خلفائے احمدیت کی اپنے اپنے پیشرو کی مثالی اطاعت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’اطاعت ایک ایسی چیز ہے اگر سچے دل سے اختیار کی جائے تو دل میں ایک نور اور روح میں لذت اور روشنی آتی ہے ۔ مجاہدات کی اس قدر ضرورت نہیں جس قدر اطاعت کی ضرورت ہے۔مگر ہاں یہ شرط ہے کہ سچی اطاعت ہو اور یہی ایک مشکل امر ہے ۔ اطاعت میں اپنے ہوائے نفس کو ذبح کردیناضروری ہوتا ہے بدُوں اس کے اطاعت ہو نہیں سکتی۔ ‘‘
(تفسیر بیان فرمودہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد 2 صفحہ 246)
