حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ اللہ تعالیٰ کے لئے جب لطیف کا لفظ استعمال ہو تو اس کے دو معنی ہوتے ہیں۔اوّل یہ کہ وہ لوگوں کی خبر گیری کرنے والا اور محبّت اور احسان کے ساتھ اُن کو نفع پہنچانے والا ہے اور دوسرے یہ کہ وہ اپنی مخلوق کی مخفی سے مخفی باتوں کو جاننے والا اور اُن کی تمام حاجات اور ضروریات کا علم رکھنے والا ہے ۔ ان معنوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اگر نظامِ عالَم پر نگاہ دوڑائی جائے تو ہمیں یہ دونوں باتیں اپنے پورے کمال کے ساتھ دنیا میں دکھائی دیتی ہیں اور اِس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ اللہ تعالیٰ واقعہ میں ایک لطیف ہستی ہے جس نے اپنی مخلوق کو فائدہ پہنچانے اور اُس کی زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے اِس قسم کی نعمتوں سے اُسے نوازا ہے اور اُس کی بقا کے لیے اتنے بڑے سامان پیدا کئے ہیں کہ کوئی شخص اگر ساری عمر بھی اِن نعمتوں کا شکر ادا کرتا رہے تب بھی وہ پوری طرح شکر ادا نہیں کر سکتا۔‘‘
( تفسیر کبیر جلد 7 صفحہ15 )
مزید پڑھیں