50تقاریربابت اخلاقیات(جلددوم)

اعلانات تربیت و اصلاح تعارف کتب تقاریر

اِبۡتِغَآءِ مَرۡضَاتِ اللّٰہِ کی راہیں

اخلاقیات پر اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب قرآن کریم میں بہت زور دیا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ساری عمر صحابہؓ. کو اخلاقیات کی پیاری تعلیم دینے میں گزار دی۔  تربیت و اصلاح کے مختلف نرالے اور اچھوتے انداز سے اپنے صحابہؓ. کو اخلاقِ فاضلہ اور اعمالِ.حسنہ  سے آراستہ کیا ۔ اِس پر جتنا بھی لکھا جائے کم ہے۔ آج کے دَور کے مامور ،حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے” صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا “کی تعمیل میں اپنے پیروکاروں کو  صحابہ رسولؐ جیسے مبارک وجود بنانے کے لیے اپنےاصحاب کو اسلامی تعلیم سے ایسے صیقل کیا کہ آپؑ پر ایمان لانے والے  اصحاب  نے اپنی طاقت اوربساط سے بہت بڑھ کر اپنے اوپر  صحابہؓ .کا رنگ چڑھا لیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تقاریر، درس و تدریس، خطبات و خطابات اور مجالسِ عرفان میں اخلاقیات پر کھول کھول کر اِس قدر نصیحت کی کہ  اخلاقیات پر آپؑ کے اس مواد کو اگر کتابی شکل دی جائے تو کئی ضخیم جلدیں تیار ہو جائیں۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام  کا اپنے اصحاب   میں نیکی، پارسائی اور تقویٰ کا معیار اس درجہ پر دیکھنا چاہتے تھے کہ  وہ آسمان کے چمکتے ستارے  نظر آئیں۔ آپؑ نے باوجود اخلاقیات پر اتنا  علمی، تربیتی و اصلاحی مواد مہیا کرنے کے، کامل اخلاقی تعلیم پر کتاب لکھنے کا اظہار یوں فرمایا:

”اب دیکھ لو کہ اسلام کی ہمدردی کی انتہا کیا ہے۔ میری رائے میں کامل اخلاقی تعلیم بجزاسلام کے اور کسی کو نصیب ہی نہیں ہوئی ۔ مجھے صحت ہو جاوے تو مَیں اخلاقی تعلیم پر ایک مستقل رسالہ لکھوں گا کیونکہ مَیں چاہتا ہوں کہ جو کچھ میرا منشاء ہے وہ ظاہر ہوجاوے اور وہ میری جماعت کے لئے ایک کامل تعلیم ہو اور ابتغاءِ مرضات اللہ کی راہیں اس میں دکھائی جائیں۔ مجھے بہت ہی رنج ہوتا ہے جب مَیں آئے دن یہ دیکھتا اور سنتا ہوں کہ کسی سے یہ سرزد ہوااور کسی سے وہ ۔ میری طبیعت  اِن باتوں سے خوش نہیں ہوتی ۔ مَیں جماعت کوابھی اُس بچہ کی طرح پاتا ہوں جو دوقدم اُٹھاتا ہے تو چار قدم گرتا ہے لیکن مَیں یقین رکھتا ہوں کہ خداتعالیٰ اِس جماعت کو کامل کردے گا۔ اس لئے تم بھی کوشش، تدبیر ، مجاہدہ اوردعاؤں میں لگے رہو کہ خداتعالیٰ اپنا فضل کرے کیونکہ اُس کے فضل کے بغیر کچھ بنتا ہی نہیں ۔ جب اُس کا فضل ہوتا ہے تو وہ ساری راہیں کھول دیتا ہے۔ “

( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 218-219  )

جماعت احمدیہ میں گزشتہ 136 سالوں میں علمائے کرام نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان تعلیمات سے استفادہ کرتے ہوئے درجنوں کتب اخلاقیات پر تصنیف کیں، سینکڑوں لیکچرز  اورخطبات دیئے۔ ان میں سب سے اہم کردار ہمارے بزرگ پانچوں خلفاء کا ہے  جنہوں نے اپنے خطبات و خطابات اور تقاریرومحافلِ عرفان میں قرآن و احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کےارشادات کی روشنی میں احباب جماعت کو توجہ دلائی۔ جماعت احمدیہ نے  ان ارشاد ات  کی اشاعت کرکے  دنیا پر احسان کیا تاکہ اپنے اور پرائے سب ان سے مستفیض ہوسکیں۔ ہم پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ حضور علیہ السلام کے  یہ الفاظ پورے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں  کہ

”مَیں جماعت کو ابھی اُس بچہ کی طرح پاتا ہوں جو دو قدم اُٹھاتا ہے تو چار قدم گرتا ہے لیکن مَیں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اِس جماعت کو کامل کر دے گا۔

(ملفوظات جلد4 صفحہ 218-219)

 ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اخلاقیات کی تعلیم عام کرنے  میں ایک حقیر کوشش ”مشاہدات“ کے پلیٹ فارم سے بھی ہوئی جو ابھی بھی جاری ہے۔ اخلاقیات کو مختلف زاویوں سے اُس کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کرنے کے لیے اِس سے قبل 50 تقاریر کا ایک مجموعہ منظرِ عام پر آچکا ہے جبکہ 50 تقاریر پر مشتمل یہ دوسرا مجموعہ آپ کرم فرماؤں کے ہاتھ میں ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ 50 تقاریر پر جلدسوم اور 50تقاریر پر جلد چہارم تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ جلد پنجم پر بھی کام کا آغاز ہو چکا ہے ۔ یوں اخلاقیات پر  اب تک 200  سے  زائد  تقاریر منظرِ عام پر آچکی ہیں۔اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ

 اخلاقیات پر” مشاہدات” کا  یہ ذخیرہ لامحالہ قرآن و احادیث، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء کے ارشادات کا مرہون منت ہے۔ اللہ تعالیٰ اِسے احبابِ جماعت کے لیے فائدے کا موجب بنائے۔ اس مفید سلسلہ کو احبابِ جماعت کی فلاح و بہبود ، روحانی نشوونما اور ازدیادِ علم و عرفان  کے لیے جاری رکھے اور اِبۡتِغَآءِ مَرۡضَاتِ اللّٰہِ کی راہیں کھولنے کا موجب ہو۔  آمین

اس میں موجود  تقاریر کی تیاری  میں جن احباب و خواتین کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں  ان میں عزیزم منہاس محمود ۔ جرمنی،عزیزم زاہد محمود، مسز عائشہ چوہدری۔ جرمنی، مکرم حافظ عبدالحمید، مکرم.چوہدری ناز احمد ناصر ۔ لندن ،  عزیزم عامر محمود ملک ۔ برطانیہ، عزیزم.سعید الدین احمد ۔ برطانیہ ، عزیزم فضل عمر شاہد ۔ لٹویا ،مکرم عمیر احمد باجوہ ، مکرم نصیر احمد چوہدری، مسز عطیۃُ العلیم ۔ ہالینڈ، مسزبقعۃُ.النور عمران۔جرمنی، مسز فائقہ بشریٰ، مسز منزہ ولی سنوری۔کینیڈا اور مسزمبارکہ شاہین آف جرمنی  شامل ہیں۔

قارئین جب ان تقاریر کو پڑھیں تو مجھ سمیت اس کارِخیر میں حصہ ڈالنے والے سب لوگوں کو اپنی دعاؤں.میں یاد رکھیں۔ جن میں روزانہ کی بنیاد پر انہیں سرکولیٹ کرنے والے دوست احباب  بھی شامل ہیں۔ کان اللّٰہ معہم

”مشاہدات“ کی 27 ویں کاوش  آپ  کی  خدمت میں پیش ہے۔

 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ

۔خاکسار

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود

۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ

۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

۔۔۔۔۔30؍اکتوبر 2025ء

ویب سائیٹ:             www.mushahedat.com

فون نمبر:                  +44 73 7615 9966

ای میل:                    hanifahmadmahmood@hotmail.com


انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
1616اسلام کی اخلاقی تعلیمات1
2575اَمَرْبِالْمَعْرُوْفْ نَہِیْ عَنِ الْمُنْکَرْ8
3  905اِنَّمَا بُعِثْتُ لِاُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْاَخْلَاقِ (حضرت محمدؐ ) مجھے اخلاقِ حسنہ کی تکمیل  کے لئے مبعوث کی گیا ہے(تقریر نمبر 1)15
4    906اِنَّمَا بُعِثْتُ لِاُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْاَخْلَاقِ (حضرت محمدؐ ) مجھے اخلاقِ حسنہ کی تکمیل  کے لئے مبعوث کی گیا ہے (ارشادات حضرت مسیح موعودؑ کی روشنی میں)(تقریر نمبر 2)27
5  844حضور اکرمؐ کے ارفع و اعلیٰ اخلاق کی روشنی میں بنیادی اخلاق کی تعلیم (خلاصہ خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ )40
6124نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ فاضلہ53
7141آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور غصہ نہ کرنے کی تعلیم61
8202آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے سسرالی رشتہ داروں سے حسن سلوک71
9579آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مربی اعظم)تقریر نمبر 1)83
10580آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مربی اعظم)تقریر نمبر 2)92
11855ارشادات حضرت مسیح موعودؑ کی رُو سے اخلاقی بُرائیوں سے بچنے کی نصائح99
12762کشتی نوح میں درج  نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو( تقریر نمبر 1)111
13763کشتی نوح میں درج  نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو( تقریر نمبر 2)121
14631”تیری عاجزانہ راہیں اُس کو پسند آئیں “132
15204بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں(تقریر نمبر 1)141
16960بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں(تقریر نمبر 2)152
17961بد تر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں   (تقریر نمبر3)160
18789وہی اُس کے مقرب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں169
19868وَالۡعِجۡزُ فَخۡرِیۡ (حضرت محمدؐ) عاجزی میرا فخر ہے176
20700دنیا میں رہنے کے لئے رُوح و صحت افزاء مقام”اپنی اَوقات“188
21723رمضان اور مَنْ. کا مَنکا صاف کر195
22732رمضان اور’’الغرور‘‘سے اجتناب202
23755اعتدال پسندی210
24703صبر بھی ایک عبادت ہے( صبر اور عبادت ، رمضان کی دو خوبصورتیاں ہیں)226
25362رمضان۔ صبر ، تحمل و برداشت کا درس دیتا ہے236
26643صبرواستقامت اور اِس کی  اہمیت وبرکات242
27757برداشت اور صبر و حوصلہ کی اقسام253
2863صبر و تحمل اور وسعتِ حوصلہ261
29866اَلصَّبۡرُ رِدَائِیۡ (حضرت محمدؐ)صبر میری چادر ہے269
30600بد ظنی کھا گئی ہے سبھی رشتوں کو278
31618بد ظنی سے بچو285
32919                                        بہتان طرازی اور الزام تراشی۔ایک گنا ہِ کبیرہ292
33659سادگی،  قناعت اور زُہد301
34869اَلذُّہۡدُ حِرۡفَتِیۡ(حضرت محمدؐ)زُہد میرا پیشہ  ہے311
35653پردہ پوشی ۔ چشم پوشی320
36917محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں( پس منظر اور ضرورت )330
37587ہمسائے کے حقوق340
38603دوسروں کی تکلیف کا احساس347
39358رمضان اور حقوق العباد355
40697چھوٹوں پر رحم اور بڑوں کا ادب361
41947”انسان ہونا، ہمارا انتخاب نہیں، قدرت کی عطا ہے“369
42949احترامِ انسانیت، خدمتِ انسانیت  اور شرفِ انسانیت (از روئے قرآنِ کریم)376
43946آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں  احترامِ انسانیت، شرفِ انسانیت اور خدمتِ انسانیت388
44638خدمتِ خلق انسان دوستی کا دوسرا نام ہے396
45218ہمارا امتیازی نشان،خدمت خلق (حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں)408
46359رمضان اورتقویٰ لازم ملزوم ہیں421
47916انسان کی انسانيت کا تقاضا-اپنے بھائی سے مُروَّت، احسان کا سلوک کرے427
48660ایثارکے نمونے437
49602وَرتاوا444
50980ہمسایوں سے حسن سلوک454

مکمل کتاب پڑھنے کے لئے کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے