
پیرہن
آپ قا رئین نے یہ محسوس کیا ہوگا کہ مَیں اپنی کتب کے پیش لفظ کو کوئی نہ کوئی عنوان دے کرتحریر کرتا ہوں۔ اِس وقت میرے ہاتھوں میں ”مشاہدات“ کی 31ویں کاوش ہے جو اخلاقیات پر 50 تقاریر پر مشتمل ہے۔ اس کے پیش لفظ کو مَیں ”پیرہن“ کا عنوان دے رہا ہوں جس کے معنی پوشاک اور لباس کے ہیں ۔ جس طرح انسان اپنے لباس سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کی شخصیت اُجاگر ہوتی ہے اسی طرح کسی کتاب کے پیش لفظ سے اس کتاب کو پہچان ملتی ہے۔ اخلاقیات کو دینِ اسلام میںبہت اہمیت حاصل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں صِبۡغَۃَ اللّٰہِ (البقرۃ:139) کے الفاظ میں اللہ تعالیٰ کی صفاتِ حسنہ کو اپنانےکی تلقین فرمائی ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی اسی کتاب میں اپنے آخری نبی حضرت خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیسیوں صفات کا ذکر فرما کر نبیؐ .کو حکم دیا کہ تم اپنے پیروکاروں کو کہہ دو قُلۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحۡبِبۡکُمُ اللّٰہُ (البقرۃ:32)کہ اے محمد! کہہ دو اگر تم اللہ سے محبت کے دعویدار ہو تو میری پیروی کرو، میرےنقشِ قدم پر چلو، ان صفات کو اپناؤ جو اللہ تعالیٰ نے میرے اندر ودیعت کر رکھی ہیں۔ایسا کرو گے تو تب اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا۔یہی اخلاقیات کا پہلا سبق ہے جو قارئین کواخلاقیات پر مشتمل مختلف عناوین پر مشتمل 50 تقاریر میں ملے گا۔ ان 50 تقاریر میں آپ قارئین کو قرآنِ کریم میں بیان اخلاقِ حسنہ اور اخلاقِ فاضلہ کا درس ملے گا۔ ان 50 تقاریر میں آپ قارئین کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق ملیں گے اور اُن اخلاقیات کا درس ملے گا جو آپؐ اپنے صحابہؓ. کو دیا کرتے تھے۔ ان 50 تقاریر میں آپ قارئین کے لیے اُن عظیم اخلاق کی نشاندہی کی گئی ہے جو آج کے مامور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنائے اور اِن کا درس ہم کو دیا ۔اِن 50 تقاریر میں اُن ارشادات کا ذکر آپ قارئین کو ملے گا جو جماعت احمدیہ کے پانچوں خلفاء ، احبابِ جماعت کی رہنمائی اور تعلیم و تربیت کےلیے گاہے بگاہے دیتےرہے ۔ بالخصوص ہمارے موجودہ امام امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات اور افاضات اِن 50 تقریر کا حسن ہیں۔ گویا اس کتابچے کو اخلاقیات کے مختلف خوشبودار اور رنگارنگ پھولوں کا گلدستہ کہا جا سکتا ہے۔ جس کو اللہ تعالیٰ نے لِبَاسُ التَّقۡوٰی کا نام دے کرفرمایا ذٰلِکَ خَیۡرٌ (الاعراف:27)الغرض ان 50 تقاریر کے مجموعہ کو تقویٰ کے لباس سے خوبصورتی دی.گئی ہے۔
یہ 50 تقاریر پر مشتمل مجموعہ اخلاقیات کی جلد4 ہے۔ اس سے قبل مشاہدات کے تحت 50، 50 تقاریر پر مشتمل تین حصّے منظرِعام پر آکر ویب سائٹ www.mushahedat.com پر آن لائن ہو چکی ہیں۔ یوں اخلاقیات پر 200 عناوین پر مشتمل 4 جلدیں تیار ہو گئی ہیں۔ یہایسا روحانی اور علمی مائدہ ہے جو رہتی دنیا تک لوگوں کے لیے اور اُن کی نسلوں کے لیے مفید رہے گا۔ ان شاء اللّٰہ
اس کتاب میں موجود تقاریر کی تیاری میں جن احباب کے مضامین سے استفادہ کیا گیا اور جنہوں نے ان تقاریر کو دیگر لوگوں تک پہنچایا وہ شکریہ کے مستحق ہیں۔ ان کے علاوہ اِن تقاریر کی تیاری و کمپوزنگ اور پھر کتابی صورت میں آپ کے سامنےپیش.کرنے میں جن احباب و خواتین کا تعاون حاصل رہا اُن میں مسزعائشہ چوہدری۔ جرمنی، مسزعطیۃُ.العلیم۔ ہالینڈ، مسز فائقہ بشریٰ، مسززکیہ فردوس کوملؔ ۔ برطانیہ، مسز بُقعۃُ النورعمران۔ جرمنی، عزیزم.منہاس محمود۔ جرمنی، عزیزم.زاہد محمود ، عزیزم عامر محمود ملک۔ برطانیہ، عزیزم سعیدالدین احمد ۔ برطانیہ ، عزیزم فضل عمر شاہد۔ لٹویا ، مکرم نصیراحمد چوہدری، مکرم.عبدالمجید زاہد۔آسٹریلیا اور مکرم عمیر احمد باجوہ شامل ہیں۔ جزاکم اللّٰہ خیراً
قارئین کی طرف سے”مشاہدات “ کی نسبت حوصلہ افزاء پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں جن سے یقیناً تقویت محسوس ہوتی ہے۔ جزاھم اللّٰہ خیراً ۔ جیسے
مولانا عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجدفضل لندن تحریر کرتے ہیں:
”مشاہدات کیا ہےعلم و معرفت کا بحرِ ذخّار ہے ۔“
مکرم سلیم اکبر صاحب تحریر کرتے ہیں:
”الحمدللّٰہ مجھے بہت اچھا پلیٹ فارم ملا ہے جس کو مَیں روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کرتا ہوں اور کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے “
”مشاہدات“ کی 31 ویں کاوش قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود
۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ
۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)
(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)
۔۔۔۔۔26؍دسمبر2025ء
ویب سائیٹ:www.mushahedat.com
فون نمبر:+44 73 7615 9966
ای میل:hanifahmadmahmood@hotmail.com
انڈیکس
| نمبر شمار | مشاہدات | عنوان | صفحہ |
| 1 | 962 | ”استغفار کلیدِ ترقیاتِ روحانی ہے“( مسیح موعودؑ) | 1 |
| 2 | 550 | تمام نصائحِ قرآنی کا مغز اور کلید ۔ دُعا | 10 |
| 3 | 250 | اسلام میں آزادئ اظہارِ رائے كی حدود و قیود | 16 |
| 4 | 939 | احترامِ انسانیت، خدمتِ انسانیت اور شرفِ انسانیت (از روئے قرآنِ کریم) | 31 |
| 5 | 950 | آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں احترامِ انسانیت، شرفِ انسانیت اور خدمتِ انسانیت | 44 |
| 6 | 959 | ”انسان ہونا، ہمارا انتخاب نہیں، قدرت کی عطا ہے“ | 52 |
| 7 | 1004 | مذہب میں ۔ آزادی اور روشن خیالی کہاں تک جائز ہے؟(تقریر نمبر1) | 62 |
| 8 | 1005 | مذہب میں ۔ بااختیاری اور خودمختاری کہاں تک جائز ہے؟(تقریر نمبر 2) | 71 |
| 9 | 1006 | مذہب میں ۔ آزادی ،بااختیاری اور خودمختاری کہاں تک جائز ہے؟(تقریر نمبر 3) | 77 |
| 10 | 1015 | اَحْسِنْ کَمَا اَحْسَنَ اللّٰہُ اِلَیْکَ ( القصص: 78) جس طرح اللہ تعالیٰ نے تجھ پر احسان کیا ہے تُو بھی لوگوں پر احسان کر | 84 |
| 11 | 711 | آدابِ گفتگو | 96 |
| 12 | 952 | نازک ترین معاملہ زبان سے ہے(مسیح موعودؑ) | 104 |
| 13 | 970 | زُباں کی کھیتی | 108 |
| 14 | 958 | اسلام کا ایک بنیادی وصف ۔ سچائی | 120 |
| 15 | 973 | وَاجۡتَنِبُوۡا قَوۡلَ الزُّوۡرِ | 124 |
| 16 | 974 | گھریلوجھگڑوں و عائلی تنازعات کی وجہ ۔ جھوٹ اور قولِ زور | 138 |
| 17 | 975 | میڈیا کے ذریعہ جھوٹ، لغویات کی تشہیر | 152 |
| 18 | 79 | جادو ،ٹونہ ٹوٹکا اور مزاروں پر جانا | 164 |
| 19 | 209 | سوشل میڈیاکی لَت،ایک نشے سے کم نہیں | 173 |
| 20 | 922 | جدید ایجادات کا درست اور بر محل استعمال | 197 |
| 21 | 923 | جدید ایجادات کے منفی اثرات و مضرَّات | 204 |
| 22 | 954 | فضول چیزوں سے اجتناب | 214 |
| 23 | 955 | آؤ بچو! لغویات سے کیسے بچیں؟ | 220 |
| 24 | 735 | اَلْوَلَدُ سِرٌّ لِاَبِیْہِ | 227 |
| 25 | 988 | ”صحبت۔ خدمت اور صبر“ | 235 |
| 26 | 976 | سچّے احمدی کی ماں ۔ زندہ باد | 241 |
| 27 | 964 | تربیتِ اولاد | 250 |
| 28 | 931 | آج کا نوجوان بطور ایک اُمیدکے | 258 |
| 29 | 951 | نَونِہالانِ جماعت | 265 |
| 30 | 977 | اسپورٹس مَین سَپِرٹ | 271 |
| 31 | 154 | اَلشَّبَابُ شُعْبَةٌ مِّنَ الْجُنُوْنِ | 275 |
| 32 | 911 | ULEZ اور انسانی زندگی | 288 |
| 33 | 590 | حسدِ محمود | 297 |
| 34 | 972 | عہد شکنی نہ کرو | 304 |
| 35 | 589 | عزم و ہمّت | 309 |
| 36 | 957 | غصّہ پر قابو پانا | 318 |
| 37 | 956 | کھانے کے آداب | 324 |
| 38 | 980 | ہمسایوں سے حسن سلوک | 328 |
| 39 | 978 | ہمیشہ مسکراتے رہو | 333 |
| 40 | 617 | وقت کی پابندی کی اہمیت | 338 |
| 41 | 371 | خلافت سے وابستگی ۔ اصلاحِ نفس کا ذریعہ ہے | 345 |
| 42 | 981 | اطاعت کے ذریعہ پراگندہ موتیوں کا اجتماع | 353 |
| 43 | 319 | جماعتی پروگرامز،میٹنگز اور اجلاسات میںشمولیت کی اہمیت و برکات | 357 |
| 44 | 932 | اِسۡتِیۡنَاس کیا ہے اور اس کے آداب | 368 |
| 45 | 984 | ہُن مَیں چھ مہینے لئی تیرا ربّ نہیں رہیا؟ | 377 |
| 46 | 572 | پانی کی ضرورت، اہمیت اور افادیت | 388 |
| 47 | 707 | رمضان اور اصلاح و تطہیرِ نفس | 395 |
| 48 | 746 | رمضان اور رسومات | 403 |
| 49 | 717 | رمضان اور ذَائِقَۃُ الْمَوْتِ | 409 |
| 50 | 350 | رمضان اور احتساب (محاسبہ نفس) | 417 |
