
اَلْاَوَّلُ
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی کم از کم 175 صفات کا تذکرہ ہے۔ حدیث میں 104 صفات کا ذکر ملتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اِن کے علاوہ اپنی جن صفات پر اطلاع دی وہ 27 ہیں۔
( الفضل انٹرنیشنل 23؍دسمبر 2025ء)
ان کُل 306 صفات میں سے ایک صفت ”اَلْاَوَّلُ “ بھی ہے یعنی پہلا۔ اِسی صفت کو آج مَیں نے ”مشاہدات“ کے 32ویںمجموعہ کے پیش لفظ کے عنوان کے طور پر چُنا ہے۔ ہمیں اللہ.تعالیٰ کی کتاب قرآن کریم اور احادیث میں وجودِ الہٰی اور توحیدِ باری تعالیٰ کے ثبوت کے لیے جن صفات کا سہارا لینا ہوگا ۔ اُن میں صفت اَلْاَوَّلُ بھی شامل ہے۔ اللہ ہی کی ذات سب سے پہلے ہے۔ تمام انبیاء جو اللہ تعالیٰ کیطرف سے دنیا میں ہدایت کے لیےبھیجے گئے وہ نہ صرف اللہ تعالیٰ کے وجود اور توحیدِ باری تعالیٰ کے قائل تھے بلکہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو اِسی کیتعلیم دی۔ اس عظیم ذات کے اَلْاَوَّلُ ہونے کی وجہ سے اُس پر ایمان لانا، اُس کی بڑائی بیان کرنا اور اُس کی توحید پر کامل یقین رکھ کر اُس کی وحدانیت اور اوّلیت کا پرچار کرنا ہم سب مسلمانوں پر فرض ہے۔
استاذی المکرم سید میر محمود احمد ناصرصاحب مرحوم نے ایک دفعہ مسجد مبارک میں اپنے ایک درسِ حدیث میں یہ نصیحت کی تھی اور طلباء جامعہ احمدیہ کو بھی توجہ دلایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی ایک صفت اَلْاَوَّلُ ہے۔ تو ہمیں اس صفت کے مطابق نیکیوں کے میدان میں اوّل رہنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہم صبغۃُ اللّٰہ کے رنگ میں رنگین رہ سکیں۔
زیرِ نظر کتاب میں اس تعلق میں مختلف عناوین پر 50 تقریر لازماً اللہ تعالیٰ کیطرف ہمارے مسلسل سفر کو مزید سہل کرنے میں ممِدّ ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان بڑھے گا۔ اُس ذات پر یقین مستحکم ہوگا۔اُس کی عبادت میں لطف میں اضافہ ہو گا اور اُس کی رضا کے سامان کے حصول میںآسانیاں پیدا ہوں گی۔ ان.شاءاللّٰہ
اِس کتاب میں موجود تقاریر کی تیاری اور کمپوزنگ میں جن احباب و خواتین کا تعاون حاصل رہا اُن میں عزیزم منہاس محمود۔ جرمنی، مکرم حافظ عبدالحمید ، مکرم چوہدری ناز احمد ناصر۔ برطانیہ، مکرم عمیر احمد باجوہ،مسز عائشہ چوہدری۔ جرمنی،مسزعطیۃُالعلیم۔ ہالینڈ،مسزفائقہ بشریٰ، مسز بُقعۃُ النورعمران۔ جرمنی شامل ہیں۔عزیزم زاہد محمود نے اس مجموعہ کو کتابی شکل دی، عزیزم فضل عمر شاہد۔ لٹویا نے اس کتاب کا ٹایٹل تیار کیا اور عزیزم عامر محمود ملک۔ برطانیہ اور عزیزم سعیدالدین احمد ۔ برطانیہ کی کوششوں سے یہ کتاب نیٹ کی زینت بنی۔ کئی احباب کے مضامین سے تقاریر کی تیاری کے دوران استفادہ کیا گیا اوربہت سے احباب و مستورات نے ان تقاریر کو دوسروں تک پہنچایا ۔ ان سب کے لئے میرے دل میں بےحد تشکّر آمیز جذبات ہیں ۔اللہ تعالیٰ سب کو بہترین اجر دے۔جزاھم اللّٰہ خیراً
مکرم عطاء المنعم صاحب تحریر کرتے ہیں کہ
”مشاہدات کی ویب سائیٹwww.mushahedat.com سے استفادہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ ماشاءاللہ بہت زبردست کاوش ،قیمتی خزانہ اور صدقہ جاریہ ہے ۔اللہ تمام ٹیم کو اس خدمت کی بہترینجزا سے نوازے ۔آمین “
مکرم عبد الباسط بھٹی صاحب تحریر کرتے ہیں کہ
”جزاک اللّٰہ خیراً ۔ تمام تربیتی مواد اکٹھا مل جاتا ہے ۔اللہ تعالیٰ استفادہ وعمل کیتوفیق دے ۔“
مَیں امید رکھتا ہوں کہ اس کتاب کیتیاری میں جن مرد و خواتین نے تعاون کیا ہے یا اِسے پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلقات کو بڑھائیںگے اُن پراللہ تعالیٰ جنت کے راستے آسان کرے گا اور اپنے ربّ سے اپنیملاقات کے سامان کرے گا۔ ان شاءاللّٰہ
”مشاہدات“ کی 32ویں کاوش سالِ نو کے تحفہ کے طور پر آپ قارئین کی نظر ہے۔
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود
۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ
۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)
(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)
۔۔۔۔۔05؍جنوری2026ء
ویب سائیٹ:www.mushahedat.com
فون نمبر:+44 73 7615 9966
ای میل:hanifahmadmahmood@hotmail.com
انڈیکس
| نمبر شمار | مشاہدات | عنوان | صفحہ |
| 1 | 841 | اسلام میں قیامِ توحید کی اہمیت | 1 |
| 2 | 941 | ہستئ باری تعالیٰ ، کتبِ مقدّسہ کی روشنی میں | 13 |
| 3 | 689 | ہستی باری تعالیٰ از روئے قرآنِ پاک(تقریرنمبر 1) | 24 |
| 4 | 940 | ہستی باری تعالیٰ از روئے قرآنِ کریم( تقریر نمبر 2) | 36 |
| 5 | 968 | ”قبولیتِ دعا ہستی باری تعالیٰ کی زبردست دلیل ہے“( مسیح موعودؑ) | 48 |
| 6 | 190 | جس بات کو کہے کہ کروں گا میں یہ ضرور ٹلتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے | 58 |
| 7 | 986 | وجودِ باری تعالیٰ پر دس دلائل(از حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ)(قسط نمبر 1) | 67 |
| 8 | 987 | وجودِ باری تعالیٰ پر دس دلائل(از حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ)(قسط نمبر 2) | 78 |
| 9 | 966 | خدا کی ہستی اور انبیاء کی غیبی تائیدات | 89 |
| 10 | 967 | کائنات اور ایک خدا | 98 |
| 11 | 942 | عقلی دلائل سے ہستئ باری تعالیٰ کے ثبوت | 111 |
| 12 | 943 | ہستئ باری تعالیٰ کے بارے میں سائنسی دلائل (تقریر نمبر1) | 122 |
| 13 | 944 | ہستئ باری تعالیٰ کے بارے میں سائنسی دلائل (تقریر نمبر 2) | 129 |
| 14 | 945 | ہستئ باری تعالیٰ کے بارے میں سائنسی دلائل (تقریر نمبر3) | 138 |
| 15 | 939 | سُنو! اب وقتِ توحیدِ اَتَمّ ہے | 146 |
| 16 | 979 | لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوۡمٌ | 159 |
| 17 | 558 | توکّل علی اللّٰہ | 166 |
| 18 | 984 | ہُن مَیں چھ مہینے لئی تیرا ربّ نہیں رہیا؟ | 175 |
| 19 | 573 | خدا ایک پیارا خزانہ ہے | 186 |
| 20 | 715 | اللہ ہمارا بہترین دوست ہے | 194 |
| 21 | 791 | سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ کا نادر و نایاب نسخہ | 199 |
| 22 | 985 | ”خداتعالیٰ کہنے میں بڑی برکات ہیں“ | 205 |
| 23 | 661 | وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم | 211 |
| 24 | 662 | زندہ خدا سے دل کو لگاتے تو خوب تھا | 219 |
| 25 | 946 | ڈھونڈو خدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سے | 231 |
| 26 | 633 | رحمان خدا اور اُس کے بندے | 239 |
| 27 | 699 | تعلق باللہ کی اہمیت اور برکات | 249 |
| 28 | 7 | تعلق باللہ کے مختلف پہلو | 257 |
| 29 | 192 | صحابہ رسول رِضوانُ اللہ علیہم کا تعلق باللہ اور ذوق عبادت | 262 |
| 30 | 747 | ذکرِ الٰہی، اطمینانِ قلب کا مُوجب ہے | 276 |
| 31 | 862 | ذِکرُاللّٰہِ اَنِیسِیْ وَثَمۡرَۃُ فُؤَادِیۡ فِیۡ ذِکۡرِہٖ (حضرت محمدؐ)ذکر الہی میرا مونس اور میرے دل کا پھل ہے | 284 |
| 32 | 847 | ذِکْرُاللّٰہِ مَالِیْ (مسیح موعودؑ) یاد الٰہی میری دولت ہے | 291 |
| 33 | 860 | اَلْحُبُّ اَسَاسِیْ (حضرت محمدؐ)محبت میری اساس ہے | 302 |
| 34 | 861 | اَلشَّوْقُ مَرْکَبِیْ وَشَوۡقِیۡ اِلیٰ رَبِّیۡ عَزَّ وَجَلَّ (حضرت محمدؐ)شوق میری سواری ہے اور میرا شوق اپنے رب عزّوجلّ کی طرف ہے | 309 |
| 35 | 867 | اَلرَّضَاءُ غَنِیۡمَتِیۡ (حضرت محمدؐ)رضا میری غنیمت ہے | 319 |
| 36 | 926 | فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ پس (اے جنّ و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے | 326 |
| 37 | 965 | مکتبۂ عشق | 337 |
| 38 | 982 | نُورِالٰہی، نُورِمصطفویؐ اور نُورِقرآن احمدی مسمانوں کا ورثہ ہے | 344 |
| 39 | 1001 | وسیلہ یا واسطہ کا اسلامی فلسفہ(تقریر نمبر 1) | 353 |
| 40 | 1002 | وسیلہ اور واسطہ کا اسلامی فلسفہ(تقریر نمبر 2) | 361 |
| 41 | 1003 | وَابۡتَغُوۡۤا اِلَیۡہِ الۡوَسِیۡلَۃَ(از افاضات حضرت خلیفۃُ المسیح الثالثؒ ) | 371 |
| 42 | 546 | احکامِ الٰہی کی حفاظت کرو تا اللہ کو اپنے سامنے پاؤ (الحدیث) | 384 |
| 43 | 97 | اللہ تعالیٰ سے کبھی بے وفائی نہ کرنا | 389 |
| 44 | 59 | صِبۡغَۃَ اللّٰہِ ۔اللہ کا رنگ پکڑیں | 400 |
| 45 | 1015 | اَحْسِنْ کَمَا اَحْسَنَ اللّٰہُ اِلَیْکَ ( القصص: 78) جس طرح اللہ تعالیٰ نے تجھ پر احسان کیا ہے تُو بھی لوگوں پر احسان کر | 410 |
| 46 | 794 | عشقِ الٰہی وَسّے منہ پر وَلیاں ایہہ نشانی | 421 |
| 47 | 827 | خلافت کے ذریعہ توحید کا قیام | 432 |
| 48 | 853 | حضرت مسیح موعودؑ کے آنے کی غرض’’تا لوگ قوتِ یقین میں ترقی کریں‘‘(تقریر نمبر 1) | 447 |
| 49 | 854 | حضرت مسیح موعودؑ کے آنے کی غرض’’تا لوگ قوتِ یقین میں ترقی کریں‘‘(تقریر نمبر 2) | 456 |
| 50 | 776 | ایمان بالغیب کیوں ضروری ہے؟ | 465 |
