30دروس بابت رمضان المبارک2024ء(حصہ اول)

ان دروس کی تیاری میں قرآنی آیات اور حدیثِ نبویؐ کو بنیاد بنایا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ ہر درس میں عنوان کی مناسبت سے حضرت مسیح موعودؑ اور وقت کی آواز حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ضرور شامل کیا جائے۔ باقی خلفائے  کرام کے ارشادات بھی گاہے بگاہے ضرورت کی مناسبت سے شامل ہیں۔گو کتاب کا عنوان 30 دروس  ہے لیکن کتاب میں 32 دروس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

تقریر بابت  رمضان المبارک 2025ء صبر بھی ایک عبادت ہے ( صبر اور عبادت ، رمضان کی دو خوبصورتیاں ہیں)

اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں صبر کے متعلق فرماتا ہے۔
یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ وَاۡمُرۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَانۡہَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَاصۡبِرۡ عَلٰی مَاۤ اَصَابَکَ ؕ اِنَّ ذٰلِکَ مِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ( لقمان :18)
اے میرے پیارے بیٹے! نماز کو قائم کر اور اچھی باتوں کا حکم دے اور ناپسندیدہ باتوں سے منع کر اور اُس (مصیبت) پر صبر کر جو تجھے پہنچے۔ یقیناً یہ بہت اہم باتوں میں سےہے۔

مزید پڑھیں

درس نمبر 1بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان اور رؤیتِ ہلال

حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :
الشَّہْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُوْنَ لَیْلَۃً، فَلَا تَصُوْمُوْا حَتَّی تَرَوْہُ، فَإِنْ غُمَّ عَلَیْکُمْ فَأَکْمِلُوا الْعِدَّۃَ ثَلَاثِیْنَ
(بخاری کتاب الصوم )
یعنی مہینہ انتیس راتوں کا ہوتا ہے، جب تک چاند نہ دیکھو، روزے نہ رکھو اور اگر بادل ہوں اور تم پر (چاندکی رؤیت)مشتبہ ہو جائے تو تیس کی گنتی پوری کرو۔

مزید پڑھیں

دنیا میں رہنے کے لئے رُوح و صحت افزاء مقام ”اپنی اَوقات“

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
انسان جتنی زیادہ کوئی تواضع اور خاکساری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُتنا ہی اُسے بلند مرتبہ عطا کرتا ہے۔
(مسلم کتاب البرّ والصلۃ)

مزید پڑھیں

30تقاریربابت رمضان المبارک 2025ء (جلداول)

طلوع ِہلال رمضان کے معانی تپش اور گرمائش کے ہیں ۔ایک روزے دار کو یہ گرمائش مادی اور روحانی دونوں طریق پر حاصل ہورہی ہوتی ہے۔ مادی اس لحاظ سے کہ بھوکا رہنے سے روزے دار کے اندر گرمی پیدا ہوتی ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ گرمی کے روزوں میں روزے دار کو اپنے […]

مزید پڑھیں

تعلق باللہ کی اہمیت اور برکات

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”اگر تم خدا کے ہو جاؤ گے تو یقیناً سمجھو کہ خدا تمہارا ہی ہے۔ تم سوئے ہوئے ہو گے اور خدا تعالیٰ تمہارے لئے جاگے گا،تم دشمن سے غافل ہوگے اورخدا اُسے دیکھے گا اوراُس کے منصوبے کو توڑے گا۔تم ابھی تک نہیں جانتے کہ تمہارے خدا میں کیا کیا قدرتیں ہیں۔“
(کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19صفحہ22)

مزید پڑھیں

30دروس بابت رمضان المبارک2025ء(حصہ دوم)

حرفِ اول ہر مسلمان کو رمضان سے بہت پیار رہتا ہے۔  جوں جوں یہ رمضان قریب  آتا ہے اِس پیار میں اضافہ ہوتاجاتا ہے اور وہ اِس سے لطف اندوز ہونے کے لئے اُن تمام ذرائع اور طریقوں کو اپناتا ہے جو قرآن.واحادیث، فقہ اور آج کے دور میں فقہُ المسیح ، فقہ احمدیہ اور […]

مزید پڑھیں

رمضان کی تیاری اسوہ رسولؐ کی روشنی میں

آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خطبہ میں رمضان کی اہمیت و برکات کاذکر فرمایا:
” یہ ایسا مہینہ ہے جس کی ابتداء نزول رحمت ہے اور جس کا وسط مغفرت کا وقت ہے اورجس کا آخر کامل اجر پانے یعنی آگ سے آزادی کا زمانہ ہے اور جو شخص اس مہینے میں اپنے مزدور یا خادم سے اس کے کام کا بوجھ ہلکا کرتا ہے اور کم خدمت لیتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص کو بھی بخش دے گا اور اسے آگ سے آزاد کردے گا‘‘
(مشکوٰۃ کتاب الصوم۔ الفصل الثالث)

مزید پڑھیں

چھوٹوں پر رحم اور بڑوں کا ادب

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لَیسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ یَرحَمْ صَغِیرَنَا وَ یَعرِفْ حَقَّ کَبِیرِنَا
(الادب المفرد للبخاری باب رحمۃ الصغیر)
کہ وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو چھوٹوں سے رحم کا سلوک نہیں کرتا اور ہمارے بڑوں کے حقوق کا پاس نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں