ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے فرمودات و إرشادات کی روشنی میں) (تقریر نمبر 1)
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتےہیں :
”ان ایام میں ہم پر بعض ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں یعنی پَو پھٹنے سے لے کر تمام وہ عاقل بالغ جو بیمار نہ ہوں، بچے کمزور اور بوڑھے نہ ہوں یا پھر حائضہ ، حاملہ یا دودھ پلانے والی عورتیں جو گو بیمار نہ ہوں لیکن روزہ کو برداشت نہ کر سکتی ہوں عام طور پر اکثر عورتوں کو حمل یا دودھ پلانے کی حالت میں غیر معمولی تکلیف کا امکان ہوتا ہے یا پھر مسافر کے سوا باقی سب کے لئے غروب آفتاب تک روزہ رکھنا فرض ہے۔‘‘
(فرموداتِ مصلح موعود۔ دربارہ فقہی مسائل صفحہ160-161)
