
خشتِ اول
”مشاہدات“ کا سلسلہ مارچ 2023ء میں شروع ہوا اور مارچ 2025ء تک بفضلِ اللہ تعالیٰ اور باللّٰہِ.التوفیق 800 تقاریر و دروس روزانہ کی بنیاد پر تیار ہوئے جن میں سے آج 735 واں درس و تقریر ویب سائٹ www.mushahedat.com سے نمودار ہوئی ہے۔ ان تمام تقاریر و دروس کو جو کتابی شکل میں جاری کرنے کی بھی توفیق ملی تو اِن کی تعداد بیس (20) ہو گئی ہے۔ الحمدللّٰہ علیٰ ذالک
آج اکیسویں کاوش کے پیش لفظ لکھنے کے لیے قلم کو حرکت دی ہے جس کا نام خاکسار نے ”خشتِ اول“ رکھا ہے یعنی پہلی اینٹ۔ یہ پہلی اینٹ اُن 50 تقاریر کا مختصر تعارف کروا رہی ہے جو یومِ مسیح موعودؑ 2025ء کے موقع پر جلد دوم کی صورت میں آن لائن ایڈیشن کے طور پر جاری کی جا رہی ہے۔ یہ 50 تقاریر اپریل 2024ء سے مارچ 2025ء کے دورانیہ میں لکھنے کی توفیق ملی ۔ مارچ 2024ء تک جلد اول کی صورت میں 50 تقاریر منصۂ شہود پر آچکی ہیں۔ الحمدللّٰہ
حالیہ جلد دوم میں کوشش کی گئی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات میں سے الہامی مصرعے اور الہامی فقرے، اشعار کے مصرعے اور اہم منتخب تربیتی ،تعلیمی و تبلیغی فقرات پر قلم اٹھا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و سوانح اور روحانی خزائن و ملفوظات میں جاری دریا سے چند قطروں سے فیض حاصل کر کے آگے قارئین مشاہدات تک پہنچایا جائے ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور احباب کے لیے مفید ثابت ہو۔ آمین
اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم سورت ابراہیم کی آیت 6 میں حضرت موسیٰؑ کے اپنی قوم کے نام پیغام ” ذَکِّرْھُمْ بِاَیّٰمِ اللّٰہِ“ کہ اُنہیں اللہ کے دن یاد کرواتا رہ، کو محفوظ فرمایا ہے۔ انبیاء کی یہ سُنَّت مستمرّہ رہی ہے کہ وہ اپنے ماننے والوں کو اللہ کے فضلوں اور انعامات کے خاص دن یاد کرواتے رہتے ہیں تا اُس خدائے عزّ و جلّ کا شکریہ ادا کیا جا سکے جس نے اِن انبیاء کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ اِسی سُنَّت کی روشنی میں جماعتِ احمدیہ بھی سال بھر مختلف دن مناتی رہتی ہے اور ”مشاہدات“کو گزشتہ دو سالوں سے اِن اہم مبارک دنوں کے حوالے سے مواد تحریری و تقریری شکل کے علاوہ کتابی اشکال میں بھی مہیا کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ یہ 50 تقریریں اِسی تسلسل کی ایک کڑی ہے جو یومِ مسیح موعودؑ 2025ء کے موقع پر منصۂ شہود پر لایا جا رہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔
قارئین ”مشاہدات“ ویب سائٹ کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے رہتے ہیں۔
مکرم محمد اسلم خالد صاحب۔ برطانیہ سے لکھتے ہیں:
”ماشاء اللہ آپ نے بڑا علمی میدان سجا رکھا ہے۔ رفتہ رفتہ استفادہ کی کوشش کی جائے گی۔اس جہاد میں قدم اٹھانا خدا کی دین ہے۔اللہم زد فزد۔“
مکرم رائے اطہر احمد صاحب آف بیلجیم۔ متعلم جامعہ احمدیہ برطانیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ
” آپ کے جو مضامین آتے ہیں۔ یہ ”مشاہدات“… پر روزانہ کی بنیاد پر ضرور مَیں ان میں go through ہوتا ہوں۔ پڑھتا بھی ہوں اور کبھی کبھی اپنی تقریر، مضمون یا کچھ بھی لکھنا ہو تو مَیں ویب سائیٹ پر جاکر اس سے استفادہ بھی کرتا ہوں۔ اپنے ساتھیوں کے لئے کوئی تقریر لکھنی ہو یا کسی کو کچھ مواد دینا ہو جیسے کوئی مانگ لیتا ہے تو بہت اس سے مستفیض ہوتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس کوشش اور سعی میں برکت دے اور بے انتہاء جزا دے۔ جزاکم اللّٰہ خیراً۔ “
اِس علمی مائدہ کو آپ تک پہنچانے میں جن احباب و خواتین کا تعاون حاصل رہا اُن کے نام بغرض دعا تحریرہیں۔
مکرمہ عائشہ چوہدری صاحبہ(جرمنی)، مکرم زاہد محمود صاحب ، مکرم عامر محمود صاحب (یوکے)،مکرم سعیدالدین احمد صاحب (واقف زندگی۔یوکے) ، مکرم منہاس محمود صاحب(جرمنی)،مکرمہ عطیۃُ العلیم صاحبہ(ہالینڈ) نیز وہ تمام جن کے مضامین سے ان تقاریر کی تیاری میں مدد لی گئی۔ جیسے مکرم حافظ عبدالحمید صاحب، مکرم اصغر علی بھٹی اور مسز وسیمہ اوپل آف آسٹریلیا۔ نیز مکرم فضل الرحمن صاحب ناصر پروفیسرجامعہ احمدیہ برطانیہ کا مَیں شکر گزار رہا ہوں جنہوں نے ہمیشہ حوالے تلاش کر کے مہیا کرنے میں میری مدد فرمائی۔ اِس دفعہ دیدہ زیب اور خوبصورت ٹائٹل تیار کرنے میں مکرم مقصود احمد منصور صاحب مربّی سلسلہ گیانا نے تعاون فرمایا۔ فجزاہم اللّٰہ تعالیٰ خیراً وکان اللّٰہ معہم
مَیں یہاں قارئینِ کرام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے ذوق و شوق کی بدولت ”مشاہدات“ کے قارئین اور ویب سائٹ وزٹ کرنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام کو جزائے خَیْر دے اور قارئین کے لیے ہماری محنت کے میٹھے پھل لگیں۔آمین ۔ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
۔۔۔۔خاکسار
۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود۔ برطانیہ
۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)
۔۔۔ مربّی سلسلہ
(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)
17؍مارچ 2025ء
ویب سائیٹ: www.mushahedat.comفون نمبر: +44 73 7615 9966
انڈیکس
| نمبر شمار | مشاہدات | عنوان | صفحہ |
| 1 | 727 | کَتَبَ اللّٰہُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِیْ | 1 |
| 2 | 126 | سر جھکا بس!مالکِ ارض و سماء کے سامنے | 9 |
| 3 | 642 | جے توں میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو | 18 |
| 4 | 794 | عشقِ الٰہی وَسّے منہ پر وَلیاں ایہہ نشانی | 29 |
| 5 | 87 | خداداری چہ غم داری | 40 |
| 6 | 791 | سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ کا نادر و نایاب نسخہ | 49 |
| 7 | 765 | پاک محمد مصطفیؐ نبیوں کا سردار | 55 |
| 8 | 52 | ابراہیم بنو | 64 |
| 9 | 790 | ’’ زکریا والی توبہ کرو‘‘ | 77 |
| 10 | 661 | وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم | 86 |
| 11 | 236 | آرہی ہے اب تو خوشبو میرے یوسف کی مجھے | 94 |
| 12 | 779 | مسلمانوں پہ تب اِدبار آیا کہ جب تعلیمِ قرآں کو بُھلایا | 105 |
| 13 | 258 | جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے | 117 |
| 14 | 383 | سچا رہنما قرآن شریف ہے | 130 |
| 15 | 385 | سچی تہذیب وہ ہے جو قرآن شریف نے سکھلائی | 141 |
| 16 | 687 | قرآن کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے( تقریر نمبر1) | 151 |
| 17 | 688 | قرآن کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے( تقریر نمبر2) | 161 |
| 18 | 195 | قرآن،جواہرات کی تھیلی ہے | 170 |
| 19 | 4 | دعا کے لیے اگر جواب جلدی مل جائے تو عموما اچھا نہیں ہوتا | 180 |
| 20 | 780 | بزہد و ورع کوش و صدق و صفا و لیکن میفزائے بر مصطفٰی | 187 |
| 21 | 170 | ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے(تقریرنمبر1) | 195 |
| 22 | 658 | ہر اِک نیکی کی جڑ یہ اِتّقا ہے(تقریر نمبر2) | 203 |
| 23 | 651 | آگ ہے پر آگ سے وہ سب بچائے جائیں گے جو کہ رکھتے ہیں خدائے ذوالعجائب سے پیار | 211 |
| 24 | 631 | ”تیری عاجزانہ راہیں اُس کو پسند آئیں “ | 223 |
| 25 | 214 | جو خاک میں ملے اسے ملتا ہے آشنا | 233 |
| 26 | 204 | بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں | 253 |
| 27 | 789 | وہی اُس کے مقرب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں | 264 |
| 28 | 208 | ذاتیں وجہ شرافت نہیں | 271 |
| 29 | 88 | اے میرے درخت وجود کی سرسبزشاخو! | 281 |
| 30 | 777 | ”میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں“(مسیحِ موعودؑ ) | 280 |
| 31 | 652 | بادشاہ تیرے کپڑوں سےبرکت ڈھونڈیں گے | 300 |
| 32 | 98 | راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا | 310 |
| 33 | 793 | پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا پھر بہار آئی تو آئے ثلج کے آنے کے دن | 317 |
| 34 | 764 | کل چلی تھی جو لیکھو پہ تیغ دعا | 325 |
| 35 | 655 | کَشتیاں چلتی ہیں تا ہوں کُشتیاں | 336 |
| 36 | 656 | زار بھی ہوگا تو ہوگا اُس گھڑی باحالِ زار | 343 |
| 37 | 781 | صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا ( تقریر نمبر 1) | 354 |
| 38 | 782 | صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا ( تقریر نمبر 2) | 363 |
| 39 | 783 | صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا ( تقریر نمبر 3) | 370 |
| 40 | 784 | صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا ( تقریر نمبر 4) | 380 |
| 41 | 785 | صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا ( تقریر نمبر 5) | 387 |
| 42 | 786 | صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا (تقریر نمبر 6) | 397 |
| 43 | 787 | صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا (تقریر نمبر 7) | 408 |
| 44 | 788 | صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا (تقریر نمبر 8) | 419 |
| 45 | 483 | جماعت احمدیہ کے عظیم الشان جلسہ سالانہ کی بنیادی اینٹ | 430 |
| 46 | 5 | محتاج ہے کچھ تھوڑے سے اسے دے دو | 436 |
| 47 | 745 | حضرت مسیح موعودؑ کا صبر و تحمّل، ضبطِ نفس اور قوّتِ برداشت | 442 |
| 48 | 556 | تیسری عالمی ایٹمی جنگ (حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کی پیشگوئیاں و ارشادات کی روشنی میں) | 451 |
| 49 | 762 | کشتی نوح میں درج نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو( تقریر نمبر 1) | 461 |
| 50 | 763 | کشتی نوح میں درج نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو( تقریر نمبر 2) | 471 |
