محترمہ صاحبزادی امۃ الشکور صاحبہ
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے صاحبزادی امۃ الشکور صاحبہ کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے فرمایا :
’’ ان کی بیماری کافی تکلیف دہ تھی۔ آخرمیں پتا لگا کہ کینسر ہے لیکن بڑے حوصلے اور صبر سے انہوں نے برداشت کیا۔ یہ حضرت خلیفہ ثالثؒ بھی ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ انہوں نے ہر تکلیف بڑی صبر سے برداشت کی ہے۔
اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کے بچوں اور ان کی اگلی نسل کو بھی خلافت اور جماعت سے ہمیشہ وفا کے ساتھ تعلق قائم رکھنے کی توفیق عطافرمائے۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 6 ستمبر2019ء)
