شِفَآءٌ لِّمَا فِي الصُّدُوْرِ (خلفاء کے ارشادات کی روشنی میں) (تقریر نمبر 4)
حضرت خلیفۃُ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
”یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ قَدۡ جَآءَتۡکُمۡ مَّوۡعِظَۃٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وشِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوۡرِ ۬ۙ وہُدًی ورَحۡمَۃٌ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ترجمہ ۔ اے لوگو! تمہارے پاس آئی نصیحت تمہارے ربّ کی طرف سے اور وہ قرآن شفاء ہے ان بیماریوں کے لئے جو سینے میں (شبہات پیدا کرتی) ہیں اور ہدایت اور رحمت ہے مؤمنوں کے لئے۔
هُدًی۔ بیمار کے لئے پہلے ازالۂ مرض کی ضرورت ہوتی ہے پھر قوّت کی ۔ قرآن مجید روحانی امراض کو دور کر کے ترقیات کے لئے قوت دیتا ہے۔ “
(حقائق الفرقان جلد 3 صفحہ 116 ایڈیشن 2024ء)
