ماہِ رمضان اور روزہ کی اہمیت، فرضیت، فضیلت اوربرکات (حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات کی روشنی میں) (تقریر نمبر 1)
حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ فرماتےہیں :
’’ وَلِتُکْمِلُوا الْعِدَّۃَ ۔اس کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ ہم نے تم پر روزے فرض کئے تو یہ حکم بھی دیا کہ سارے رمضان کے روزے رکھو تا کہ تم اس کی گنتی کو پورا کرو۔ اگر صرف یہ حکم ہوتا کہ روزے رکھو تو کوئی بیس دن کے روزے رکھتا۔ کوئی دس دن کے، کوئی رمضان کے مہینے میں رکھتا کوئی دوسرے مہینوں میں۔ پس ہم نے رمضان میں روزے رکھنے کا اس لئے حکم دیا تاکہ اُمّتِ مسلمہ ساری کی ساری اس سارے مہینے میں روزے رکھے اور ان اجتماعی برکات سے فائدہ اٹھائے جو اجتماعی عبادات سے تعلق رکھتی ہیں۔‘‘
(خطبہ جمعہ24دسمبر1965ء)
