25تقاریربعنوان اسلامی اصطلاحات کی اہمیت،افادیت اور برکات(حصہ اول)

تربیت و اصلاح تعارف کتب علمی مضامین

ٹکٹ گھر (پیش لفظ )

” مشاہدات “کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے 25 ڈبوں پر مشتمل جو گاڑی(ٹرین) اللہ تعالیٰ کی طرف لے جانے کے لیے روانہ ہونے والی ہے ۔ اُس کو ہم نے اسلامی اصطلاحات (Terminologies) کے استعمال کے فوائد اور برکات کا نام دیا ہے اور عرصہ تین سالوں میں یہ 37 ویں ٹرین ہے جو لکھوکھا مسافروں کو لے کر روانہ ہو رہی ہے ۔ جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے” مشاہدات “ کی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں روز بروز اس کے مسافروں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے” مشاہدات“جنکشن کی بھی توسیع پر کام جاری ہے۔

اسلامی اصطلاحات کے درست اور برمحل وباموقع استعمال پر کچھ کام خاکسار کو 27؍ مئی 2022 ء کو بحیثیت ایڈیٹرروزنامہ الفضل آن لائن لندن کرنے کی توفیق ملی تھی ۔ جب ایک ضخیم کتاب اُن مضامین پر مشتمل منظرِ عام پر آئی تھی جو گاہے بگا ہے روزنامہ الفضل آن لائن لندن کی زینت بنتے رہے تھے۔ مگر اِس بار مکرمہ عائشہ چوہدری آف جرمنی اور برادرم عزیزم زاہد محمود کے کتب، رسائل اور اخبارات کی انتھک ورق.گردانی کرنے اور گوگل سے کچھ مدد حاصل کرنے سے اسلامی اصطلاحات کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سابقہ مواد میں بھی خاطر خواہ مفید اضافہ کا باعث بنے اور روزنامہ الفضل آن لائن لندن کےپلیٹ فارم سے شائع ہونے والی کتاب کے مقابل پر” مشاہدات“کے پلیٹ فارم سے جاری ہونے والی کتاب نمبر37 میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہو جسے حصّہ اوّل کا نام دیا جا رہا ہے اور حصّہ دوم پر باللّٰہ التوفیق کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل اور اُس کی عنایت ہے جس نے اس اہم مبارک کام کے پہلے حصّہ کو مکمل کرنے کی توفیق دی۔

پاکستان اور بعض اسلامی ممالک میں حُکماً، جبراً، قانوناً اور بعض دیگر ایشیائی ریاستوں میں کہیں کہیں احمدیوں کو اسلامی اصطلاحات کے استعمال سے روکا جاتا ہے ۔ پاکستان میں تو بسم اللّٰه لکھنے، کسی کو السلام علیکم کہنے، کلمہ طیبہ پڑھنے، سینوں پر آویزاں کرنے، گھروں اور مساجد کی پیشانیوں پر لگانے، عبادت گاہوں کو مسجد کا نام دینے حتٰی کہ اب تو نماز پڑھنے، جمعہ پڑھنے، عید پڑھنے اور قربانی کرنے پر بھی مقدمات بنائے جاتے ہیں اور بیسیوں احمدی جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنے مولیٰ کی راہ میں اسیری کا وقت گزار رہے ہیں ۔ اس لیے ضروری معلوم ہوا کہ احمدی احباب وخواتین کے علم وایمان میں اضافہ کے لیے تمام اسلامی اصطلاحات کی اہمیت، افادیت، فوائد، برکات اور باموقع استعمال کو بتایا جائے ۔ سو اس مجموعہ میں 45 کے قریب اصطلاحات کو جمع کیا گیا ہے ۔ امید ہے یہ مجموعہ احبابِ جماعت کے لیے مفید ثابت ہو گا ۔ حضرت خلیفۃُ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 10 ؍اپریل 2026 ء کے خطبہ میں ایک لطیف نکتہ بیان فرمایا جو حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے الفاظ میں پیش ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:

”غالباً 1901ء کا ذکر ہے کہ ایک دفعہ مَیں حضور اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہِ اقدس میں حاضر تھا کہ حضور علیہ السلام نے توحیدِ باری تعالیٰ پر ایک تقریر فرمائی اور اس میں ارشاد کیا کہ

              بعض لوگ کسی کے احسان پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنے کے بغیر ہی جَزَاکَ اللّٰہُ کہہ دیتے ہیں حالانکہ بہ نظرِ غایت دیکھا جائے تو از روئے معرفت یہ کلمہ بھی اپنے اندر ایک گونہ شرک کا پہلو رکھتا ہے کیونکہ احسان کرنے والے کی ذات اور وہ چیز جس کےذریعے وہ محسن بنا ہے وہ بھی درحقیقت اللہ تعالیٰ ہی کی پیدا کی ہوئی چیزیں ہیں۔ اس لیے ممنونِ.احسان کو چاہیے کہ وہ جَزَاکَ اللّٰہُ کہنے سے قبل اللہ تعالیٰ کی توصیف وتحمید بیان کرے اور احسان ہونے پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہے کیونکہ معرفت اور حقیقت کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ سب سے اوّل خالقِ اسباب کا شکریہ ادا کیا جائے پھر جَزَاکَ اللّٰہُ اُس شخص کا بھی کہہ دے۔“

(حیاتِ قدسی صفحہ 134)

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں خلافت کے با برکت سایہ میں رہتے ہوئے اسلام کے فروغ اور اشاعت کے لیے اس کی درست تشریحات کرنے اور اِن کے برمحل وباموقع اور درست استعمال کی توفیق دے۔آمین

اس کتاب کی تیاری میں جن لوگوں کی مدد حاصل رہی ان میں مسزعائشہ چوہدری۔ جرمنی، مسز بقعۃُ النور عمران۔ جرمنی، مکرم منہاس محمود۔ جرمنی، مسز عطیۃُ العلیم ۔ ہالینڈ اورمکرم تمثیل احمد  شامل ہیں۔ مکرم فضل عمر شاہد۔ لٹویا نے اس کتاب کا خوبصورت  ٹائٹل تیارکیاہے۔ عزیزم زاہد محمود  نے تقاریر کو نہ صرف کتابی شکل دی بلکہ ویب سائیٹ کے لئے روزانہ کی پوسٹ کو پی ڈی ایف بناتے رہے اورعزیزم سعیدالدین احمد  آف برطانیہ  کی مساعی سے روزانہ  یہ روحانی مائدہ ویب سائیٹ پر اپلوڈ ہوتا رہا۔ عزیزم عامر محمود اعوان آف برطانیہ  کی  کوششوں نے اس  کتاب کو  ”مشاہدات“ کی ویب سائیٹ  کی زینت بنایا ۔ تمام احباب.ومستورات  جنہوں نے ان تقاریر کو پڑھا، پسند کیا اور  دوسروں تک پہنچایا ۔ اللہ تعالیٰ سب کو بہترین جزا دے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ۔ فجزاھم اللّٰہ  تعالیٰ احسن الجزاء

مکرم جناب قمر احمد ظفر آف جرمنی نے میرے نام اپنے ایک خط میں” مشاہدات “ کے نفع رساں ہونے اور مختلف مواضیع پر سیر حاصل مواد پر مشتمل تقاریر کا ذکر کیا ہے۔ خاکسار کے متعلق ستائش کے حصّہ کو نکال کر” مشاہدات “ کی نفع رسانی کے حصّہ کو قارئین کی خدمت میں بغرض دعا پیش ہے۔

” مشاہدات کی ویب سائیٹ پر آپ کی نہایت عظیم الشان اور غیر معمولی علمی وروحانی کاوش دیکھ کر دل بےحد مسرور، ممنون اور سراپا شکر بن جاتا ہے۔” مشاہدات “کے پلیٹ فارم سے اب تک کی 1150 (جواب بالحمد للہ1200 ہو گئی ہیں) تقاریر کے عناوین کو نہایت محنت، حکمت، عمدہ ترتیب اور حسنِ سلیقہ کے ساتھ یکجا کرنا یقیناً ایک عظیم کارنامہ ہے۔ یہ فہرست محض ایک ترتیب نہیں بلکہ ایک ایسا علمی زخیرہ ہے جو آنے والے وقتوں میں بھی طالبانِ علم کے لیے رہنمائی، تحقیق اور فکری ارتقاء کا ایک مضبوط ذریعہ بنتا رہے گا۔ اور قرآنی ارشاد ”إِنَّمَا يَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ“ کے مصداق حقیقی خشیت رکھنے والے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے۔

اسلام نے علم کی جو فضیلت بیان فرمائی ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ قرآنِ کریم میں بارہا اہلِ علم کے درجات بلند ہونے اور انہیں خاص قربِ الٰہی کی بشارت دی گئی ہے۔ احادیثِ.مبارکہ میں بھی علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد وعورت پر فرض قرار دیا گیا ہے اور اہلِ علم کو انبیاء کا وارث کہا گیا ہے۔ یہی وہ علم ہے جو انسان کو معرفتِ.الٰہی تک پہنچاتا، اس کے اعمال کو سنوارتا اور معاشرے میں روشنی پھیلاتا ہے۔ ”مشاہدات “ کی یہ خدمت اسی عظیم سلسلۂ علم کی ایک درخشاں کڑی ہے۔ جو بے شمار دلوں کو علم، شعور اور دینی بصیرت سے منوّر کر رہی ہے۔

” مشاہدات “کے تحت تحریروں میں نورِ فراست، اطمینانِ قلب، کامل سچائی اور اعلیٰ فکر جھلکتی نظر آتی ہے۔ جو دلوں پر اثر کرتی ہیں، روحوں کو تسخیر کرتی ہیں اور قاری پر ایک وارفتگی کا عالَم طاری ہو جاتا ہے ۔

مَیں دل کی گہرائیوں سے آپ کی وساطت سے تمام قارئینِ ” مشاہدات “کو اس کی کامیابی اور بابرکت علمی خدمات پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعاگو ہوں کہ وہ مشاہدات کی ہر کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرماتے ہوئے اِسے صدقۂ جاریہ بنائے اور اس کے اثرات کو رہتی دنیا تک قائم رکھے۔آمین

 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ، وَتُبۡ عَلَیۡنَا ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ۔“

”مشاہدات“ کی  36 ویں  گاڑی اپنی 25 بوگیوں سمیت  قارئین کرام  کی  خدمت میں پیش   ہے۔

 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ

۔خاکسار

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود

۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ

۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

۔۔۔۔.۔27؍مئی 2026ء

ویب سائیٹ:             www.mushahedat.com

فون نمبر:                  +44 73 7615 9966

ای میل:                    hanifahmadmahmood@hotmail.com


انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
11157اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ کو ترویج دینا( تقریر نمبر 1)1
21158اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ کو ترویج دینا (ارشادات مسیح موعودؑ اور خلفاء کی روشنی میں)( تقریر نمبر 2)12
31159تَعَوُّذ یعنی اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ پڑھنے کا حکم27
41160بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ پڑھنے کی برکات)تقریر نمبر 1)34
51161بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ پڑھنے کی برکات)تقریر نمبر 2)44
61162اَللّٰہُ اَکْبَرُ پڑھنے میں برکات ہیں52
71163جنت کے خزانہ ’’ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ‘‘ کو پڑھنے کی ہدایت60
81164تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ کا استعمال69
91165سُبْحَانَ اللّٰہِ پڑھنے کے فوائد اور برکات(تقریر نمبر 1)79
101166سُبْحَانَ اللّٰہِ پڑھنے کے فوائد اور برکات(تقریر نمبر 2)88
111167اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ کا بابرکت استعمال(تقریر نمبر1)96
12    1168اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ کا استعمال  (حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے ارشادات کی روشنی میں) (تقریر نمبر2)106
131169استغفار کی ضرورت اور برکات(تقریر نمبر1)118
141170استغفار، حضرت مسیح موعودؑ اَور خلفاء کی نظر میں (تقریر نمبر2)133
151171إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ پڑھنے کا اسلامی حکم(تقریر نمبر 1)144
161172إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ پڑھنے کا اسلامی حکم(تقریر نمبر 2)152
171173’’  اِ نۡ شَاءَ اللّٰہُ ‘‘کہنا اور لکھنا ایک مبارک عمل ہے162
181174اسلامی اصطلاح” جزاک اللّٰہ خیرًا“ کا استعمال171
191175صلی اللّٰہ علیہ وسلم  پڑھنے کے فوائد اور برکات178
201176مسجد کا مقام اَور اِس کی تعمیر کا ثواب188
211177اسلامی اصطلاحات، شعائر اللہ کی تعظیم وتکریم206
221178حج بیتُ اللہ اور عیدُ الاضحیٰ بطور شعائرُاللہ اور اسلامی اصطلاح216
231179مقاماتِ حج ،شعائرُاللہ اور اسلامی اصطلاحات میں شامل231
241180دعائیہ کلمات ’’مَاشَاءَ اللّٰہ‘‘ کا استعمال باعثِ برکت ہے243
251181اسلامی اصطلاح ’’ فِیْٓ اَمَانِ اللّٰہِ‘‘ کا استعمال250

مزید پڑھنے کے لیئے کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے