شیطان کی حقیقت اور کردار
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’ انسان کے ساتھ دو قوتیں ہمیشہ لگی ہوئی ہیں۔ ایک فرشتے اور دوسرے شیطان۔ گویا اس کی ٹانگوں میں دو رسے پڑے ہوئے ہیں۔ فرشتہ نیکی میں ترغیب اور مدد دیتا ہے۔ جیسا کہ قرآن شریف میں آیا ہے اَیَّدَہُمۡ بِرُوۡحٍ مِّنۡہُ اور شیطان بدی کی طرف ترغیب دیتا ہے۔ جیسا کہ قرآن شریف میں آیا ہے یُوَسۡوِسُ ۔ ان دونوں کا انکار نہیں ہو سکتا۔ ظلمت اور نور ہر دو ساتھ لگے ہوئے ہیں۔ عدمِ علم سےعدمِ شے ثابت نہیں ہو سکتا۔‘‘
(ملفوظات جلددوم صفحہ244)
