50 تقاریر بابت تربیت اولاد (حصہ دوم)

تربیت و اصلاح تعارف کتب

’’ تربیّتِ اولاد ‘‘کی تاء

برائے حصّہ دوم

اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے’’ مشاہدات‘‘کے پلیٹ فارم سے تربیت کےمختلف عناوین پرتقاریر کے مجموعے بطور کتب تیار ہو کر آن لائن کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذالک

اِس وقت ’’ تربیّتِ اولاد ‘‘کے عنوان پر تقاریر کو جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اِس کے تین حصّے ہوں گے اور اِن تین مجموعوں میں 150  تقاریر ہوں گی۔ اِن شاءاللہ العزیز۔ 50  تقاریر پر مشتمل پہلا مجموعہ تیار ہوکر منظرِعام پر آنے کے لئے دو قدم پر ہے اور دوسرے حصّے کے لئے ابتدائیہ زیرِ تحریر ہے۔ 

پرورِش (راء کی زیر کے ساتھ) اور تربیت قریباً مترادفات سمجھے جانے والے الفاظ ہیں۔ لغات میں ان کے معنوں میں لکھا ہے ۔ پالنا، نشوونما کرنا، مہربانی کرنا اور تعلیم وتربیت۔ لیکن بعض مستند لغات پرورِش اور تربیت میں ایک فرق کرتی ہیں کہ پرورش کے معنی صرف پالنے کے ہیں۔ انسان چونکہ اشرف المخلوقات بنایا گیا ہے۔ اس لیے اعلیٰ مقام تک رسائی کے لیے والدین، اساتذہ اور دیگرتربیتی ادارے انسانی جنریشن کی پرورش کے ساتھ ساتھ تعلیم وتربیت بھی کرتے ہیں۔ آزاددائرۃ المعارف ویکی پیڈیا میں ان الفاظ کے تحت لکھا ہے۔

پرورش

’’ بچوں کی پرورش میں کسی بچے کی جسمانی، جذباتی، سماجی اور دانشورانہ ترقی کا نومولودگی سے بلوغ تک خیال رکھا جاتا ہے اور ان کے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ پرورش میں حیاتیاتی رشتے کے علاوہ سے کسی بچے کے بڑھنے کے دوران کی پیچیدگیوں کا خیال رکھنا بھی شامل ہے۔‘‘

تربیت

’’ تربیت (Training) ایک تدریسی عمل ہے جو خود پر یا کسی اور پر مرکوز ہو سکتا ہے۔ اس میں کسی بھی ہنر یا مخصوص معلومات کا حصول یا اخذ کرنا شامل ہو سکتا ہے جو کسی خاص مفید صلاحیتوں سے متعلق ہو۔ تربیت میں کسی کی صلاحیت، کارکردگی، تخلیقی نوعیت اور عملی کیفیت بہتر ہو۔ یہ ملازمت کے لیے تربیتی.پروگراموں کا کلیدی حصّہ ہے اور جدید تکنیکی ادارہ جات کے تدریسی مواد میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح اہم ہے۔

تربیت ہر شعبے سے تعلق رکھتی ہے اور اپنی جگہ اہم اور تسلیم شدہ ہے۔ مذہبی حلقوں میں مؤذنوں کو اذان کے لیے، ائمہ کو جماعت کے لیے اور بالخصوص تراویح کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ نیم تدریسی عملوں کو ابتدائی طبّی امداد اور شدید بیماروں میں زندگی کی بازیابی کی تدریس دی جاتی ہے۔ اسکولی تعلیم میں سب سےبڑا چیلنج نونہالوں کو اسکولی ماحول سے ہم آہنگ کرنا اور ابتدائی حروف تہجی اور گنتی سکھانا ہے۔ آلات.موسیقی میں صحیح استعمال کا طریقہ اور آواز اور ساز میں تال میل قائم کرنے کی تربیت ہوتی ہے۔ شعراء کو ردیف اور قافیہ کے علاوہ کلام میں توازن اور زبان کی جاذبیت کی تربیت دی جاتی ہے۔ کمپیوٹر کے کثیر الاستعمال ہونے کی وجہ سے عام سافٹ ویئر پلیٹ فارم اور آفس سافٹ ویئر کی تربیت ہر کمپیوٹر کے عامل کو دی جاتی ہے۔ اسی طرح طبّ اور کئی اور شعبوں کے لوگوں کو دی جاتی ہے۔‘‘

اس ناطے پرورِش کے معانی تربیت کے معنی میں آ جاتے ہیں لیکن تربیت کے معنوں میں جو وُسعت ہے وہ پرورِش کے لفظ میں نہیں۔ وہ جماعتیں جن کا تعلق تعلیم وتربیت اور تبلیغ سے ہے بالخصوص جماعت احمدیہ۔ جس میں جماعت بطورمن حیث الجماعت اور ذیلی تنظیموں اور نظام وقفِ نو میں ان الفاظ کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے۔ جس کی ایک جھلک آپ قارئین کو’’ مشاہدات‘‘کے اِن تینوں مجموعوں میں نظر آئے گی۔   تربیت کا لفظ ربّ سے نکلا ہے۔ جس کے معنی ہیں پالنے والا، پرورش کرنے والا۔ گویا ماں باپ مجازی طور پر اپنی آل اولاد کے ’’ ربّ‘‘ہوتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی کتاب قرآن مجید میں والدین کی عزت وحرمت اور ان کے ساتھ حسن سلوک کو اپنی توحید کے ذکر کے ساتھ باندھ دیا ہے۔

تربیت کے لفظ کو دنیا کی تمام ڈکشنریوں اور لغات میں ان کی زبانوں میں دیکھیں تو بہت ہی دلچسپ اور سبق آموز معنی ملتے ہیں۔ جیسے اولاد کو بلندی پر چڑھانا خواہ وہ دینی ہو یا دنیاوی۔ تربیت کے ایک معنی جو ڈکشنری سے ملتے ہیں وہ مالی اور باغبان کی طرح درخت کو کانٹ چھانٹ کر اور گوڈی کر کے خوبصورت بنانے اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ بنانے کے ہیں۔ انگلش میں تربیت کے ان معانی کے لئے cultivation کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔

تربیت کے ایک معنی تھپکی دینے کے بھی ہیں۔ بظاہر یہ معنی اولاد کی تربیت پر اس طرح اطلاق نہیں پاتے لیکن اگر گہرائی میں جا کر دیکھاجائے تو والدین کو یہ سمجھایا گیا ہے کہ اپنی اولاد کی تربیت میں سختی پن نہ ہو۔ نرمی، پیار اور تھپکی وشاباش دے کر کام کروایا جائے۔

تربیت کے ایک معنی Breeding کے ہیں۔ جس طرح ماں دودھ پلاتے یا غذا دیتے اپنے بچوں کو پیارکی نظر سے دیکھ رہی ہوتی ہے اور اندر ہی اندر دل کی گہرائی سے دعائیں دے رہی ہوتی ہے۔ اسی طرح والدین اپنے بچوں کو اخلاق، اچھے اوصاف، اچھے طور طریق اور روحانی امور Breed کریں۔

تربیت کے ایک اہم معنی نرسنگ کے ہیں۔ والدین کو نرس بھی کہا جاتا ہے۔ جس طرح ہسپتالوں میں اور اعلیٰ گھرانوں میں بھی بعض کمزور افراد کے لئے نرس رکھنے کا رواج ہے جو دیکھ بھال کرتی اور اسے سکھلاتی ہے۔ اسی طرح ماں باپ، اپنے بچوں کو جو بظاہر کمزور وناتوان ہوتے ہیں کی دیکھ بھال کرتے اور نرس کی طرح روحانی ومادی doze دیتے رہتے ہیں۔

تربیت کے معنوں میں سے ایجوکیٹ کرنا۔ ڈسپلن میں لانا، تیار کرنابھی ہیں۔ ان تمام کی وضاحت چھوڑتے ہوئے انگلش کے ایک معنی Training کو لیتا ہوں۔ ڈکشنری میں لکھا ہے کہ یہ لفظ Train سے مشتق ہے۔ جس طرح ریل گاڑی پٹری پر سیدھے چلتی ہے اور انجن اپنی Power سے نہ صرف ڈبوں کو کھینچتا ہے بلکہ ڈبوں کے اندر Power بھی مہیا کرتا ہے۔ اس طرح والدین جو انجن کا کام دیتے ہیں۔ اپنی خداداد Power (طاقت) سے اپنے بچوں کو جو ریل گاڑی کے ڈبے ہیں دینی، اخلاقی اور روحانی طاقت وانرجی سے اس طرح مستفیض کرتے رہیں۔ کہ جس طرح ریل گاڑی پٹری پر چلتی ہے اسی طرح ان کی آل اولاد اسلام کی دی ہوئی تعلیمات کی پٹری پر چلتی رہے اور والدین بطور مُرَبِّیْ کام کریں اور اپنی اولاد کو مُرَبیّٰ کے طور پر اسلامی ڈکشنری کی زینت بنائیں۔ مُرَبیّٰ کے معانی وہ پھل ہوں گے جو تربیت کے نتیجہ میں نکلے گا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ نے انجن اور ڈبوں کی مثال خلیفۃ المسیح اور احباب سے دی ہے اور خلیفہ بھی روحانی باپ کے زمرہ میں آتا ہے۔

اگر ہم میں ہر باپ، ماں اپنے بچوں کی، بڑے بہن بھائی اپنے سےچھوٹے بہن بھائیوں کی، خاندان اور فیملی کے بڑے اپنے سے چھوٹوں کی اور جماعت وذیلی تنظیموں کے عہدیداران اپنے ماتحتوں کی اس نوع وطریق پر تربیت کریں تو ایک ایسا معجون اور تریاق تیار ہوگا جو ’’ مُربّٰی‘‘یعنی تعلیم۔یافتہ اور مہذّب کہلائے گا۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام بچوں کی تربیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان فرماتے ہیں۔

’’ کاش! دعا میں لگ جائیں اور بچوں کے لئے سوزِ دل سے د عا کرنے کو ایک حزب ٹھہرا لیں۔ اس لئے کہ والدین کی دعا کو بچوں کے حق میں خاص قبول بخشا گیا ہے‘‘

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

’’ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی شخص کا اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرنا صدقہ دینے سے زیادہ بہتر ہے۔صدقہ دینا تو بہت اچھا ہے، مگر اولاد کی تربیت سے لا متناہی سلسلہ صدقات کا شروع ہو جاتا ہے۔ اچھی تربیت والی اولاد جو آئندہ کے لئے نیکی کا موجب بنتی ہے وہ صدقہ دیتی ہے اور اس کی اولاد آگے أولاد اوریہ محبت کا سلسلہ نسلاً بعد نسلِِ چلتا ہے۔پس یہ معنی ہیں کہ ایک صدقہ تم دے دو تو وہیں رُک جائے گا مگر اولاد کی تربیت اچھی کرو گے تو اولاد تمہارے لئے صدقہ جاریہ ثابت ہو گی۔‘‘

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:

’’ ان بچوں کی ایسی تر بیت کروکہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا اِدراک انہیں بچپن سے حاصل ہو جائے۔ انصار کو خود بھی یہ بات یاد رکھنی چاہئے اور گھر کی خواتین کو بھی اسے ذہن نشین کرواتے رہنا چاہئے۔‘‘

اس پینتالیسویں  علمی اور تربیتی  مائدہ کی تیاری اور آپ تک پہنچانے میں درج ذیل احباب وخواتین کا تعاون شامل رہا۔

مکرم منہاس محمود۔جرمنی،  عزیزم زاہد محمود، عزیزم فضل عمر شاہد۔لٹویا ، عزیزم.سعیدالدین احمد۔ برطانیہ،  عزیزم عامر محمود ۔برطانیہ ، مکرمہ عائشہ چوہدری ۔ جرمنی ، مکرمہ صدف علیم صدیقی۔کینیڈا، مکرمہ عطیۃ العلیم ۔ہالینڈاورمکرمہ زکیہ فردوس کومؔل۔ برطانیہ ۔  فجزاھم اللّٰہ تعالیٰ احسن الجزاء

۔خاکسار

۔۔۔ اسلام  ،احمدیت کا ادنیٰ خادم

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود

۔۔۔۔                                 ۔واقفِ زندگی ،مربّی سلسلہ حال برطانیہ

۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

۔۔۔۔.۔25؍اکتوبر2026ء

ویب سائیٹ:     www.mushahedat.com

فون نمبر:                +44 73 7615 9966

ای میل:          hanifahmadmahmood@hotmail.com

انڈیکس

رابطہ کرنے کے لیے

ای میل ایڈریس:        hanifahmadmahmood@hotmail.com   

تقاریر کے حوالے سے چند باتیں

1.   خاکسار نے جو تقاریر تیا رکیں وہ سات سےآٹھ منٹ دورانیہ کی ہیں اس میں نیت یہ تھی کہ جماعتی وذیلی تنظیموں کے تربیتی و تبلیغی اجلاسات میں پڑھی جاسکیں۔

2.   جہاں تک مقابلہ جات کی تقاریر کا تعلق ہے ان میں ان تقاریر کو ذرا مختصر  کرکے حسب پروگرام کی جاسکتی ہیں کیونکہ چھوٹی تحریر کو بڑاکرنا قدرے مشکل ہوتا ہے جبکہ بڑی یا لمبی تحریر بآسانی مختصر کی جاسکتی ہے۔

3.   بعض دوست جب کسی عنوان کے تحت تقریر کا مطالبہ کرتے ہیں تو ان کو وہ تقریر عنوان کی قدرے تبدیلی سے جب بھجوائی جاتی ہےوہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ وہ عنوان تو نہیں ہے جبکہ عنوان تبدیل کرکے اگر وہی تقریر کردی جائے تو وہ عین درست ہوتا ہے جیسے آنحضور ؐ  کا  عفو کا مقام اور آنحضور ؐ اور غصہ نہ کرنے کی تعلیم۔

4.   تقریر کرتے وقت  صاحب صدر یا سامعین کو مخاطب کرتے موقع و محل کو مدنظر رکھنا چاہئے کیونکہ صاحب تحریر کے مدنظر بھائی اور بہنیں دونوں ہوتی ہیں ۔ اس طرح مخاطب ضمیر بھی بدل جائے گی۔

5.   اور سب سے ضروری بات یہ ہے کہ تقریر خود تیار کرنے کی کوشش کیا کریں۔ اس سے کتب بینی کا بھی موقع میسر آتا ہے۔ مطالعہ کتب حضرت مسیح موعودؑ کی بھی توفیق ملتی ہے ۔ عنوان کو ذہن میں رکھ  کر درود شریف اور دعائے قرآنیہ  رَبِّ اشۡرَحۡ لِیۡ صَدۡرِیۡ وَیَسِّرۡ لِیۡۤ اَمۡرِیۡ  با ر بار پڑھیں۔ اپنے خدا سے مدد مانگیں اور اگر ممکن ہو تو صدقہ بھی دیں۔اللہ تعالیٰ مضمون سلجھا دے گا اور تقریر لکھنے میں الہی مدد و نصرت بھی ملے گی۔

ظظظظ

یکے از آن لائن مطبوعات ”مشاہدات“

1۔       جماعت احمدیہ و ذیلی تنظیموں کے عہد اور ہماری ذمّہ داریاں

2۔       تقاریر سیرت و شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم

3۔       100 تقاریر برائے ممبرات لجنہ اماء اللہ برموقع صد سالہ جوبلی

4۔       52 علامات 52 تقاریر بابت پیشگوئی مصلح موعود

5۔       50تقاریر برموقع یوم مسیح موعودؑ(جلد اول)

6۔       30دروس بابت رمضان المبارک2024ء (حصہ اول)

7۔       50تقاریر برموقع یوم خلافت (حصہ اول)

8۔       25 تقاریر بابت انفاق فی سبیل اللّٰہ

9۔       65 تقاریر برائے انصاراللّٰہ

10۔     20تقاریر بابت محرم الحرام

11۔     25 تقاریر بابت اہل بیت رسولؐ اور اُن کا مقام  و مرتبہ

12۔     50 تقاریر  بابت سیرت و شمائل حضرت محمد ﷺ (حصہ دوم)

13۔     70 تقاریربرائے خدام الاحمدیہ

14۔     50 تقاریر  بابت قرآن کریم (حصہ اول)

15۔     50 تقاریر  بابت  اخلاقیات (حصہ اول)

16۔       60 تقاریر بابت افراد خاندان حضرت مسیح موعودؑ   (حصہ اول)

17۔     40 تقاریر بابت افراد خاندان حضرت مسیح موعودؑ   (حصہ دوم)

18۔     20تقاریر بابت فلسفہ  دُعا اور اس کی حقیقت

19۔     30 دروس  بابت  رمضان المبارک2025ء(حصہ دوم)

20۔     30 تقاریر بابت رمضان المبارک 2025ء  (جلد اول)

21۔     50تقاریر برموقع یوم مسیح موعودؑ2025ء(جلد دوم)

22۔     50 تقاریر برموقع یوم خلافت2025ء (حصہ دوم)

23۔     10 تقاریر بعنوان صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا

24۔     20 تقاریر بعنوان صحبتِ صالحین

25۔     50 تقاریر بابت سیرت و شمائل حضرت محمد ﷺ (حصہ سوم)

26۔     30 تقاریر بابت قولِ سدید و قولِ زور

27۔     50 تقاریر بابت اخلاقیات  (جلد دوم)

28۔     50 تقاریر بابت اخلاقیات  (جلدسوم)

29۔     50 تقاریر برائے نَونِہالانِ جماعت

30۔     ”مشاہدات“ کی مالا کے 1000 موتی

31۔     50 تقاریر بابت اخلاقیات  (جلدچہارم)

32۔     50 تقاریر بابت  وجود ِباری تعالیٰ (جلد اول)

33۔     25 تقاریر بابت عہدِ بیعت، شرائطِ بیعت اور ہم

34۔     30 تقاریر  بابت  رمضان المبارک2026ء (ارشادات، افاضات، فتاویٰ  و فقہی مسائل)

35۔     75 تقاریربابت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی احبابِ جماعت کو پَندو نصائح

36۔     25 تقاریر  بعنوان  اسلامی اصطلاحات  کی اہمیت، افادیت اور برکات (حصہ اول)

37۔     5 تقاریر  بابت  دیکھو! کیا کہتی ہے  تصویر تمہاری

38۔     ”مشاہدات“ کی مالا کے 1200 موتی

39۔     10 تقاریر بابت ”متاعِ آسمانی“

40۔     10 تقاریر بابت جلسہ سالانہ کی اہمیت و برکات

41۔     5 تقاریربعنوان مَنۡطِقُ الطَّیۡرِ

42۔     ”مشاہدات“ کی مالا کے 1300 موتی

43۔     50 تقاریر بابت ایمان اور اِس کی 70  شاخیں

44۔     50 تقاریر بابت  تربیت اولاد (حصّہ اوّل)

45۔     50 تقاریر بابت  تربیت اولاد (حصّہ دوم)

۞۞۞۞

زیر ترتیب کتب

1۔       50 تقاریر بابت  تربیت اولاد (حصّہ سوم)

2۔       50تقاریر بابت عبادات  

3۔       50 تقاریر بعنوان  قرآنی آیات

۞۞۞۞

انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
11157اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ کو ترویج دینا( تقریر نمبر 1)1
2  1158اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ کو ترویج دینا (ارشادات مسیح موعودؑ اور خلفاء کی روشنی میں)( تقریر نمبر 2)12
3947قُوۡلُوۡا قَوۡلًا سَدِیۡدًا27
4973وَاجۡتَنِبُوۡا قَوۡلَ الزُّوۡرِ34
5637فَاسْتَبِقُواالْخَیْرَات48
6117آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی بیویوں سے حسن معاشرت55
733شادی ایک مدرسہ ہے64
825پر سکون عائلی زندگی بہترین تربیت اولاد کی ضامن71
9974                                  گھریلوجھگڑوں و عائلی تنازعات کی وجہ ۔ جھوٹ اور قولِ زور    77
1027بچوں کے رشتوں کے لیے انتخاب کے لیے زریں ہدایات91
1124بد رسوم کے خلاف جہاد اور لجنہ کی ذمّہ داری100
1279جادو ،ٹونہ ٹوٹکا اور مزاروں پر جانا108
1323سوشل میڈیا کا استعمال اور لجنہ کی ذمّہ داریاں117
14183شادی بیاہ کے موقع پر پردے کا معیار126
15177تعلیمی اداروں میں پردہ کا معیار (از ارشادات حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ)134
16278ذیلی تنظیموں کا قیام ،حضرت مصلح موعودؓ. کا عظیم کارنامہ150
17319جماعتی پروگرامز،میٹنگز اور اجلاسات میں شمولیت کی اہمیت و برکات162
18697چھوٹوں پر رحم اور بڑوں کا ادب173
191027یوم والدین182
201028یومِ اُمَّہات(Mother’s day)192
21357مدَّرز ڈے(Mother’s day)199
221026فادرز ڈے(Father’s day)206
231212اسلام ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ 215
2452ابراہیم بنو229
25790                                  ’’ زکریا والی توبہ کرو‘‘242
26791سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ کا نادر و نایاب نسخہ251
27380اپنے نفس کا مطالعہ کرتے رہو257
28290ذاتی اصلاح کے لئے عملی کوششیں267
29297ذاتی اصلاح کی اہمیت اور طریقے277
30291ذاتی اصلاح کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں (تقریر نمبر1)281
31636ذاتی اصلاح کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں(تقریر نمبر2)287
3291خود احتسابی،ترقی کا ایک زینہ ہے294
33302عباد صالحین کیسے بنا جائے303
34299عِبادِ صالحین کی صفات309
3531تقویٰ کی باریک راہوں پر قدم مارنا ضروری ہے317
36160صحبت صالح ترا صالح کند322
37248صحبتِ صالحین(ارشادات حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی روشنی میں)336
38575اَمَرْبِاالْمَعْرُوْفْ وَ نَہِیْ عَنِ الْمُنْکَرْ347
39301نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے354
40874قُرَّۃُ عَیۡنِیۡ فِی الصَّلٰوۃِ ( حضرت محمدؐ )نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے359
4139نماز کی اہمیت و ضرورت اور انصار اللہ369
4255نماز با جماعت اورمساجد میں نمازیوں کی تعداد بڑھانے کے ذرائع377
43953مساجد کے آداب385
4457تلاوت قرآن کریم کی اہمیت ،برکات اور آداب388
453تلاوت قرآن کریم اور بعض مسنون کلمات399
46286ترجمہ قرآن کریم کی اہمیت404
47574درست تلاوتِ قرآنِ کریم کی اہمیت و ضرورت413
48571حفظِ قرآنِ کریم کی اہمیت و برکات420
49722رمضان اور محفوظ قلعے میں داخل کرنے والی دعائیں429
50549اللہ میاں کا خط ہے جو میرے نام آیا436

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے