وَلِلّٰہِ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِہَا اللہ تعالیٰ کی صفت اَلْمُہَیْمِنْ (تقریر نمبر 11 )

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں :
’’ وہ میزان مُہَیْمِن، نور اور شفا اور رحمت ہے۔ جو لوگ قرآن شریف کو پڑھتے اور اسے قصّہ سمجھتے ہیں انہوں نے قرآن شریف نہیں پڑھا بلکہ اس کی بے حرمتی کی ہے۔ ہمارے مخالف کیوں ہماری مخالفت میں اس قدر تیز ہوئے ہیں؟ صرف اسی لئے کہ ہم قرآن شریف کو جیسا کہ خداتعالیٰ نے فرمایا ہے وہ سراسر نور، حکمت اور معرفت ہے، دکھانا چاہتے ہیں اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ قرآن شریف کو ایک معمولی قصّے سے بڑھ کر وقعت نہ دیں۔ ہم اس کو گوارا نہیں کر سکتے۔ خداتعالیٰ نے اپنے فضل سے ہم پر کھول دیا ہے کہ قرآن شریف ایک زندہ اور روشن کتاب ہے، اس لئے ہم ان کی مخالفت کی کیوں پروا کریں۔ غرض مَیں بار بار اس امر کی طرف ان لوگوں کو جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں نصیحت کرتا ہوں کہ خداتعالیٰ نے اس سلسلہ کو کشف حقائق کے لئے قائم کیا ہے کیونکہ بدُوں اس کے عملی زندگی میں کوئی روشنی اور نور پیدا نہیں ہو سکتا اور مَیں چاہتا ہوں کہ عملی سچائی کے ذریعہ اسلام کی خوبی دنیا پر ظاہر ہو جیسا کہ خدا نے مجھے اس کام کے لئے مامور کیا ہے۔ اس لئے قرآن.شریف کو کثرت سے پڑھو مگر نرا قصّہ سمجھ کر نہیں بلکہ ایک فلسفہ سمجھ کر۔ ‘‘
(ملفوظات جلد دوم صفحہ 113۔ جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ)

مزید پڑھیں

وَلِلّٰہِ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِہَا اللہ تعالیٰ کی صفت اَلْخَبَیْرُ (تقریر نمبر 10)

حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ اللہ تعالیٰ ادنیٰ واعلیٰ سب باتوں سے باخبر ہے۔ علمِ الٰہی پر ایمان لانے سے نیکی پیدا ہوتی ہے۔ جب انسان کو یہ یقین ہو کہ کوئی بڑا شخص مجھے دیکھ رہاہے توپھر وہ بدی کرنے سے رُکتاہے۔ پھر اپنے بزرگوں، افسروں، حاکموں کے سامنے بدی کرنے سے اَور بھی رُکتاہے۔ ایسا ہی جس کویہ ایمان ہو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام افعال، حرکات وسکنات کو دیکھتا ہے اور ہمارے دل کے خیالات اور ارادات سے بھی باخبرہے۔ وہ شخص کبھی بدی کے نزدیک نہیں جا سکتا۔ ‘‘
(حقائق الفرقان جلد 3 صفحہ 367)

مزید پڑھیں

وَلِلّٰہِ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِہَا اللہ تعالیٰ کی صفت اَلْبَصِيرُ (تقریر نمبر 9 )

حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ فرماتے ہیں کہ
’’ واللّٰهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ ۔ انسان نگرانی میں غلطی بھی کرتا ہے مگر اللہ تعالیٰ بہت عمدہ نگران حال ہے۔ “
(حقائق الفرقان صفحہ13سورۃ اٰل عمران ایڈیشن2022 ء )

مزید پڑھیں

وَلِلّٰہِ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِہَا اللہ تعالیٰ کی صفت اَلْحَسِیْب (تقریر نمبر 8 )

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:
’’ جو خدا کا متقی اور اس کی نظر میں متقی بنتا ہے۔اس کو خدا تعالیٰ ہر ایک قسم کی تنگی سے نکالتا اور ایسی طرز سے رزق دیتا ہے کہ اُسے گمان بھی نہیں ہوتا کہ کہاں سے اور کیونکر آتا ہے۔ خدا کا یہ وعدہ برحق ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ خدا اپنے وعدوں کا پورا کرنے والا ہے اور بڑا رحیم کریم ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کا بنتا ہے وہ اسے ہر ذلّت سے نجات دیتا اور خود اس کا حافظ وناصر بن جاتا ہے…حضرت داوٴدؑ زبور میں فرماتے ہیں کہ مَیں بچہ تھا، جوان ہوا۔ جوانی سے اب بڑھاپا آیا مگر مَیں نے کبھی کسی متقی اور خدا ترس کو بھیک مانگتے نہ دیکھا اور نہ اس کی اولاد کو دَر بدر دھکے کھاتا اور ٹکڑے مانگتے دیکھا۔ یہ بالکل سچ اور راست ہے کہ خدا اپنے بندوں کو ضائع نہیں کرتا اور ان کو دوسروں کے آگے ہاتھ پِسارنے سے محفوظ رکھتا ہے بھلا اتنے جو انبیاء ہوئے ہیں، اولیاء گزرے ہیں۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ بھیک مانگا کرتے تھے۔ یا ان کی اولاد پر یہ مصیبت پڑی ہو کہ وہ دَر بدر خاک بسر ٹکڑے کے واسطے پھرتے ہوں ہرگز نہیں۔ میرا تو اعتقاد ہے کہ اگر ایک آدمی با خدا اور سچا متقی ہو تو اس کی سات پشت تک بھی خدا رحمت اور برکت کا ہاتھ رکھتا اور ان کی خود حفاظت فرماتا ہے۔ ‘‘
(ملفوظات جلد 3صفحہ182)

مزید پڑھیں

وَلِلّٰہِ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِہَا اللہ تعالیٰ کی صفت اَلْمُعِزّ ، اَلْمُذِلُّ (تقریر نمبر 7)

حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
’’ انسان چاہتا ہے کہ دنیا میں معزّز اور محترم بنے لیکن حقیقی عزّت اور سچی تکریم خدا تعالیٰ سے آتی ہے وہی ہے جس کی یہ شان ہے تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ ۔‘‘
(حقائقُ الفرقان جلداوّل صفحہ 460)

مزید پڑھیں

وَلِلّٰہِ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِہَا اللہ تعالیٰ کی صفت مالک (تقریر نمبر 6)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’ چوتھا احسان خداتعالیٰ کا جو قِسم چہارم کی خوبی ہے جس کو فیضان اخصّ سے موسوم کر سکتے ہیں، مالکیّتِ یَوْمُ الدّین ہے جس کو سورۃ فاتحہ میں فقرہ مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْن میں بیان فرمایا گیا ہے اور اس میں اور صفتِ رحیمیّت میں یہ فرق ہے کہ رحیمیّت میں دعا اور عبادت کے ذریعہ سے کامیابی کا استحقاق قائم ہوتا ہے اور صفت مالکیّتِ یَوْمُ الدّین کے ذریعہ سے وہ ثمرہ عطا کیا جاتا ہے۔‘‘
(ایام الصلح، روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 250)

مزید پڑھیں

شادی اور ولیمہ یا شالیمہ و شہنڈی

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں :
’’ شادی بیاہ کی رسم جو ہے یہ بھی ایک دین ہی ہے جبھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جب تم شادی کرنے کی سوچو تو ہر چیز پر فوقیت اُس لڑکی کو دو، اُس رشتے کو دو، جس میں دین زیادہ ہو۔ اس لئے یہ کہنا کہ شادی بیاہ صرف خوشی کا اظہار ہے، خوشی ہے اور اپنا ذاتی ہمارا فعل ہے۔ یہ غلط ہے۔ یہ ٹھیک ہے جیسا کہ پہلے بھی مَیں کہہ آیاہوں اسلام نے یہ نہیں کہا کہ تارکُ الدنیا ہو جاؤ اور بالکل ایک طرف لگ جاؤ۔ لیکن اسلام یہ بھی نہیں کہتا کہ دنیا میں اتنے کھوئے جاؤ کہ دین کا ہوش ہی نہ رہے۔ اگر شادی بیاہ صرف شور وغُل اور رونق اور گانا بجانا ہوتا توآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کے خطبہ میں اللہ تعالیٰ کی حمد کے ساتھ شروع ہو کر اور پھر تقویٰ اختیار کرنے کی طرف اتنی توجہ نہ دلاتے۔ بلکہ شادی کی ہر نصیحت اور ہر ہدایت کی بنیاد ہی تقویٰ پر ہے۔ پس اسلام نے اعتدال کے اندر رہتے ہوئے جن جائز باتوں کی اجازت دی ہے اُن کے اندر ہی رہنا چاہئے اور اس اجازت سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے۔ حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے کہ دین میں بگاڑ پیدا ہو جائے۔ اس لئے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ ایک مؤمن کے لئے ایک ایسے انسان کے لئے جو مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتا ہے شادی نیکی پھیلانے، نیکیوں پر عمل کرنے اور نیک نسل چلانے کے لئے کرنی چاہئے اور یہی بات شادی کرنے والے جوڑے کے والدین، عزیزوں اور رشتہ داروں کو بھی یاد رکھنی چاہئے۔ ان کے ذہنوں میں بھی یہ بات ہونی چاہئے کہ یہ شادی ان مقاصد کے لئے ہے نہ کہ صرف نفسانی اغراض اور لہو ولعب کے لئے۔‘‘
(خطبہ جمعہ 25؍نومبر2005ء )

مزید پڑھیں

وَ لِلّٰہِ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی فَادۡعُوۡہُ بِہَا اللہ کی سَو رحمتیں اَور ایک حصّہ رحم کا مخلوق کے لئے (حصہ دوم) (تقریر نمبر 5)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
’’ نوع انسان پر شفقت اور اس سے ہمدردی کرنا بہت بڑی عبادت ہے اور ا ﷲ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے یہ ایک زبردست ذریعہ ہے۔ مگر مَیں دیکھتاہوں کہ اس پہلو میں بڑی کمزوری ظاہر کی جاتی ہے۔ دوسروں کو حقیر سمجھا جاتا ہے۔ ان پر ٹھٹھے کیے جاتے ہیں۔ ان کی خبر گیری کرنا اور کسی مصیبت اور مشکل میں مدد دینا تو بڑی بات.ہے۔ ‘‘
(ملفوظات جلد4صفحہ 438-439 ایڈیشن 2003ء)

مزید پڑھیں

وَ لِلّٰہِ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی فَادۡعُوۡہُ بِہَا صفَتِ رحیمیّت انسان کو بلند بھی کرتی ہے اور جھکاتی بھی ہے (حصہ اول) (تقریر نمبر4)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
”اَلرَّحِیْم یعنی وہ خدا نیک عملوں کی نیک تر جزا دیتا ہے اور کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا اور اس کام کے لحاظ سے رحیم کہلاتا ہے اور یہ صفَتِ رحیمیّت کے نام سے موسوم.ہے۔“
(اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 373)

مزید پڑھیں

وَ لِلّٰہِ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی فَادۡعُوۡہُ بِہَا (اَلرَّحْمٰنُ وہ جس کا رحم بہت وسیع جو ہر ایک پر حاوی ہے) (تقریر نمبر3)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
”رحمانیت کا مظہر تام محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے کیونکہ محمد کے معنے ہیں بہت تعریف کیا گیا اور رحمن کے معنے ہیں بلا مُزد۔ بِن مانگے بلاتفریق، مؤمن وکافر کو دینے والا اور یہ صاف بات ہے کہ جو بِن مانگے دے گا، اس کی تعریف ضرور کی جائے گی۔ پس محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) میں رحمانیت کی تجلّی تھی“
(ملفوظات، جلد اوّل صفحہ 395، جدید ایڈیشن)

مزید پڑھیں