
بِسۡمِ اللّٰہ
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 28؍ دسمبر 2025ءکو ایوانِ مسرور اسلام آباد برطانیہ سے جلسہ سالانہ قادیان سے سیٹلائیٹ کے ذریعہ اختتامی خطاب میں دنیا بھر کے خلافتِ احمدیہ کے پروانوں سے مخاطب ہوکر بیعت اور شرائطِ بیعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور احباب و خواتین کوشرائطِ.بیعت میں درج امور کی طرف نہ صرف توجہ دلائی بلکہ ان شرائط کو فریم میں لگا کر گھروں میں رکھنے اَور لٹکانے کی طرف توجہ دلائی تا آتے جاتے ان شرائط پر نظر پڑے اور اپنا محاسبہ کرنے کا موقع ملتا رہے۔
حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اِس ارشاد کی تعمیل میں” مشاہدات“ نے فوری طور پر اردو اور انگریزی زبان میں شرائطِ بیعت کو خوبصورت اور دیدہ زیب طور پر تیار کر کے دنیا میں خلافت کے پروانوں کے ہاتھوں میں تھمادیا تا وہ اپنے آقا کے ارشاد کی تعمیل میں اِسے گھروں کی زینت بنا سکیں اور اپنا محاسبہ کر سکیں۔ ”مشاہدات“ کے تحت لکھے جانے والی تقاریرکی تعداد جب 1000 ہو رہی تھی تو 991 سے 1000 تک 10تقاریر 10 شرائطِ بیعت پر تیار کی گئیں تا 990 تقاریر کا خلاصہ ایک بار ہمارے سامنے آجائے۔ ان 10تقاریرکو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبات و خطابات میں بیان فرمودہ 10 شرائطِ بیعت پر مشتمل مواد سے بطور خلاصہ تیار کیاگیا ہے جو ماہ نومبر اور ماہ دسمبر 2025ءمیں آن ائیر ہوئیں۔ جِن میں بیعت، اطاعت پر مشتمل مزید تقاریر شامل کر کے 25 تقاریرپر ایک مجموعہ ”مشاہدات“ کے کرمفرماؤں کی خدمت میں پیش ہے۔ جس میں آپ کو لفظ بیعت کے معنی، اُس کے تقاضے، اِس حوالے سے ہماری ذمہ داریاں، 10شرائطِ بیعت اور اِس میں درج اخلاقیات، اطاعت،وفاداری اور حضرت مسیح موعود علیہ لسلام کی آمد ، بعثت اور آپؑ کے ارشادات پر سیر حاصل بحث ملے گی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے لیے بہت مبارک کرے اور ہمیں اِن مبارک و مقدّس تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین
اِس کتاب میں موجود تقاریر کی تیاری اور کمپوزنگ میں جن احباب و خواتین کا تعاون حاصل رہا اُن میں عزیزم منہاس محمود۔ جرمنی، مکرم نصیر احمد چوہدری، مسز عائشہ چوہدری۔ جرمنی اور مسزعطیۃُالعلیم۔ ہالینڈ شامل ہیں۔عزیزم زاہد محمود نے تقاریر کو کتابی شکل دی، عزیزم فضل عمر شاہد۔ لٹویا نے اس کتاب کا خوبصورت ٹائٹلتیارکیااور عزیزم سعیدالدین احمد ۔ برطانیہ روزانہ کی بنیاد پر اِس قیمتی علمی ، اخلاقی اور روحانی مائدہ کو ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرتے رہے جبکہ عزیزم عامر محمود اعوان ۔ برطانیہ نے اس کتاب کو نیٹ کے ذریعہ آپ تک پہنچایا اور ”مشاہدات“ کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کیا۔بہت سےاحباب و مستورات نے ان تقاریر کو دوسروں تک پہنچایا اور بعض احباب کے مضامین سے تقاریر کی تیاری میں مدد لی گئی۔ سب کو اللہ.تعالیٰ بہترین جزا دے۔فجزاھم اللّٰہ تعالیٰ احسن الجزاء
مکرمہ نعیمہ نصیر صاحبہ قادیان سے ”مشاہدات “ کے متعلق اپنے پیغام میں کہتی ہیں:
”ماشاء اللہ تمام مشاہدات بہت زبردست ہیں، پتہ نہیں کہاں سے کونے کھدروں سے چھوٹے چھوٹے الفاظ اور محاوروں میں سےنئے نئے مضمون پڑھنے کو ملتے ہیں ،محاورے بظاہر تو روزمرّہ استعمال کے ہوتے ہیں لیکن ان کے اندر ایسے وسیع مضمون بتا کر ہمارے علم میں اضافہ ہو رہا ہوتا ہے اور ہمیں قدم قدم پر اپنی اصلاح کا موقع ملتا ہے اور ہمارا نالج بڑھ رہا ہے۔وہ وہ باتیں جن کا ہمیں پتہ ہی نہیں تھا تو آپ کے مشاہدات سے ہمارے علم میں اضافہ ہوا ہے“
”مشاہدات“ کی 33ویں کاوش آپ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود
۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ
۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)
(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)
۔۔۔۔۔5؍جنوری2026ء
ویب سائیٹ:www.mushahedat.com
فون نمبر:+44 73 7615 9966
ای میل:hanifahmadmahmood@hotmail.com
انڈیکس
| نمبر شمار | مشاہدات | عنوان | صفحہ |
| 1 | 1013 | عہدِ بیعت ،اہمیت اور اِس کے تقاضے | 1 |
| 2 | 102 | عہد بیعت اور ہماری ذمہ داری | 9 |
| 3 | 180 | آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کے تناظر میں حضور ایدہ اللہ کی احمدی عورتوں کو نصائح | 18 |
| 4 | 72 | عہد بیعت،عہد خدام الاحمدیہ اور معروف فیصلے کی اہمیت اور ضرورت | 33 |
| 5 | 1008 | بیعت کی حقیقت کو جاننے کی ضرورت | 43 |
| 6 | 484 | جلسہ سالانہ اور عالمی بیعت | 53 |
| 7 | 991 | پہلی شرطِ بیعت | 59 |
| 8 | 992 | دوسری شرط بیعت | 67 |
| 9 | 993 | تیسری شرطِ بیعت | 77 |
| 10 | 994 | چوتھی شرطِ بیعت | 87 |
| 11 | 995 | پانچویں شرطِ بیعت | 94 |
| 12 | 996 | چھٹی شرطِ بیعت | 103 |
| 13 | 997 | ساتویں شرطِ بیعت | 111 |
| 14 | 998 | آٹھویں شرطِ بیعت | 119 |
| 15 | 999 | نویں شرطِ بیعت | 126 |
| 16 | 1000 | دسویں شرطِ بیعت | 135 |
| 17 | 181 | نہ اُن سے رُک سکے مقصد ہمارے(صداقت حضرت مسیحِ موعودؑ ) | 146 |
| 18 | 1009 | طاعت در معروف | 156 |
| 19 | 981 | اطاعت کے ذریعہ پراگندہ موتیوں کا اجتماع | 166 |
| 20 | 97 | اللہ تعالیٰ سے کبھی بے وفائی نہ کرنا | 170 |
| 21 | 811 | امامِ وقت سے اِک رشتۂِ صدق و وفا رکھنا | 181 |
| 22 | 317 | اِلٰہی صحیفوں ، صلحائے اُمت کی پیشگوئیوں کے تناظر میں بعثتِ حضرت مسیح موعودؑ | 191 |
| 23 | 349 | حضرت مسیح موعودؑ کو ماننا کیوں ضروری ہے؟ | 199 |
| 24 | 168 | حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے مقاصد عالیہ(ازتحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام) | 206 |
| 25 | 171 | حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے مقاصد(خلفائے عظام کے ارشادات کی روشنی میں |
