درس نمبر 10بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان ، دعاؤں کا مہینہ
حدیث میں آتا ہے کہ رمضان کی ہر رات اللہ تعالیٰ منادی کرنے والے ایک فرشتہ کو عرش سے فرش پر بھیجتا ہے۔جو یہ اعلان کرتا ہے
یا بَاغِیُ الْخَیْرِ ھَلُمَّ ھَلْ مِنْ دَاعٍ یُسْتَجَابُ لہٗ ھَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ یُسْتَغْفَرُ لَہٗ ھَلْ مِنْ تَائبٍ یُتَابُ عَلَیْہِ ھَلْ مِنْ سائلٍ یُعْطَیٰ سؤلہٗ
(کنزالعمال)
کہ اے خیر کے طالب! آگے بڑھو۔ کیا کوئی ہے جو دُعا کرے تا کہ اُس کی دعا قبول کی جائے؟کیا کوئی ہے جو استغفار کرے کہ اُسے بخش دیا جائے کیا؟ کوئی ہے جو توبہ کرے تا کہ اس کی توبہ قبول کی جائے؟ کیا کوئی ہے جو سوال کرے۔ جس کو پورا کیا جائے گا؟
