
اخلاقیات-ایک کھلی کتاب
خُلق جس کی جمع اَخلاق ہے جس کے معنی عمدہ و پسندیدہ عادات، اچھے خصائل اور اسلامی خوبیوں کے ہیں۔ وہ علم اور طریق جن کے ذریعے تعلیم و تربیت و اصلاحِ نفس و معاشرہ کے دستور اپنائے جاتے ہیں اُسے علم.الاَخلاق یا اخلاقیات کہا جاتا ہے۔ یہ علم یا اخلاقیات کے شعبہ کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ یہ انسان، سوسائٹی، معاشرہ اور خاندان و فیملی پر برابری کی سطح پر لاگو ہوتا ہے اور غور کریں تو یہ علم جانور جو شعور نہیں رکھتے بھی اپنے اوپر لاگو کرتے ہیں۔ ہم متعدد مرتبہ ٹی وی پر بالخصوص نیشنل جغرافک ٹی وی پر دیکھتے ہیں کہ پالتو جانور خطرے سے اپنے مالک کو آگاہ کر کے محفوظ مقام پر لے جاتا ہے اور بسا اوقات اپنے مالک کو ڈوبنے سے بھی بچا لیتا ہے۔ مَیں نے بے شمار دفعہ بلی کو چھوٹے جانوروں کو پانی سے نکالتے اور انہیں محفوظ کرتے دیکھا ہے۔
جہاں تک انسان سے متعلقہ سوسائٹی یا معاشرے یا کلبز، ٹیمز اور محلہ میں بسنے والے لوگوں کا تعلق ہے تو جب وہ ابتدائی حالت میں ابھی نمودار ہو رہی ہوتی ہے تو اس کے قواعد و قوانین بنائے جاتے ہیں۔ انسان کو باخدا انسان بنانے کے جو اصول و ضوابط قرآن و احادیث اور موجودہ زمانے کے امام اور خلفائے کرام نے وضع کیے ہیں وہ اخلاقیات ہی کہلاتے ہیں۔ بےشعور جانور اور باشعور انسان میں جو تمیز اللہ تعالیٰ نے کی ہے۔ اُسے قرآن میں” اَحْسَنِ تَقْوِیْم“ کے الفاظ میں یاد کیا گیا اور ہم جانور اور انسان کی اس تمیز کو ”اشرفُ المخلوقات“ کے لفظ سے نمایاں کرتے ہیں۔اخلاقیات کی عمارت کی تعمیر کا یہ سفر انسان کی پیدائش سے شروع ہو کر تادمِ مرگ جاری رہتا ہے اور اِس دورانیے میں اخلاقیات کی تعمیر میں خاندان اور فیملی میں بڑے چھوٹے سبھی لوگ ہاتھ ڈال رہے ہوتے ہیں بالخصوص والدین، بہن بھائی اور مشترکہ خاندانی نظام میں بسنے والے تمام بڑے حصے دار ہوتے ہیں۔ جماعت احمدیہ میں بچہ جب گھر کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے تو جماعت احمدیہ کی ذیلی تنظیمیں اُس کی تربیت اور اخلاق کو سنوارنے کی ذمہ داری لے لیتی ہیں۔ پھر یہ اخلاقیات اساتذہ اور امام الصلوۃ کے ذریعہ بھی سدھرتے ہیں۔ جماعت احمدیہ میں خلافت کا ایسا مبارک نظام موجود ہے جس کے پلیٹ فارم سے خطبات، خطابات اور تقاریر و ملاقاتوں کے ذریعے نیکی کی باتیں بچوں کے کانوں میں رس گھولتی اور اُن کی سمت درست کرتی ہیں۔ اُدھر بچہ جب بڑا ہو رہا ہوتا ہے وہ خود بھی اِن اخلاقِ حسنہ اور اخلاق ِفاضلہ کو اپنانے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ قرآن.واحادیث، خطباتِ خلفاء کے علاوہ دیگر مصنفین کی اخلاقیات پر مشتمل کتب پڑھتا۔ اُن کے رنگ میں رنگین ہوتا اور ان اخلاق پر مشتمل حسین تعلیم کو اپنانے کی کوشش کر کے جماعت احمدیہ کی انگشتری میں چمکدار اور روشن نگینے کے طورپر اپنے آپ کو سمونے کی کوشش کرتا ہے۔ اخلاقیات کی لائبریری میں جماعت احمدیہ کے شیلف پر آپ کو بہتر انسان بننے کے لیے ”مشاہدات“ کی آن لائن مطبوعات میں اخلاقیات پر مشتمل کتب بھی نظر آئیں گی۔ یہ پیش لفظ اِس کی تیسری کتاب کی ایک کڑی ہے جس میں اخلاقیات کے حسین گلدستہ میں سے 50 موضوعات پر تقاریر موجود ہیں۔ اس سے قبل اخلاقیات پر ہی 50- 50 موضوعات پر دو مجموعے منظرِ عام پر آ چکے ہیں جبکہ جلد چہارم ترتیب و تکمیل کے مراحل میں.ہے۔وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللّٰهِ
مَیں نے اس پیش لفظ کو ایک کھلی کتاب کا عنوان اس لیے دیا ہے کہ ہر انسان کے اخلاق اُس کی کھلی کتاب ہے جس سے ارد گرد ماحول میں بسنے والے دیگر لوگ استفادہ کر رہے ہوتے ہیں۔ اُس کی اِس کھلی کتاب کو یوم الحساب پر اُس کی گردن میں لٹکایا جائے گا اور اُس کے مطابق اُسے حساب دینا ہوگا ۔اس لیے ہم بچوں کو Be build up اورBe up grade کے الفاظ بول کر سمجھاتے رہتے ہیں اور کس نے کیا خوب کہا ہے۔
Education is not only education but formation
مَیں یہاں اپنے انگلش سپیکنگ بھائی بہنوں کےلئے اخلاق کے انگریزی معانی بھی کر دینا چاہتا ہوں Manners, Qualities, Ethics, Morals اور Code of Morality یعنی اخلاقیات۔
ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے:
اللَّهُمَّ اهْدِنِي لأَحْسَنِ الْأَخْلَاقِ لَا يَهْدِي لِأَحْسَنِهَا إلَّا أَنْتَ، وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا لَا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إلَّا أَنْتَ(صحیح مسلم )
اے میرے اللہ! میری بہترین اخلاق کی طرف راہنمائی فرما، صرف تو ہی بہترین اخلاق کی طرف ہدایت دینے والا ہے ، اور بُرے اخلاق مجھ سے دور کردے، صرف توہی بُرے اخلاق کو مجھ سے دور کرسکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو آقا و مولیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں بااخلاق انسان بنائے ۔آمین
اس کتاب میں موجود تقاریر کی تیاری میں عزیزم منہاس محمود ۔ جرمنی،عزیزم زاہد محمود، مسز عائشہ چوہدری ۔ جرمنی، مکرم حافظ عبدالحمید، عزیزم عامر محمود ملک ۔ برطانیہ، عزیزم سعید الدین احمد ۔برطانیہ ، عزیزم فضل عمر شاہد ۔ لٹویا ،مکرم عمیر احمد باجوہ ، مسز امۃ الباری ناصر ۔امریکہ،مسز عطیۃُ العلیم ۔ ہالینڈ، مسزفائقہ بشریٰ،مسز صدف علیم صدیقی۔کینیڈا، مکرمہ نمودِ سحر۔برطانیہ اور ان کے علاوہ جن احباب کے مضامین سے تقاریر کی تیاری کے دوران استفادہ کیا گیا شکریہ کے مستحق ہیں۔ جزاکم اللّٰہ خیراً
قارئین کرام جب ان تقاریر کو پڑھیں تو مجھ سمیت اس کارخیر میں حصہ ڈالنے والے سب لوگوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ جن میں روزانہ کی بنیاد پر انہیں سرکولیٹ کرنے والے دوست احباب بھی شامل ہیں۔ کان اللّٰہ معہم
”مشاہدات“ کی 28 ویں کاوش آپ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
۔خاکسار
۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود
۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ
۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)
(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)
۔۔۔۔۔5؍نومبر 2025ء
ویب سائیٹ: www.mushahedat.com
فون نمبر: +44 73 7615 9966
ای میل: hanifahmadmahmood@hotmail.com
انڈیکس
| نمبر شمار | مشاہدات | عنوان | صفحہ |
| 1 | 715 | اللہ ہمارا بہترین دوست ہے | 1 |
| 2 | 573 | خدا ایک پیارا خزانہ ہے | 6 |
| 3 | 304 | ہم اللہ تعالیٰ سے تعلق کیسے مضبوط کر سکتے ہیں؟ | 14 |
| 4 | 791 | سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ کا نادر و نایاب نسخہ | 19 |
| 5 | 546 | احکامِ الٰہی کی حفاظت کرو تا اللہ کو اپنے سامنے پاؤ (الحدیث) | 25 |
| 6 | 552 | فَاِ نَّ الْعِزَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیْعًا | 31 |
| 7 | 558 | توکل علی اللّٰہ | 38 |
| 8 | 870 | اَلیَّقِیْنُ قُوَّتِیْ ( حضرت محمدؐ)یقین میری قوّت ہے | 47 |
| 9 | 926 | فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ پس (اے جنّ و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے | 57 |
| 10 | 790 | ’’ زکریا والی توبہ کرو‘‘ | 67 |
| 11 | 846 | وَالصَّالِحُوْنَ اِخْوَانِیْ (مسیح موعودؑ) صالحین میرے بھائی ہیں | 76 |
| 12 | 850 | سادھ سنگت( چند مثالوں کی روشنی میں) | 88 |
| 13 | 851 | صحبتِ صالحین کے ذرائع | 99 |
| 14 | 852 | صحبتِ صالحین کی اہمیت ( خلفاء کے اِرشادات کی روشنی میں) | 108 |
| 15 | 32 | (انسانی) اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے | 121 |
| 16 | 31 | تقویٰ کی باریک راہوں پر قدم مارنا ضروری ہے | 126 |
| 17 | 170 | ہر اِک نیکی کی جڑ یہ اِتّقا ہے (تقریر نمبر 1) | 131 |
| 18 | 658 | ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے (تقریر نمبر 2) | 139 |
| 19 | 100 | جھوٹ سے اجتناب` | 147 |
| 20 | 947 | قُوۡلُوۡا قَوۡلًا سَدِیۡدًا( تقریر نمبر1) | 156 |
| 21 | 948 | قُوْلُوْا قَوْلاً سَدِیْداً (خلاصہ خطبہ جمعہ حضورِ انورایدہ اللہ فرمودہ 21؍ جون 2013ء ) ( تقریر نمبر2) | 163 |
| 22 | 340 | رمضان اور جھوٹ سے اجتناب | 175 |
| 23 | 871 | اَلصِّدۡقُ شَفِیۡعَتِیۡ (حضرت محمدؐ)صدق میرا شفیع ہے | 181 |
| 24 | 938 | معاشرتی اور اخلاقی زوال کے اسباب | 190 |
| 25 | 633 | رحمان خدا اور اُس کے بندے | 202 |
| 26 | 963 | اسلامی مطمح نظر | 212 |
| 27 | 637 | فَاسْتَبِقُواالْخَیْرَات | 220 |
| 28 | 636 | ذاتی اصلاح کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں | 227 |
| 29 | 634 | مدرسہ میرا ، میری ذات میں ہے | 235 |
| 30 | 309 | تبلیغ حق۔ اصلاح نفس کا ذریعہ | 242 |
| 31 | 601 | سامانِ زیست | 248 |
| 32 | 33 | شادی ایک مدرسہ ہے | 255 |
| 33 | 183 | شادی بیاہ کے موقع پر پردے کا معیار | 263 |
| 34 | 321 | عائلی زندگی اور حضرت مسیح موعودؑ کا بہترین اُسوہ | 271 |
| 35 | 752 | رمضان اور حسنِ معاشرت | 280 |
| 36 | 644 | غَضِّ بَصَر | 287 |
| 37 | 64 | ریاکاری، عجب پسندی اور دکھاوا ایک گناہ ہے | 296 |
| 38 | 65 | رشتہ داریوں کا تقدس و احترام | 304 |
| 39 | 77 | نوجوانوں کو کلائیوں پر دھاگے کے بینڈ، بالی اور لاکٹ پہننے کی ممانعت | 312 |
| 40 | 184 | حجاب اترا تو پھر آنچل نہ ٹھہرا | 323 |
| 41 | 207 | نشہ آور اشیاء کی ممانعت اور اِس کے مُضِرّات | 331 |
| 42 | 208 | ذاتیں وجہ شرافت نہیں | 348 |
| 43 | 234 | شخصیت پرستی اور اس کے مضر اثرات | 358 |
| 44 | 322 | ایک احمدی مسلم بچے کی ذمہ داریاں | 368 |
| 45 | 539 | احمدی بچوں کا مقام اور ان کے فرائض | 372 |
| 46 | 163 | استغفار نہ کرنے والا بے ادب دہریہ ہے | 377 |
| 47 | 761 | والدین کے تقویٰ کے اولاد پراثرات | 387 |
| 48 | 645 | خیالات کی ہجرت | 397 |
| 49 | 710 | رمضان اور روحانی ہجرت | 408 |
| 50 | 716 | رمضان اور نیکیوں میں آگے بڑھنے کی دوڑ | 413 |
