محترم چوہدری ناصر محمد سیال صاحب

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے چوہدری ناصر محمد سیال صاحب کی وفات پر ایک خط میں تحریر فرمایا:
”مرحوم ان گنت خوبیوں کے مالک تھے، اپنی میٹھی طبیعت اور نیک مزاج کی وجہ سے ہر دلعزیز تھے اور دعاگو شخصیت کے مالک تھے اور فرشتہ سیرت انسان تھے۔“

مزید پڑھیں

محترمہ صاحبزادی امۃ الشکور صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے صاحبزادی امۃ الشکور صاحبہ کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے فرمایا :
’’ ان کی بیماری کافی تکلیف دہ تھی۔ آخرمیں پتا لگا کہ کینسر ہے لیکن بڑے حوصلے اور صبر سے انہوں نے برداشت کیا۔ یہ حضرت خلیفہ ثالثؒ بھی ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ انہوں نے ہر تکلیف بڑی صبر سے برداشت کی ہے۔
اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کے بچوں اور ان کی اگلی نسل کو بھی خلافت اور جماعت سے ہمیشہ وفا کے ساتھ تعلق قائم رکھنے کی توفیق عطافرمائے۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 6 ستمبر2019ء)

مزید پڑھیں

محترم صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب اور زوجہ محترمہ سیدہ تنویر الاسلام صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب کی وفات پر فرمایا :
’’ بڑے نرمی سے بات کرنے والے، غریبوں سے حسن سلوک کرنے والے تھے… خلافت سے بھی ان کا بڑا تعلق تھا۔ مجھے باقاعدگی سے خط بھی لکھا کرتے تھے اور بڑے اخلاص و وفا کا تعلق انہوں نے ہمیشہ ظاہر کیا… اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 20جولائی2012ء)

مزید پڑھیں

محترم صاحبزادہ مرزا حمید احمد صاحب

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی لندن ہجرت کے وقت صاحبزادہ مرزا حمید احمد صاحب کو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ حضورؒ اور بیگم صاحبہؒ ربوہ میں آخری رات آپ کے گھر ٹھہرے نیز ان کا قیام آپ کے بیڈ روم میں ہی تھا۔

مزید پڑھیں

20تقاریربابت فلسفہ دُعا اور اس کی حقیقت

نماز اور دعا کا رمضان المبارک کے ساتھ  بہت گہرا تعلق ہے۔ اس دفعہ رمضان ایسے وقت میں آرہا ہے جب امت مسلمہ شدید اختلافات کا شکار ہے۔ مشرقِ وسطیٰ تیسری عالمی جنگ کے  دہانے پر کھڑا ہے۔ باقی اسلامی ممالک بھی  کوئی محفوظ نہیں  ہیں۔ اِن حالات میں ہمیں اِس رمضان میں بہت دعائیں کرنی ہوں گی۔اِسے دعاؤں کا رمضان بنانا ہوگا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ ان دنوں جن دعاؤں کی طرف بلارہے ہیں  انہیں حرزِ جان بناکر نمازوں کو بروقت ادا کرنا ہے اور ان نمازوں کو دعاؤں والی نمازیں  بنا دینا ہے۔

مزید پڑھیں

40تقاریربابت خاندان حضرت مسیح موعودؑ (حصہ دوم)

” مشاہدات“ کی یہ متذکرہ بالا کتاب 17ویں جلد ہے جو 40 تقاریر بابت خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلددوم پر مشتمل ہے گو یہ 40 تقاریر ہیں لیکن بعض تقاریر میں بیگمات کو شامل کر کے 48 افراد کی سیرت بیان ہوئی ہے ۔ اس سے قبل اِسی عنوان پر 60 تقاریر پر مشتمل تصنیف  16ویں جلد کے طور پر منصّہ شہود پر آئی تھی جو67  افراد کی سیرت پر مشتمل ہے اور یوں دونوں کتب میں 115 افراد کی سیرت کو جمع کر دیا گیا ہے

مزید پڑھیں

محترم صاحبزادہ مرزا رفیق احمد صاحب اور زوجہ  محترمہ  سیّدہ فریدہ بیگم صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے صاحبزادہ مرزا رفیق احمدصاحب کی وفات پر فرمایا :
’’یہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے… اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ اللہ کے فضل سے ان سب کا خلافت سے بڑا وفا کا تعلق ہے ۔ ‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 5؍اگست2011ء)

مزید پڑھیں

محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمدصاحب  اور زوجہ  محترمہ سیّدہ امۃ السمیع صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب کی وفات پر فرمایا :
’’ جب اللہ تعالیٰ نے مجھے خلافت پر متمکن فرمایا تو ان کی طرف سے انتہائی عاجزی اور اخلاص اور وفا کا خط مجھے ملا اور پھراس کے بعد ہر خط میں یہ حال بڑھتا چلا گیا۔ باوجود اس کے کہ میرے ساتھ انتہائی قریبی رشتہ تھا، ماموں کارشتہ تھا۔ ان کے اخلاص اور وفا کے الفاظ پڑھ کر دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر جاتاتھا ۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 23جنوری2004ء )

مزید پڑھیں

مکرم مرزا انور احمد صاحب  اور اہلیہ محترمہ  صاحبزادی صبیحہ امینہ   بیگم صاحبہ

صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب کی وفات پر خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے اوصاف بیان کرتے ہوئے فرمایا :
’’ہماری والدہ کے بھائی تھے۔ ان کا خاص تعلق تھا۔ ویسے تو ہر بھائی کا ہوتا ہے لیکن ان کا خاص تھا۔ ہمارے گھر میں بہت زیادہ آنا جانا تھا اور اس تعلق کو قائم رکھا اور پھر خلافت کے بعد مجھ سے بھی انہوں نے بڑا تعلق رکھا۔ اکثر یہاں فون کر کے بھی اس تعلق کا اظہار کیا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان سے بھی مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ ان کی اولاد کو بھی خلافت سے وفا کا تعلق قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ18جولائی 2014ء )

مزید پڑھیں

مکرمہ سیّدہ امۃ الرفیق پاشا  صاحبہ و مکرم سیّد حضرت  اللہ پاشا صاحب

حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے سیّدہ امۃ الرفیق صاحبہ اور مکرم سیّد حضرت اللہ پاشا صاحب کی شادی کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
’’ احباب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو دین و دنیا کے لحاظ سے ظاہر و باطن کے لحاظ سے ، حال اور مستقبل کے لحاظ سے اور اپنے وسیع نتائج کے لحاظ سے مبارک کرے ۔ سیّد حضرتُ اللہ پاشا صاحب کو اللہ تعالیٰ نے قبولِ حق کی توفیق بخشی ہے اور آپ اپنے خاندان میں سے اکیلے ہی سلسلۂ احمدیہ میں داخل ہوئے ہیں اور بہت دور کے علاقے یعنی بیجا پور کے رہنے والے ہیں اور سیّدہ امۃ الرفیق حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب مرحومؓ کی لڑکی ہیں جو جماعت میں ایک خاص مقام کے حامل اور بہت با خدا انسان تھے ۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو برکت اور راحت سے نوازے اور ہر لحاظ سے کامیاب اور بامراد زندگی عطا کرے ۔ ‘‘
۔( روز نامہ الفضل 7نومبر1961)

مزید پڑھیں