہی جسے خاکسار نے اپنی خدا داد  طاقت و استطاعت کے مطابق احمدی بچوں اور نوجوانوں سے ذاتی تعلق رکھ کر، اُن کے گھروں میں جا کر، تربیتی اجلاسات، میٹنگز اور سٹنگزمیں اُنہیں دعوت دے کر گفتگو کے ذریعہ، چھوٹےچھوٹے بروشرز ،ہینڈ بلز اور کتابچوں کے ذریعہ اُن کی تربیتی امور کو نبھایا۔ پھر افریقہ میں پورے ساؤتھرن صوبہ کے مربّی ہونے، پاکستان میں مربّی ضلع لاہور، مربّی ضلع پشاور اور مربّی ضلع اسلام آباد اور پھر نائب ناظر اصلاح ارشاد مرکزیہ،  قائد تربیت مجلس انصار اللہ پاکستان اور ایڈیٹر روزنامہ الفضل ربوہ ، ایڈیٹر گلدستہ علم و ادب لندن اورایڈیٹرروزنامہ الفضل آن لائن لندن  کے ناطے جب تربیتی ذمّہ داریاں بڑھیں تو تربیتی اغراض کے لیے اپنے تربیتی دائرہ کو وسیع کرنا پڑا ۔ ”مشاہدات“ کی جب بِناء  ڈالی تو  تین سال کےقلیل  عرصہ  میں 1300 سے زائد منتخب عناوین پر  مضامین و تقاریر لکھنے کی توفیق پائی۔ آج جب خاکسار نے ”تربیتِ اولاد“ پر اپنی تقاریر کو Compile کرنے  کے لئے ”تربیتِ اولاد“ پر تقاریر کے عناوین کے چناؤ کی  کوشش کی تو یہ احساس لوہے کی  میخ کی طرح مضبوطی سے دل میں گڑھ گیا کہ میرے تو 1300 کے1300” مشاہدات“ کا تعلق کسی نہ کسی رنگ میں لفظِ” تربیت“ اور لفظِ ”اصلاح“ سے ہے تاہم اِن میں سے اپنی ٹیم کے ممبران سے مشورہ کے بعد تربیت،  تعلیم اور اصلاح کے قریب قریب جو عناوین  منتخب کئے تو اُن کی تعداد بھی 150 کے لگ بھگ ہو گئی جسے عزیزم زاہد محمود نے 50،50 تقاریر کی صورت میں تین مجموعوں کی شکل دی ہے۔ اُن میں سے پہلی 50 تقاریر حصّہ اوّل کے طورپر پیش ہیں۔ یہ ”مشاہدات“ کے مجموعاتِ تقاریر کی  44 ویں کاوش ہے۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

اس کتاب میں شامل تقاریر کی تیاری میں جن احباب و خواتین  یا ان کے مضامین تیار کرنے میں تعاون کرنے والے تمام دوست و خواتین کے لئے دعا کی درخواست ہے۔ جن میں مکرم منہاس محمود صاحب (جرمنی)،  مکرم حافظ جہانزیب قریشی صاحب(بیلجیئم)، مکرم تمثیل احمدصاحب، مکرمہ عائشہ چوہدری صاحبہ(جرمنی) خاص طور پر شکریہ کے مستحق ہیں۔ کتاب مدوّن کرنے میں یہ کتاب    آپ کے ہاتھوں میں عزیزان فضل عمرشاہد، زاہد محمود، سعید الدین احمد اور عامر محمود کی کوششوں سے پہنچ رہی ہے۔ جَزَاھُمُ اللّٰهُ خَيْرًا كَثِيْرًا وَجَزَاھُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء

مکرم سید طفیل شہبازصاحب قادیان دارالامان سے تحریر کرتے ہیں:

” مشاہدات کے اسلحہ خانہ سے ایک سے ایک بڑھ کر میزائل آہستہ آہستہ لانچ کیا جا رہا ہے۔ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مشاہدات کی تعداد ایک سے ہزار ہوویں یعنی ایک سے شروع ہو کر اب 1300 تک پہنچ چکی ہے۔ ماشاء اللہ۔ بہت خوب، پُرانی کتب کا از سر نو اجراء اس کے علاوہ ہیں۔ 6500 صفحات سے زائد اس کی مجموعی ضخامت ہوچکی ہوگی۔ اللہ مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین“۔

ایک اَور میسج میں تحریر کرتے ہیں کہ

” مشاہدات اب ایک برانڈ بنتا جا رہا ہے۔“

مکرم ڈاکٹر دلاور احمد صاحب قادیان دارالامان سے تحریر کرتے ہیں:

” مشاہدات میں علم ومعرفت کے خزانے کو دیکھ کر رشک آتا ہے۔ “

۔خاکسار

۔۔۔اسلام  ،احمدیت کا ادنیٰ خادم

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود

۔۔۔۔                                 ۔واقفِ زندگی ،مربّی سلسلہ حال برطانیہ

۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

۔۔۔۔.۔20؍اکتوبر2026ء

ویب سائیٹ:     www.mushahedat.com

فون نمبر:                +44 73 7615 9966

ای میل:          hanifahmadmahmood@hotmail.com

انڈیکس

انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
1964تربیتِ اولاد1
21234”متاعِ آسمانی“)تربیتِ اولاد(9
347تر بیتِ اولا د اور  انصار کی ذمّہ داریاں17
444عہد انصار اللہ اور ہماری ذمّہ داریاں26
546تربیت اولاد اور ماؤں کی ذمّہ داریاں (جدید ایجادات کی روشنی میں)31
629عہد لجنہ اماء اللہ اور ہماری ذمّہ داریاں41
749تربیتِ اولاد کے گُر49
8159آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی والدین کو بچوں سے دوستانہ تعلق کی تعلیم55
981آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم  کا بچوں کے ساتھ شفقت و محبت بھرا سلوک67
10156آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بچوں کو نصائح74
11251رحمۃ للعالمینؐ اور عالَمِ اَطفال86
121016آنحضورؐکے دور کے مسلمان بچوں کے سنہری کارنامے97
13323حضرت مسیح موعودؑ کا بچوں سے پیار و شفقت اور اُن کی تعلیم و تربیت102
14331حضرت مسیح موعودؑ کی اپنی اولاد کے حق میں دعائیں110
15237خلفائے احمدیت کی بچوں سے شفقتیں اور حسنِ سلوک120
1634والدین سے حسن سلوک132
171291ماں باپ کبھی نہیں مرتے ؟140
18201دُعَاءُ الْوَالِدِ لِوَلَدِ ہٖ کَدُعَاءِ النَّبِیِّ لِاُ مَّتِہ151
19735اَلْوَلَدُ سِرٌّ لِاَبِیْہِ163
2028اَلْجَنَّۃُ تَحْتَ اَقْدَامِ الْاُمَّہَاتِ171
211153ماں کا نعم البدل کوئی نہیں179
2273اچھے احمدی کی اچھی ماں ۔زندہ باد191
23976سچّے احمدی کی  ماں ۔ زندہ باد199
24186احمدی خاتون کے فرائض208
25936اولاد دین کی پہلوان ہو (سیرت حضرت مسیح موعودؑ کے تناظر میں )216
261292اِنَّ اَوْلَادَکُمْ مِنْ کَسْبِکُمْ(تمہاری اولاد بھی تمہاری کمائی میں سے ہے) )تقریر نمبر 1)226
271293اِنَّ اَوْلَادَکُمْ مِنْ کَسْبِکُمْ(تمہاری اولاد بھی تمہاری کمائی میں سے ہے) (قرآن کریم کی روشنی میں ))تقریر نمبر 2)234
281294اِنَّ اَوْلَادَکُمْ مِنْ کَسْبِکُمْ(تمہاری اولاد بھی تمہاری کمائی میں سے ہے) (قرآن کریم کی روشنی میں ))تقریر نمبر 3)244
291215بچے، جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں253
30951نَونِہالانِ جماعت266
31539احمدی بچوں کا مقام اور ان کے فرائض272
32322ایک احمدی مسلم بچے کی ذمّہ داریاں277
33955    آؤ بچو! لغویات سے کیسے بچیں؟281
3496اطفال کا وعدہ اور بچوں کی ذمّہ داریاں288
3530میں اپنا ناصرات کا عہد کیسے پورا کر سکتی ہوں؟296
3620ہیں دیں کی ناصرات ہم،بہار کائنات ہم301
37169ہم چھوٹی لجنہ،ناصرات الاحمدیہ کے فرائض305
381221گلشنِ احمد کی ہیں ہم چہچہاتی بُلبلیں313
3916میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گی320
4011اَلْحَیَاءُ مِنَ الْایْمَانِ328
4192خدام الاحمدیہ کا عہد اور نوجوانوں کی ذمّہ داریاں333
42116قوموں کی اصلاح نوجوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی343
4377نوجوانوں کو کلائیوں پر دھاگے کے بینڈ، بالی اور لاکٹ پہننے کی ممانعت353
44154اَلشَّبَابُ شُعْبَةٌ مِّنَ الْجُنُوْنِ364
45459ایک احمدی خادم کے اوصاف ۔ پانچ بنیادی اخلاق377
4674پانچ بنیادی اخلاق394
47977اسپورٹس مَین سَپِرٹ405
48931                            آج کا نوجوان  بطور ایک اُمید  کے406
49296اچھے دوست بنانے کی اہمیت416
50715اللہ ہمارا بہترین دوست ہے 422

ظظظظ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے