کشتی نوح میں درج  نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو ( تقریر نمبر 1)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”مَیں نے بارہا اپنی جماعت کو کہا ہے کہ تم نِرے اس بیعت پر ہی بھروسہ نہ کرنا۔اس کی حقیقت تک جب تک نہ پہنچو گے تب تک نجات نہیں۔ قشر پر صبر کرنے والا مغز سے محروم ہوتا ہے اگر مرید خود عامل نہیں تو پیر کی بزرگی اُسے کچھ فائدہ نہیں دیتی۔ جب کوئی طبیب کسی کو نسخہ دیوے اور وہ نسخہ لے کر طاق میں رکھ دیوے تو اُسے ہرگز فائدہ نہ ہوگا کیونکہ فائدہ تو اس پر لکھے ہوئے عمل کا نتیجہ تھا۔ جس سے وہ خود محروم ہے کشتی نوح کو بار بار مطالعہ کرو اور اس کے مطابق اپنے آپ کوبناؤ۔‘‘
(ملفوظات جلد سوم صفحہ404)

مزید پڑھیں

تقریر بابت  سیرت حضرت مسیح موعودؑ حضرت مسیح موعودؑ  کا صبر و تحمّل،  ضبطِ نفس اور قوّتِ برداشت

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
’’اپنے نفس پر اتنا قابو رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ نے میرے نفس کو ایسا مسلمان بنایا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک سال بھر میرے سامنے بیٹھ کر میرے نفس کو گندی سے گندی گالی دیتا رہے، آخر وہی شرمندہ ہو گا۔ اور اسے اقرار کرنا پڑے گا کہ وہ میرے پاؤں جگہ سے اکھاڑ نہ سکا۔‘‘
)سیرت حضرت مسیح موعودؑ از مولانا عبدالکریمؓ سیالکوٹی صفحہ51۔52(

مزید پڑھیں

50تقاریر برموقع یوم مسیح موعودؑ

ابتدائیہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے لجنہ اماء اللہ کے سو سال پر 100 تقاریر،  عید میلاد النبی 2023ء کے موقع پر 39  تقاریراور یوم مصلح موعودؓ کے موقع پر52 تقاریر کے مجموعوں کے بعد اب یوم مسیح موعود ؑکے موقع پر 50 تقاریر پر مشتمل مجموعہ کتابی شکل […]

مزید پڑھیں

محترمہ صاحبزادی  امۃ الباری صاحبہ اور محترم نواب عباس احمدخان صاحب

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے محترمہ صاحبزادی امۃ الباری صاحبہ کی وفات پر فرمایا :
’’ خلافت سے تعلق انتہا کا تھا اور بڑا عزت اور احترام کا تعلق تھا۔ ہمیشہ مجھے فون کرتی تھیں۔ اس بات کی بڑی خواہش ظاہر کیا کرتی تھیں کہ بات ہوجائے۔ پھر ہمیشہ ان کو یہ فکر تھی کہ میری اولاد کو بھی اللہ تعالیٰ نیکیوں کی توفیق دے اور آپس میں ایک ہو کے رہیں۔ اللہ کرے کہ ان کی اولاد ہمیشہ ان کی نیکیوں کو بھی جاری رکھنے والی ہو اور آپس میں بھی مل جل کر رہنے والی ہو۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔‘‘(آمین)
( خطبہ جمعہ فرمودہ 4ستمبر2015ء)

مزید پڑھیں

محترم نواب مصطفیٰ احمد خان صاحب  اور  زوجہ   محترمہ صاحبزادی امۃ المجیب صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے نواب مصطفیٰ احمد خان صاحب کی وفات پر فرمایا :
”رشتے نبھانے والے تھے… بچوں سے بھی بہت پیار کا رشتہ تھا۔ ہر رشتہ بہت اچھی طرح نبھایا…غریب پرور بھی تھے۔ بہترین بیٹے تھے جنہوں نے سب سے بڑھ کر اپنی ماں کی خدمت کی۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہونے کے باوجود سب سے بڑا بن کے دکھایا… بہت اچھے خاوند، بہت اچھے بیٹے، بہت اچھے باپ اور بھائی تھے۔ اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 12؍ اپریل2024ء)

مزید پڑھیں

محترم صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب اور  زوجہ محترمہ صاحبزادی  سیدہ نصیرہ بیگم صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے یتامیٰ کی پرورش کے ضمن میں صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب کی عمدہ مثال کو پیش کرتے ہوئے فرمایا:
”اس بارہ میں نہایت اعلیٰ نمونہ عزیزم مرزا ظفر احمد نے دکھایا ہے جو میرے بھتیجے ہیں۔بنگال کے وہ فاقہ زدہ لوگ جو لاکھوں کی تعداد میں وہاں ہلاک ہوئے ہیں ان میں سے ایک کی یتیم بچی لے کر انہوں نے اس کی پرورش شروع کی ہے اور اس عمدگی اور خوبی کے ساتھ وہ اس کی پرورش کررہے ہیں کہ اس میں اور ان کی اپنی لڑکی میں کوئی فرق نظر نہیں آتا… دونوں کے بالکل ایک جیسے کپڑے ہوتے ہیں، ایک جیسا دونوں کو کھانا کھلاتے ہیں، ایک جیسی دونوں کو تعلیم دلاتے ہیں اور ایک جیسی دونوں کی نگرانی رکھتے ہیں… ان کی لڑکی اس لڑکی کو باجی کہتی اور اس کا احترام کرتی ہے اور یہی وہ چیز ہے جسے یتیم کا پالنا کہتے ہیں۔“
(تفسیر کبیر جلد 8 صفحہ 568ایڈیشن 2004ء)

مزید پڑھیں

محترم صاحبزادہ مرزا ادریس احمد صاحب

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے صاحبزادہ مرزا ادریس احمد صاحب کی وفات پر فرمایا :
’’ بے نفس اور بڑی خوبیوں کے مالک تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور اپنے پیاروں کے قدموں میں جگہ دے۔‘‘ (آمین)
( خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اپریل2005ء)

مزید پڑھیں

محترم صاحبزادہ مرزا منیر احمد صاحب اور زوجہ محترمہ   طاہرہ صدیقہ  بیگم صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے صاحبزادہ مرزا منیر احمد صاحب کی وفات پر فرمایا:
”صاحبزادہ مرزا منیر احمد جن کو ہم بے تکلفی سے بھائی منیر کہا کرتے تھے بہت سادہ اور نڈر انسان تھے… حضرت عموں صاحبؓ کے بچوں میں ان کا مزاج حضرت عموں صاحبؓ سے بہت ملتا تھا۔ آخری بیماری بڑے حوصلے اور صبر سے کاٹی۔ اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرمائے آمین“

مزید پڑھیں

محترم صاحبزادہ کرنل مرزا داؤد احمد صاحب اور زوجہ محترمہ صاحبزادی ذکیہ بیگم صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے صاحبزادہ مرزا داؤد احمد صاحب کی وفات پر اپنے مکتوب میں تحریر فرمایا :
’’ بھائی داؤد بڑے بہادر انسان تھے ۔ بہت خوبیوں کے مالک ،امامت اور جماعت کے لیے غیرت میں تو ایک ننگی تلوار تھے ۔ نہ اپنے کی پرواہ کی نہ پھر کسی اور کی اور یہ رنگ حضرت چچا جان کی ساری اولاد میں ہے ۔ آپ نے جس طرح صبر و رضا کے ساتھ جس رفاقت کا حق ادا کیا ہے ایسی مثال کم دکھائی دیتی ہے ۔ یہ تاثر صرف میرا ہی نہیں بلکہ سب دیکھنے والوں کا ہے ۔ ‘‘
( روز نامہ الفضل مورخہ12جنوری1994ء )

مزید پڑھیں

محترم چوہدری ناصر محمد سیال صاحب

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے چوہدری ناصر محمد سیال صاحب کی وفات پر ایک خط میں تحریر فرمایا:
”مرحوم ان گنت خوبیوں کے مالک تھے، اپنی میٹھی طبیعت اور نیک مزاج کی وجہ سے ہر دلعزیز تھے اور دعاگو شخصیت کے مالک تھے اور فرشتہ سیرت انسان تھے۔“

مزید پڑھیں