تقریر بابت  رمضان المبارک 2025ء رمضان کی اہمیت ، مثالوں سے ( تقریر نمبر 1)

حضرت خلیفۃُ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ اِس سلسلہ میں فرماتے ہیں ۔
”فرمایا ہے کہ آؤ اور میری رضا کی جنتوں میں داخل ہو جاؤ۔ لیکن یاد رکھو کہ اس میں داخل ہونے کے لئے قولی اور عملی سچائی کاراستہ اپنانا ہو گا۔ اگر اس قبلے کی پیروی کرو گے تو جس طرح آج کل ہر گاڑی میں نیوی گیشن (Navigation) لگا ہوتا ہے اور اس نیوی گیشن (Navigation) کے ذریعے سے تم صحیح مقام پر پہنچ جاتے ہو، اس طرح صحیح جگہ پر پہنچو گے ورنہ رمضان کے باوجود بھٹکتے پھرو گے۔ بلکہ دنیاوی نیوی گیشن جو ہیں اس میں تو بعض دفعہ غلطی بھی ہو جاتی ہے، بعض دفعہ صحیح فیڈ (Feed)نہیں ہوتا، نئی سڑکیں بن جاتی ہیں، نظر بھی نہیں آ رہی ہوتیں۔ بعض دفعہ دو راستوں میں سے ایک راستے کی طرف رہنمائی ہوتی ہے، لمبا چکر پڑ جاتا ہے یا چھوٹے رستے کی تلاش میں انسان گلیوں میں گھومتا پھرتا ہے، ٹریفک مل جاتا ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ کی طرف اگر قبلہ درست ہو گا تو سیدھے جنت کے دروازوں کی طرف انسان پہنچتا ہے۔ پس اس رمضان میں ہم میں سے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے قبلے درست کرے۔ اپنی قولی اور عملی سچائیوں کے معیار بلند کرے اور خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں جانے کی کوشش کرے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔“
(خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جولائی2012ء)

مزید پڑھیں

درس نمبر20 بابت رمضان المبارک 2025ء ارکان اسلام اور رمضان کے روزے

عَنِ اب۠نِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلّیَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَی۠ہِ وَسَلّمَ بُنِیَ الاِس۠لَامُ عَلَی خَم۠سٍ شَھَادَۃُ اَن۠ لَّا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُو۠لُ اللّٰہِ وَاقَامِ الصَّلَا ۃِ وَاِی۠تَاءِ الزَّکَاۃِ وَ ال۠حَجِّ وَصَو۠مِ رَمَضَانَ۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر رکھی گئی ہے۔اوّل ۔ اِس بات کی دل اورزبان سے گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی ہستی قابلِ پرستش نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے رسول ہیں۔دوم۔ نماز قائم کرنا ۔ سوم ۔ زکوۃ ادا کرنا۔ چہارم۔ بیت اللہ کا حج بجا لانا اور پنجم۔ رمضان کے رکھنا۔

مزید پڑھیں

تقریر بابت  رمضان المبارک 2025ء رمضان اور فتح مکہ

رمضان کے بابرکت مہینہ میں دو عظیم الشان فتوحات حاصل ہوئیں۔پہلی فتح یوم الفرقان غزوہ بدر کے دن اور دوسری عظیم الشان فتح یوم الفرقان فتح مکہ کے دن۔

مزید پڑھیں

درس نمبر 19بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان اور اعتکاف

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اعتکاف کے بارے میں حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ:
’’ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی وفات تک یہ معمول رہا کہ آپؐ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھا کرتے تھے۔ آپؐ کی وفات کے بعد آپؐ کی ازواج مطہرات بھی اِس سنت کی پیروی کرتی رہیں۔ ‘‘
(صحیح مسلم، کتاب الاعتکاف باب اعتکاف العشر الاواخر)

مزید پڑھیں

تقریر بابت  رمضان المبارک 2025ء اسلام میں عورت کا مقام

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
” جس شخص کے گھر بیٹی پیدا ہو اوروہ اُسے زندہ درگور کرے نہ اسے ذلیل کرے اور نہ بیٹے کو اِس پر ترجیح دے ۔اللہ تعالیٰ اُسے جنت میں داخل کرے گا۔“
(مسنداحمد جلد1صفحہ223)

مزید پڑھیں

درس نمبر18 بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان ۔ تصّوف اور ولایت کی جان

آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
مَنۡ قَامَ رَمَضَانَ اِیۡمَانًا وَّ اِحۡتِسَابًا غُفِرلَہُ مَاتَقَدَّمَ مِنۡ ذَنۡبِہٖ
(بخاری کتاب الایمان)
کہ جو رمضان کی نیکیوں اور عبادات کے لئے ایمان کی حالت میں اور اپنا احتساب کرتے ہوئے کھڑا ہوگا تو اُس کے تمام گزشتہ گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں

تقریر بابت  رمضان المبارک 2025ء اَلْوَلَدُ سِرٌّ لِاَبِیْہِ

حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
”انسان کے نطفہ میں عادات، اخلاق،کمالات کا اثر ہوتا ہے۔ والدین کے ایک ایک برس کے خیالات کا اثر اُن کی اولاد پر ہوتا ہے۔ جتنی بداخلاقیاں بچوں میں ہوتی ہیں وہ والدین کے اخلاق کا عکس اور اثر ہوتا ہے۔ کبھی ہم نشینوں اور ملنے والوں کے خیالات کا اثر بھی والدین کے واسطے پڑتا ہے۔ پس خود نیک بنو، اخلاق فاضلہ حاصل کرو تا تمہاری اولاد نیک ہو۔ اَلْوَلَدُ سِرٌّ لِاَبِیْہِ میں یہی تمہید ہے۔ اولاد والدین کے اخلاق ، اعمال، عقائد کا آئینہ ہوتی ہے۔“
(الحکم 17 اکتوبر 1903ء صفحہ 3)

مزید پڑھیں

درس نمبر17 بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان اور تجّلی قلب

آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں خصوصیت سے تجلی قلب کے لیے یہ دُعا کیا کرتے تھے ۔
اللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِىْ قَلْبِىْ نُوْرًا وَّفِىْ بَصَرِىْ نُوْرًا وَّفِىْ سَمْعِىْ نُوْرًا وَّعَنْ يَّمِيْنِىْ نُوْرًا وَّعَنْ يَّسَارِيْ نُوْرًا وَّفَوْقِىْ نُوْرًا وَّتَحْتِىْ نُوْرًا وَّ اَمَامِىْ نُوْرًا وَّخَلْفِىْ نُوْرًا وَّ اجْعَلْ لِّیۡ نُوْرًا۔
(بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء اذا انتبہ بالیل)
یعنی اے میرے اللہ! میرے دل میں نور پیدا کر دے اور میری آنکھوں میں نور بخش اور میری سماعت کو نور دےاور میرے دائیں بھی نور ہو اور بائیں بھی نور ہو اور میرے اوپر اور نیچے بھی نور ہو۔میرے مولیٰ! بس تو مجھے سراپا نور ہی بنا دے۔

مزید پڑھیں

50تقاریر(جلد دوم)برموقع یوم مسیح موعودؑ2025ء

 اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم سورت ابراہیم کی آیت 6  میں حضرت موسیٰؑ کے اپنی قوم کے نام پیغام ” ذَکِّرْھُمْ بِاَیّٰمِ اللّٰہِ“ کہ اُنہیں اللہ کے دن یاد کرواتا رہ،  کو محفوظ فرمایا ہے۔ انبیاء کی یہ سُنَّت مستمرّہ رہی ہے کہ وہ اپنے ماننے والوں کو اللہ کے فضلوں اور انعامات کے خاص دن یاد کرواتے رہتے ہیں تا اُس خدائے عزّ و جلّ کا شکریہ ادا کیا جا سکے جس نے اِن انبیاء کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ اِسی سُنَّت کی روشنی میں جماعتِ احمدیہ بھی سال بھر مختلف دن مناتی رہتی ہے اور ”مشاہدات“کو گزشتہ دو سالوں سے اِن اہم مبارک دنوں کے حوالے سے مواد تحریری و تقریری شکل کے علاوہ کتابی اشکال میں بھی مہیا کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ یہ 50  تقریریں اِسی تسلسل کی ایک  کڑی ہے جو یومِ مسیح موعودؑ 2025ء  کے موقع پر منصۂ شہود پر لایا جا رہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔  

مزید پڑھیں

تقریر بابت  رمضان المبارک 2025ء رمضان اور غزوہِ بدر (جنگِ بدر کا قصہ مت بھولو۔ الہام مسیح موعودؑ)

حضرت قاضی عبدالرحیمؓ نے 17فروری 1904ء کی ڈائری میں لکھا کہ
’’آج رات حضرتؑ (حضرت مسیح موعودؑ) نے خواب بیان فرمایا۔ کسی نے کہا کہ جنگ بدر کا قصہ مت بھولو۔‘‘
(اصحاب احمد جلد ششم صفحہ133)

مزید پڑھیں