”10تقاریربابت”متاعِ آسمانی

اعلانات اللہ تعالیٰ ایمانیات تعارف کتب
Spread the love

”متاعِ آسمانی“ کے اسٹیج پر پہلا قدم

اللہ تعالیٰ کے فضل سے” مشاہدات “کے پلیٹ فارم سے مختلف عناوین کے تحت 1200 سے زائد تقاریر تیار ہو کر نہ صرف ویب سائٹ www.mushahedat.com پر اپلوڈ ہوچکی ہیں بلکہ 25 تعلیمی و تربیتی مواضیع پر تقاریر کی 38 کتب بھی منظرِ عام پر آچکی ہیں اور ان آن لائن مطبوعات سے مشاہدات کی ویب سائٹ  سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اور”متاعِ آسمانی“  کے نام سے 10 تقاریر کا مجموعہ مشاہدات کی 39 ویں کاوش ہے۔ الحمدللّٰہ ۔ اللھم زد فزد

مجھے ایک دفعہ مشاہدات سے استفادہ کرنے والے ایک دوست نے فون کر کے دریافت کیا کہ گوتقاریر لکھنا اور اُن کو فارمیٹ کرکے ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنا اپنی ذات میں بہت مشکل کام ہے لیکن مَیں بعض اوقات سوچتا ہوں کہ آپ اتنی بڑی تعداد میں تقاریر کے  عناوین یا مواضیع کہاں سے اخذ کرتے ہیں اور یہ عناوین  ہوتے بھی منفرد اور پُرکشش ہیں۔ مَیں نے اس پر حمدِ الٰہی اور شکرِالٰہی ادا کیا اور کہا کہ

؏             سب تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے

 اِس میں کوئی  دوسری رائے نہیں کہ تقاریر یا مضامین کے عناوین کی تلاش یا انتخاب گو آسان کام نہیں ہے تاہم لکھنے سے قبل  اللہ تعالیٰ کی مدد ،رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي کی دعا پڑھنے اور درود شریف دوہرانے سے  یہ کام آسان ہو جاتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا رہا کہ مشاہدات کے خیر خواہ ،کرم فرما اور اِسے پسند کرنے والے جب فون پر مجھ سے گفتگو کرتے ہیں، اپنے اسٹیٹس پہ کوئی میسج چسپاں کرتے ہیں یا واٹس ایپ کرتے ہیں یا کوئی حوالہ، تحریر بھجواتے ہیں بالخصوص حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء کے ارشادات بھجواتے ہیں  یاخاکسار کے زیر مطالعہ رہنے والی کتب سے، تقاریر کے عناوین کا چناؤ کرتا ہوں۔ عناوین اور تقاریر زیادہ تر علمی ہوتی ہیں ،تربیتی ہوتی ہیں اَور  اصلاحی ہوتی ہیں۔ جیسے اس پیش لفظ  کی تحریر کے دوران ایک Vlog میں اینکر کے الفاظ ”برداشت، انسانیت اور سوسائٹی کی معراج ہے“ مشاہدات کا عنوان بن گیا اسی طرح حاملِ.ہذا کتاب مُسمّٰی ”متاعِ آسمانی“ کے انتخاب کی یہ وجہ بنی کہ میرے ایک قریبی برخودار رائے اطہر احمد سلمہ.اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس شعر پر رہنمائی چاہی۔

کہاں تک حرص و شوقِ  مالِ  فانی!
 اُٹھو    ڈھونڈو!   متاعِ    آسمانی

 خاکسار نے رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي دُعا پڑھ کر جب اس پر غور کیا تو بہت سے مضامین ذہن میں گردش کرنے لگے تاہم ”متاعِ آسمانی“ پر ذہن اٹک گیا اور بے شمار امور ذہن و دماغ میں جگہ پانے لگے جو اللہ تعالیٰ کی مدد سے تقاریر میں ڈھلتے گئے اور 10 تقاریر تیار ہو کر ویب سائٹ پر اپلوڈ ہونے کے بعد کتابی شکل اختیار کر کے ”مشاہدات“ کے پلیٹ فارم پر موجود ہے۔ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ

عزیزم  فضل عمر شاہد آف لٹویا نے اس کتاب کا خوبصورت ٹائیٹل  تیار کیا ہے۔ ان تقاریر کو کتابی شکل عزیزم زاہد محمود نے دی ہے۔ عزیزم سعید الدین احمد اور عزیزم عامر محمود  کی کاوش  سے یہ کتاب ویب سائیٹ  پر اپلوڈ ہوکر آپ تک پہنچ رہی ہے۔ اس کے علاوہ جن احباب  و خواتین کا تعاون اس کتاب کی تیاری میں شامل رہا ان میں  مکرم منہاس محمود۔جرمنی، مکرم تمثیل احمد،مکرم جہانزیب قریشی۔بیلجیئم، مسز عائشہ چوہدری۔جرمنی اور مسز بقعۃُالنور عمران ۔جرمنی  شامل ہیں۔ فجزاھم اللّٰہ تعالیٰ احسن الجزاء

مکرم بشیر احمد خان صاحب  مربی سلسلہ تحریر فرماتے ہیں:

” مشاہدات نے ماشاءاللّٰہ ہر سال یوم خلافت پر نیا مواد پیش کیا ہے ۔دعا ہے اللہ تعالیٰ  اسے قبول فرمائے اور ان تمام کاوشوں میں بےشمار برکتیں نازل فرمائے ۔آمین “

 مکرمہ نصرت قدسیہ صاحبہ  فرانس سے تحریر کرتی ہیں:

”ماشاءاللہ، مشاہدات کی سب تقاریر نہایت علمی اور تحقیقی ہوتی ہیں۔ جن سے ہمیشہ ہی بوقت ضرورت فائدہ اٹھایا ہے۔ جزاکم اللّٰہ خیراً کثیراً فی الدنیا والآخرۃ“

۔خاکسار

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود

۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ

۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

۔۔۔۔.۔07؍جولائی 2026ء

ویب سائیٹ:             www.mushahedat.com

فون نمبر:                  +44 73 7615 9966

ای میل:                    hanifahmadmahmood@hotmail.com


انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
11225”متاعِ آسمانی“       (اللہ تعالیٰ)(تقریر نمبر 1)1
21226”متاعِ آسمانی “(آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم)(تقریر نمبر2)11
31227”متاعِ آسمانی“(قرآنِ کریم)(تقریر نمبر 3)20
41228”متاعِ آسمانی “(حضرت مسیح موعود علیہ السلام)(تقریر نمبر 4)32
51229”متاعِ آسمانی“(خلافت علیٰ منہاج النبوۃ)(تقریر نمبر 5)43
61230”متاعِ آسمانی “(صحابہ رضوان اللہ علیہم)(تقریر نمبر 6)55
71231”متاعِ آسمانی “(انعامات الٰہی  و شکر خداوندی )(تقریر  نمبر 7)63
81232”متاع آسمانی“(اطاعت و فرمانبرداری)(تقریرنمبر 8)71
91233”متاعِ آسمانی “(حرص و شوقِ مالِ فانی)(تقریر نمبر 9)79
101234”متاعِ آسمانی“)تربیتِ اولاد((تقریر نمبر 10)88

مزید پڑھنے کے لئے کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے