وَلِلّٰہِ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِہَا اللہ تعالیٰ کی صفت اَلْعَظِیۡمُ (تقریرنمبر14 )
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’ وَسِعَ كُرْسِيُّہُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَعُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِیمُ یعنی خدا کی کرسی کے اندر تمام زمین وآسمان سمائے ہوئے ہیں اور وہ اُن سب کو اٹھائے ہوئے ہے۔ ان کے اٹھانے سے وہ تھکتا نہیں ہے اور وہ نہایت بلند ہے کوئی عقل اس کی کنہ تک پہنچ نہیں سکتی اور نہایت بڑا ہے اس کی عظمت کے آگے سب چیزیں ہیچ ہیں ۔ یہ ہے ذکر کرسی کا اور یہ محض ایک استعارہ ہے جس سے یہ جتلانا منظور ہے کہ زمین وآسمان سب خدا کے تصرّف میں ہیں اور ان سب سے اس کا مقام دور تر ہے اور اس کی عظمت نا پیدا کنار ہے۔‘‘
(چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد 23صفحہ 118حاشیہ)
