نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِیْرَةَ شَھْرٍ (حضرت محمدؐ) مجھے ایک مہینے کی مسافت کے برابر رُعب سے نوازا ہے (تقریر نمبر 1)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہىں:
’’ہم جب انصاف کى نظر سے دیکھتے ہىں تو تمام سلسلہ نبوت میں سے اعلى درجہ کا جواں مرد نبى اور زندہ نبى اور خدا کا اعلى درجہ کا پیارا نبى صرف ایک مرد کو جانتے ہىں۔ یعنى وہى نبىوں۔کاسردار۔ رسولوں کا فخر تمام مرسلوں کا سرتاج جس کا نام محمد مصطفىٰ و احمد مجتبىٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ جس کے زیرِ سایہ دس دن چلنے سے وہ روشنى ملتى ہے جو پہلے اس سے ہزار برس تک نہىں مل سکتى تھى‘‘
(سراج منیر،روحانى خزائن جلد12 صفحہ82)
