ایمانیات تعارف کتب
Spread the love

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ۔ جَزَاکُمُ اللّٰہُ تَعَالیٰ

حضرت خلیفۃُ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے مؤرخہ 28؍اگست 2026ء کے خطبہ جمعہ میں حضرت مولوی محمد ابراہیم بقاپوری صاحب ؓ   کے حوالہ سے بیان فرمایا کہ

” ایک دفعہ جماعت سیالکوٹ نے … کچھ روپے بطور ہدیہ حضورؑ (حضرت مسیح موعودؑ) کی خدمت میں پیش.کئے۔ حضور علیہ السلام نے اُس رومال کو جس میں روپے بندھے تھے لیا پہلے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہہ کر پھر جَزَاکُمُ اللّٰہُ فرمایا۔ جس سے ہمارے ایمان میں ایک قِسم کی ترقی ہوئی کہ پہلے حضورؑ نے خدا کا شکر ادا کیا پھر ہمارے لئے دُعا فرمائی (روایات اصحابِ احمد جلد 4 صفحہ 56) ۔ پہلے بھی ایک دفعہ بیان کرچکا ہوں کہ حضورؑ نے فرمایا کہ اللہ کا شکر پہلے ادا کرو پھر بندوں کا شکر ادا کرو۔“

)خطبہ جمعہ  28؍اگست 2026ء)

یہ مکمل حوالہ یُوں ہے۔

حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں:

”غالباً 1901ء کا ذکر ہے کہ ایک دفعہ مَیں حضور اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہِ اقدس میں حاضر تھا کہ حضور علیہ السلام نے توحیدِ باری تعالیٰ پر ایک تقریر فرمائی اور اس میں ارشاد کیا کہ بعض لوگ کسی کے احسان پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنے کے بغیر ہی جَزَاکَ اللّٰہُ کہہ دیتے ہیں حالانکہ بہ نظرِ غایت دیکھا جائے تو ازروئےمعرفت یہ کلمہ بھی اپنے اندر ایک گونہ شرک کا پہلو رکھتا ہے کیونکہ احسان کرنے والے کی ذات اور وہ چیز جس کےذریعے وہ محسن بنا ہے وہ بھی درحقیقت اللہ تعالیٰ ہی کی پیدا کی ہوئی چیزیں ہیں۔ اس لیے ممنونِ احسان کو چاہیے کہ وہ جَزَاکَ اللّٰہُ کہنے سے قبل اللہ تعالیٰ کی توصیف وتحمید بیان کرے اور احسان ہونے پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہے کیونکہ معرفت اور حقیقت کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ سب سے اوّل خالقِ.اسباب کا شکریہ ادا کیا جائے پھر جَزَاکَ اللّٰہُ اس شخص کا بھی کہہ دے۔“

(حیاتِ قدسی صفحہ 134)

آج مورخہ 10؍ ستمبر2026ء کو مجھے یہ حوالے بہت شدّت کے ساتھ اِس لئے یاد آرہے ہیں کہ ”مشاہدات“  کی 50 تقاریر پر مشتمل کتاب نمبر 43 برعنوان ”ایمان اور اُس کی 70 شاخیں“ آن لائن ہونے کے لئے تیار ہے تو مجھے پیش لفظ لکھنے کو کہا گیا ہے۔ ایک قلیل مدّت میں جو تین سال اور پانچ ماہ پر مشتمل ہے۔ ”مشاہدات“ کے تحت مختلف تربیتی، اصلاحی، علمی اوراخلاقی مواضیع پر 1300 تقاریر و مضامین تیار ہوکر ۔ www.mushahedat.com پر  اپلوڈ ہوچکی ہیں۔ جن کو مختلف عناوین  کے تحت 43 کتب میں سمویا گیا ہے۔ جو ویب سائیٹ پر موجود ہیں جبکہ 50، 50 تقاریر کی 5 کتب پر کام زیرِ تکمیل ہے۔

یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جس نے 10 والنٹیئرز کی مختصر ٹیم کی انتھک محنت سے یہ ویب سائیٹ خوبصورت رنگا رنگ  موتیوں  کی مالا تیار کردی ہے۔ علمی، اخلاقی اور روحانی زیور سے دنیا بھر کے ہزاروں مرد و خواتین اپنے آپ کو آراستہ کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی اِس عنایت پر مَیں آج بلند آواز سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہہ کر اللہ تبارک وتعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اِس مختصر ٹیم کے افراد کو جَزَاھُمُ اللّٰہُ تَعَالیٰ  کہتا ہوں اور پھر ہم ٹیم کے تمام ممبران تشکّر الہٰی کے لئے  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہہ کر  اِس مائدہ  سےمستفیض ہونے والوں اور اِسے دنیابھر میں پھیلانے والوں کو جَزَاھُمُ اللّٰہُ جَزَاءً حَسَنًا وخَیْرًا کَثِیْرًا کہہ کر  اللہ تعالیٰ کے حضور  اِن کے نفوس و اموال اور علومِ دینیہ وروحانیہ  میں برکت کے لئے دعاگو ہیں۔ کَانَ اللّٰہُ مَعَھُم

جو احباب وخواتین اپنے جذبات کا اظہار دعاؤں کی صورت میں کرتے رہتے ہیں۔ اُن میں سے تازہ بتازہ جذبات کو ہم کتاب کے  preface کا اثاثہ بناتے ہیں۔ اُن میں سے چند ایک کا ذکر کرنے سے قبل دو تین باتیں لکھنی ضروری معلوم ہوتی ہیں۔

”مشاہدات“ کا پلیٹ فارم محض اور محض دینی  و اسلامی  تعلیم کو پروان چڑھانے کے لئے ہے۔ عموماًتقریرومضمون کا عنوان قرآن و حدیث ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء احمدیت کے کسی تربیتی و علمی ارشاد کا چناؤ کرکے بنایا جاتا ہے اوریہی  بنیادی ماخذ تقاریر  کی تیاری میں مشاہدہ و معائنہ اور غوروفکر  کے ساتھ شامل ہوکر الحمدللّٰہ قارئین  کی توجہ کا موجب بنتے ہیں۔

دوم۔ ”مشاہدات“ کی ٹیم اس امر  میں کوشاں رہتی ہے کہ تقریر کی تیاری میں پروف کی کوئی غلطی نہ ہو اور حوالہ  کو اصل ماخذ سے لینے کی کوشش ہوتی  ہے۔ لیکن انسان بہرحال غلطی خوردہ ہے ۔ قارئین کرام اگر کوئی غلطی دیکھیں تو درگزر کرتے ہوئے ضرور انفارم کریں۔ استاذی المحترم حضرت سید میر داؤد احمد صاحب اپنی معرکہ آراء  تالیف ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے“ کے تعارفی نوٹ میں تحریر کرتے  ہیں کہ 

”کتابت کی اغلاط کس کتاب میں نہیں ہوتیں۔ ایڈیشن در ایڈیشن اور نقل در نقل میں مزید بڑھ جاتی ہے۔ اِن کی درستی بعد ہی میں کی جاسکتی ہے“

جہاں تک تکرار کا تعلق ہے وہ تو مضامین بالخصوص تقاریر کا حسن ہوتا ہے کیونکہ افاضات مسیح موعودؑ یا ارشادات خلفائے احمدیت، مختلف عناوین کے تحت ایک بھی ہوسکتے ہیں۔ یہ تکرار ہرگز طبیعت پر گراں نہ ہوگا۔  یہ تکرار” فَذَکِّرْ“کے زُمرہ میں آتا ہے جو فائدہ مند ہوتا ہے۔  اللہ تعالیٰ ”مشاہدات“ کی تحریرات کونافع الناس بنائے اور ہم تمام ممبران ٹیم کو اسلام احمدیت کی حقیقی تعلیم کو اُجاگر کرنے کی توفیق دے اور  ”مشاہدات“ کو دِن دُونی رات چَوگُنی ترقیات   سے نوازتا رہے۔ آمین

مکرم ملک غلام احمد صاحب استاد جامعہ احمدیہ غانا تحریر کرتے ہیں:

” خاکسار اللہ کے فضل سے مربی سلسلہ ہے اور جامعہ غانا میں پچھلے 14، 15 سال سے پڑھا بھی رہا ہے۔

اس میں شک نہیں کہ ”مشاہدات“ کے مضامین نے بے شمار موقعوں پر جہاں کئی نئی باتوں کا علم دیا ہے وہاں کئی نئی سمجھ اور تفکّر کو بھی جلا بخشی۔جزاکم اللّٰہ خیراً “

مکرمہ امۃ القیوم صاحبہ کینیڈا سے تحریر کرتی ہیں:

” جزاک اللّٰہ بہت ہی مفید مضامین ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔ آمین۔ مَیں شوق سے پڑھتی ہوں۔“

مکرمہ نسرین لقمان صاحبہ برطانیہ سے ”مشاہدات“ کی  کتب کے متعلق لکھتی ہیں:

” بہت ہی اچھی کتب ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں پڑھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو بہت زیادہ اجر عطا فرمائے ۔آمین ۔  جب تک لوگ انہیں پڑھتے رہیں گے وہ آپ کو دعاؤں میں یاد رکھیں.گے۔“

مکرمہ فوزیہ درثمین احمد صاحبہ تحریر کرتی ہیں:

” تقاریر محض معلومات کا مجموعہ نہیں بلکہ علم، تحقیق اور فکری بصیرت کا ایک خوب صورت امتزاج ہے۔   موضوع کو نہایت جامع انداز میں مختلف پہلوؤں سے اُجاگر کیا جاتا ہے اور استدلال، شواہد اور مؤثر اسلوبِ.بیان کے ذریعے پڑھنے والے کو غوروفکر کی دعوت ملتی ہے۔ تحریر کی سب سے نمایاں خوبی یہ ہےکہ اس میں علمی گہرائی کے ساتھ زبان کی شائستگی اور بیان کی روانی بھی برقرار ہے۔ ہر نکتہ اپنے اندرمعنویت رکھتا ہے اور مضمون پڑھنے والے کے علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ اس کے زاویۂ نظر کو بھی وسعت دیتا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک سیر حاصل، معلومات افزا، فکر انگیز اور قابلِ تحسین علمی کاوش ہے۔جزاک اللّٰہ خیرا کثیرا “

مکرم طاہر احمد صاحب فن لینڈ سے ایک طویل مکتوب میں تحریر کرتے ہیں:

” خاکسار ایک عرصہ سے ”مشاہدات“ کی تحریروں اور کاوشوں کا مستقل قاری اور شاہد ہے۔ اگر ایک طرف آپ کی تحریروں، بالخصوص ’’ مشاہدات‘‘کے ذریعہ غائبانہ طور پر میری وسعتِ علمی میں اضافہ ہوا ہے، تو دوسری طرف آپ سے بطورِ شاگرد بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ اسی احساسِ تشکّر اور تحدیثِ.نعمت کے طور پر آج ’’مشاہدات‘‘کے معزّز قارئین کی خدمت میں یہ چند سطور لکھنے کی جسارت کر رہا ہوں…..آپ کا نیا سلسلہ، جس میں مختلف عناوین اور موضوعات پر تقاریر پیش کی جا رہی ہیں، نہایت عمدہ اور مفید کاوش ہے۔ میرے خیال میں یہ سلسلہ خصوصاً نئے لکھنے والوں اور مقرّرین کے لیے بہت حوصلہ افزا اور رہنما ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے ذریعہ نہ صرف مختلف موضوعات کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے بلکہ اندازِ تحریر، طرزِ بیان، ترتیبِ خیالات اور مؤثر اندازِ تقریر کے کئی پہلو بھی سیکھنے کو ملتے ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے علم وتربیت کے میدان میں آنے والی نسلوں کی تیاری پر بہت زور دیا۔ یہی وجہ ہے کہ جماعتی علمی وادبی سرمایہ دراصل ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہونے والی امانت ہے۔ آپ کی موجودہ کاوش بھی اسی علمی ورثے کو آگے منتقل کرنے کی ایک خوبصورت کوشش محسوس ہوتی ہے۔ یقیناً جو شخص اپنے علم اور تجربہ کو دوسروں کی تربیت کے لیے وقف کرتا ہے، اس کا فیض اس کی اپنی ذات تک محدود نہیں رہتا۔اللہ تعالیٰ آپ  کی تمام علمی، ادبی اور جماعتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطافرمائے، قلمی کاوشوں میں برکت ڈالے،  صحت و عافیت کے ساتھ لمبی عمر عطافرمائے اور آپ کے ذریعہ مزید لوگوں کو علم، ادب اور خدمتِ دین کی توفیق دےاور اللہ.تعالیٰ ہم سب کو خلافتِ احمدیہ کا سچا خادم بنائے، اپنے سے بڑوں اور بزرگوں سے سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے، ان کے تجربات اور اسوۂ حسنہ سے فائدہ اٹھانے والا بنائے اور جو کچھ سیکھیں اسے آگے پہنچانے کی توفیق بھی عطا فرمائے۔ میر تقی میر کا یہ شعر بھی اس موقع پر دل کی ترجمانی کرتا محسوس ہوتا ہے:

یہی جانا کہ کچھ نہ جانا ہائے
سو بھی اک عمر میں ہوا معلوم

اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنے فضل سے اپنے بزر گوں کی قدر کرنے، ان سے فیض پانے اور ان کے تجربات وعلم کو خدمتِ دین میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔  “

”مشاہدات “ کی 43 ویں کاوش پیش ہے ۔  رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ

۔خاکسار

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود

۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ

۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

۔۔۔۔.۔10؍ستمبر2026ء

ویب سائیٹ:      www.mushahedat.com

فون نمبر:                  +44 73 7615 9966

ای میل:           hanifahmadmahmood@hotmail.com


انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
11265ایمان اور مؤمن(قرآن کریم کے آئینہ میں)(تقریر نمبر 1)1
21266ایمان اور مؤمن(قرآن کریم کے آئینہ میں)(تقریر نمبر 2)11
31277ایمان ، احادیث کی روشنی میں20
4776ایمان بالغیب کیوں ضروری ہے؟27
5  1267ایمان کیا ہے؟ (حضرت مسیح موعود ؑ کے افاضات کی روشنی میں) (تقریر نمبر 1)35
6  1268ایمان کیا ہے؟ (حضرت مسیح موعود ؑ کے افاضات کی روشنی میں) (تقریر نمبر 2)48
7  1269ایمان کیا ہے؟ (حضرت مسیح موعود ؑ کے افاضات کی روشنی میں) (تقریر نمبر 3)61
8  1270ایمان کیا ہے؟ (حضرت مسیح موعود ؑ کے افاضات کی روشنی میں) (تقریر نمبر 4)75
9  1271ایمان کیا ہے؟ (حضرت مسیح موعود ؑ کے افاضات کی روشنی میں) (تقریر نمبر 5)88
101085ایمان اور اُس  کی حفاظت ؟101
1141احمدی خواتین ایمان کی محافظ ہیں114
121214اٰمَنُوۡا اورعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ کا حسین امتزاج122
1393عمل، ایمان کا زیور ہے133
14990چھ ارکانِ ایمان142
151216ایمان  اور اُس کی ستّر شاخیں (تقریر نمبر 1)151
161217ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ ( تقریر نمبر 2)165
171218ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریر نمبر3)174
181219ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریر نمبر4)186
191220ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریر نمبر5)195
201235ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریر نمبر6)206
211236ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریر نمبر(7215
221237ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریر نمبر  (8223
231238ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ )تقریر نمبر(9234
241239ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ(تقریر نمبر10)243
251240ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ(تقریر نمبر11)253
261245ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریر نمبر12)262
271246ایمان کی ستّر شاخوں میں سے چند کا تذکرہ (تقریر نمبر13)271
281247ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریر نمبر14)282
291248ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریر نمبر15)292
301249ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریر نمبر16)302
311250ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریر نمبر17)311
321251ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ )تقریر نمبر18)320
331252ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریرنمبر19)330
341253ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریرنمبر20)341
351254ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریرنمبر21)349
361278ایمان کی ستّر شاخوں میں سے کچھ کا تذکرہ (تقریرنمبر22)358
3711اَلْحَیَاءُ مِنَ الْایْمَانِ374
38115حُبُّ الْوَ طَنِ مِنَ الْا یْمَانِ379
391213مسلمان اور مؤمن (قرآن اور احادیث کے آئینہ میں )387
401222ایک مؤمن، نکیل والے اونٹ کی طرح ہے404
411276مؤمِن کا دل417
4243صحت مند اور توانامؤمن، کمزور مؤمن سے بہتر ہے428
431272مؤمنین کا بُلند مقام و مرتبہ اَور  فرائض و ذمّہ داریاں (حضرت مسیح موعود ؑ کے ارشادات کے تناظر میں)(تقریر نمبر1)435
441273مؤمنین کا بُلند مقام و مرتبہ اَور  فرائض و ذمّہ داریاں (حضرت مسیح موعود ؑ کے ارشادات کے تناظر میں)(تقریر نمبر2)450
451274مؤمنین کا بُلند مقام و مرتبہ اَور  فرائض و ذمّہ داریاں (حضرت مسیح موعود ؑ کے ارشادات کے تناظر میں)(تقریر نمبر3)463
461275مؤمنین کا بُلند مقام و مرتبہ اَور  فرائض و ذمّہ داریاں (حضرت مسیح موعود ؑ کے ارشادات کے تناظر میں)(تقریر نمبر4)476
471152ایک مؤمن کی روحانی سروسز491
481301حقیقی مؤمن کی خصوصیات (حضرت خلیفۃُ المسیح الخامس ایدہ اللہ کے ارشادات کی روشنی میں) (تقریر نمبر1) 499
491302حقیقی مؤمن کی خصوصیات (حضرت خلیفۃُ المسیح الخامس ایدہ اللہ کے ارشادات کی روشنی میں) (تقریر نمبر2) 515
501303حقیقی مؤمن کی خصوصیات (حضرت خلیفۃُ المسیح الخامس ایدہ اللہ کے ارشادات کی روشنی میں) (تقریر نمبر3) 530

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے