برگِ سبز است تحفۂ درویش
ہر چھوٹی اور نئی چیز جہاں پیاری ہوتی ہے اور پیاری لگتی ہے وہاں وہ ننھی مُنّی اشیاء دوسروں کی نسبت پیار بھی زیادہ لیتی ہیں اور اِن کی دیکھ بھال، نشوونما، پروان چڑھنے اور پالنے پوسنے کی طرف توجہ بھی بہت دی جاتی ہے۔ جیسے نرسری سےلایا ہوا ننھا سا پودا اور بڑے پودے پر پھلوں اور پھولوں کی خوبصورت کونپلیں وغیرہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ۔ نرسری کی بات چلی ہے تو خاندان کی نرسری سے لڑکی بیاہ کر ایک اور خاندان کی نرسری کی زینت بنانا اور اِس کا نئی جگہ پر نشوونما پانا بھی ایک محنت طلب کام ہے ۔ ہم روزانہ ہی دیکھتے ہیں کہ پودوں، پھولوں کی نرسریوں اور گھروں میں ننھےمُنّے پودوں اور جن کی کونپلیں نکل رہی ہوں اُن پودوں کی پرورش کی طرف باغبان زیادہ توجہ دیتا ہے۔ وہ مناسب پانی دے رہا ہوتا ہے۔ مناسب کھاد ڈالتا ہے اور اگر وہ گملوں میں ہیں تو دھوپ سے بچا کر چھاؤں میں رکھتا ہے اور اگر زمین پر ہیں تو اُن پر ترپال وغیرہ ڈال کر دھوپ کی تپش اور سورج کی حدّت سے اُنہیں بچاتا ہے اور اِن ننھے مُنّے اور نئے نویلے پودوں کی طرف دوسرے پودوں کی نسبت زیادہ توجہ دے رہا ہوتا ہے۔
یہی کیفیت اولاد میں خواہ وہ جسمانی ہو یا روحانی مادی ، پودوں کی نسبت زیادہ خوبصورت دکھنے کو ملتی ہے اور ہم خاندان کے مادی لوگ یا روحانی و دینی خاندان کے افراد اپنی اِن نئی نویلی کونپلوں اورکلیوں سے جہاں انجوائے بھی کر رہے ہیں۔ اُن کو دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔ اُن کی حرکات.وسکنات ہم کو طراوت پہنچا رہی ہوتی ہیں وہاں ہم اُن کی دیکھ بھال، اُن کی مادّی اور روحانی پرورش اور اُن کی غذا کی طرف بھی بھرپور توجہ دے رہے ہوتے ہیں۔ گھروں کے پودے کمزور پڑجائیں ،بیمار ہوں تو فوراً مالی یا باغبان کو بُلوا کر مشورہ کیا جاتا ہے اِسی طرح گھروں میں پلنے والے نَونِہالَان بیمار ہوں تو ڈاکٹرز یا چائلڈ سپیشلسٹ سے مشورہ کیا جاتا ہے ۔ روحانی دنیا میں اِن نَونِہالَان کو جماعتی تنظیموں جیسے مجلس اطفال الاحمدیہ، ناصراتُ الاحمدیہ یا شعبہ وقفِ نَو کے سپرد کیا جاتا ہے۔ اِنہیں قرآن کریم کی تلاوت کرنے ،اُس کا ترجمہ سیکھنے اور دیگر تربیتی و علمی کتب اور جماعتی رسائل کے مطالعہ کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے۔ جماعت احمدیہ نے اور نَونِہالَان سے تعلق رکھنے والے جماعتی شعبوں نے بچوں کی تعلیم و تربیت اور نیکی و تقویٰ کے میدان میں پروان چڑھنے اور چڑھانے کے لیے بچوں کی کتب اور رسائل کا انتظام کر رکھا ہے۔ جن کا مطالعہ لازماً روحانی و دینی معنوں میں بچوں کی پرورش کے لیے ممِدّ ثابت ہوتا ہے۔ روزنامہ الفضل آن لائن لندن نے بچوں کی تقاریر کے عنوان سے 31 تقاریر جمع کر کے شائع کر رکھی ہیں جو مختلف عناوین کا گلدستہ تو ہے ہی۔ دینی غذا بھی ہے۔ ”مشاہدات “ نے 50 تقاریر کا مجموعہ تیار کیا ہے جس کے لیے یہ پیش لفظ لکھا جا رہا ہے ۔اس کی جلددوم پر بھی کام ہو رہا ہے۔
اس کتاب میں موجود تقاریر کی تیاری و کمپوزنگ اور پھر کتابی صورت میں آپ کے سامنےپیش.کرنے میں جن احباب و خواتین کا تعاون حاصل رہا اُن میں مسز عائشہ چوہدری۔ جرمنی، مسزعطیۃُ.العلیم۔ ہالینڈ، مسززکیہ فردوس کوملؔ ۔ برطانیہ، مسز بُقعۃُ النورعمران۔ جرمنی، عزیزم.منہاس محمود۔ جرمنی، عزیزم.زاہد محمود ، عزیزم عامر محمود ملک۔ برطانیہ، عزیزم سعیدالدین احمد ۔ برطانیہ ، عزیزم فضل عمر شاہد۔ لٹویا ، مکرم نصیراحمد چوہدری شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جن احباب کے مضامین سے تقاریر کی تیاری کے دوران استفادہ کیا گیا اور جنہوں نے ان تقاریر کو دوسروں تک پہنچایا وہ بھی شکریہ کے مستحق ہیں۔ جزاکم اللّٰہ خیراً
خدمتِ دین کو اک فضلِ الٰہی جانو
اس کے بدلہ میں کبھی طالبِ انعام نہ ہو
دل میں ہو سوز تو آنکھوں سے رواں ہوں آنسو
تم میں اسلام کا ہو مغز فقط نام نہ ہو
عادتِ ذکر بھی ڈالو کہ یہ ممکن ہی نہیں
دل میں ہو عشقِ صنم لب پہ مگر نام نہ ہو
جو صداقت بھی ہو تم شوق سے مانو اس کو
علم کے نام سے پرتابعِ اوہام نہ ہو
بھولیو مت کہ نزاکت ہے نصیبِ نسواں
مرد وہ ہے جو جفاکش ہو گلِ اندام نہ ہو
امید ہے یہ مجموعہ جماعت کے بچوں اور بچیوں کے لیے مفید مائدہ ثابت ہوگا۔ان شاء اللّٰہ
”مشاہدات“ کی 29 ویں کاوش پیشِ خدمت میں ہے۔
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
۔خاکسار
۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود
۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ
۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)
(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)
۔۔۔۔۔10؍نومبر 2025ء
ویب سائیٹ: www.mushahedat.com
فون نمبر: +44 73 7615 9966
ای میل: hanifahmadmahmood@hotmail.com
انڈیکس
| نمبر شمار | مشاہدات | عنوان | صفحہ |
| 1 | 985 | ”خداتعالیٰ کہنے میں بڑی برکات ہیں“ | 1 |
| 2 | 156 | آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بچوں کو نصائح | 7 |
| 3 | 251 | رحمۃ للعالمینؐ اور عالَمِ اَطفال | 16 |
| 4 | 81 | آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم کا بچوں کے ساتھ شفقت و محبت بھرا سلوک | 27 |
| 5 | 303 | قرآنِ کریم میری زندگی کا نُور ہے | 34 |
| 6 | 549 | اللہ میاں کا خط ہے جو میرے نام آیا | 39 |
| 7 | 323 | حضرت مسیح موعودؑ کا بچوں سے پیار و شفقت اور اُن کی تعلیم و تربیت | 44 |
| 8 | 294 | خلیفہ خدا بناتا ہے | 52 |
| 9 | 237 | خلفائے احمدیت کی بچوں سے شفقتیں اور حسنِ سلوک | 56 |
| 10 | 981 | اطاعت کے ذریعہ پراگندہ موتیوں کا اجتماع | 68 |
| 11 | 951 | نَونِہالانِ جماعت | 72 |
| 12 | 539 | احمدی بچوں کا مقام اور ان کے فرائض | 78 |
| 13 | 322 | ایک احمدی مسلم بچے کی ذمہ داریاں | 83 |
| 14 | 169 | ہم چھوٹی لجنہ،ناصرات الاحمدیہ کے فرائض | 87 |
| 15 | 16 | میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گی | 95 |
| 16 | 20 | ہیں دیں کی ناصرات ہم،بہار کائنات ہم | 103 |
| 17 | 292 | مَیں اچھے اخلاق کے ذریعہ اسلام کی تبلیغ کیسے کر سکتی ہوں | 107 |
| 18 | 30 | میں اپنا ناصرات کا عہد کیسے پورا کر سکتی ہوں؟ | 111 |
| 19 | 96 | اطفال کا وعدہ اور بچوں کی ذمہ داریاں | 116 |
| 20 | 301 | نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے | 124 |
| 21 | 953 | مساجد کے آداب | 129 |
| 22 | 297 | ذاتی اصلاح کی اہمیت اور طریقے | 133 |
| 23 | 973 | وَاجۡتَنِبُوۡا قَوۡلَ الزُّوۡرِ | 137 |
| 24 | 100 | جھوٹ سے اجتناب | 151 |
| 25 | 958 | اسلام کا ایک بنیادی وصف ۔ سچائی | 158 |
| 26 | 952 | نازک ترین معاملہ زبان سے ہے(مسیح موعودؑ) | 162 |
| 27 | 295 | اچھی بات کہو یا خاموش رہو | 166 |
| 28 | 954 | فضول چیزوں سے اجتناب | 170 |
| 29 | 955 | آؤ بچو! لغویات سے کیسے بچیں؟ | 176 |
| 30 | 972 | عہد شکنی نہ کرو | 183 |
| 31 | 957 | غصّہ پر قابو پانا | 188 |
| 32 | 11 | اَلْحَیَاءُ مِنَ الْایْمَانِ | 194 |
| 33 | 177 | تعلیمی اداروں میں پردہ کا معیار (از ارشادات حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ) | 199 |
| 34 | 357 | مدَّرز ڈے(Mother’s day) | 214 |
| 35 | 28 | اَلْجَنَّۃُ تَحْتَ اَقْدَامِ الْاُمَّہَاتِ | 221 |
| 36 | 976 | سچّے احمدی کی ماں ۔ زندہ باد | 229 |
| 37 | 73 | اچھے احمدی کی اچھی ماں ۔زندہ باد | 238 |
| 38 | 159 | آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی والدین کو بچوں سے دوستانہ تعلق کی تعلیم | 246 |
| 39 | 988 | ”صحبت۔ خدمت اور صبر“ | 258 |
| 40 | 34 | والدین سے حسن سلوک | 264 |
| 41 | 307 | اے میرے ربّ! میرے علم میں اضافہ فرما | 272 |
| 42 | 971 | عِلم کی شمع سے ہو مجھ کو محبّت یاربّ! | 277 |
| 43 | 296 | اچھے دوست بنانے کی اہمیت | 281 |
| 44 | 956 | کھانے کے آداب | 287 |
| 45 | 977 | اسپورٹس مَین سَپِرٹ | 291 |
| 46 | 978 | ہمیشہ مسکراتے رہو | 295 |
| 47 | 980 | ہمسایوں سے حسن سلوک | 300 |
| 48 | 53 | واقفین نو کو اپنے اندر اسماعیلی صفات پیدا کرنی ہوں گی | 305 |
| 49 | 304 | ہم اللہ تعالیٰ سے تعلق کیسے مضبوط کر سکتے ہیں؟ | 313 |
| 50 | 646 | ہم واقفینِ/ واقفاتِ نو اچھے مقرر کیسے بن سکتے ہیں؟ | 318 |

