خوابیں، رؤیا اور وحی و الہام احادیث کی روشنی میں (تقریر نمبر9)
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا جس نے مجھے خواب میں دیکھا وہ عنقریب مجھے بیداری میں بھی دیکھے گا یا (فرمایا) گویا کہ اس نے مجھے بیداری میں دیکھا۔ شیطان میرا تمثّل اختیار نہیں کرسکتا۔
( مسلم کتاب الرؤیا باب قول النبی من رانی فی المنام فقد رانی ۔ 4193 از حدیقۃ الصالحین حدیث976)
