50 تقاریر بابت وجود باری تعالی

اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ تعارف کتب تقاریر

اَلْاَوَّلُ

قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی کم از کم 175 صفات کا تذکرہ ہے۔ حدیث میں 104 صفات کا ذکر ملتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اِن کے علاوہ اپنی جن صفات پر اطلاع دی وہ 27 ہیں۔

( الفضل انٹرنیشنل 23؍دسمبر 2025ء) 

ان کُل 306 صفات میں سے ایک صفت ”اَلْاَوَّلُ “ بھی ہے یعنی پہلا۔ اِسی صفت کو آج مَیں نے ”مشاہدات“ کے  32ویںمجموعہ کے پیش لفظ کے عنوان کے طور پر چُنا ہے۔ ہمیں اللہ.تعالیٰ کی کتاب قرآن کریم اور احادیث میں وجودِ الہٰی اور توحیدِ باری تعالیٰ کے ثبوت کے لیے جن صفات کا سہارا لینا ہوگا ۔ اُن میں صفت اَلْاَوَّلُ بھی شامل ہے۔  اللہ ہی کی ذات سب سے پہلے ہے۔ تمام انبیاء جو اللہ تعالیٰ کیطرف سے دنیا میں ہدایت کے لیےبھیجے گئے وہ نہ صرف اللہ تعالیٰ کے وجود اور توحیدِ باری تعالیٰ کے قائل تھے بلکہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو اِسی کیتعلیم دی۔ اس عظیم ذات کے اَلْاَوَّلُ ہونے کی وجہ سے اُس پر ایمان لانا، اُس کی بڑائی بیان کرنا اور اُس کی توحید پر کامل یقین رکھ کر اُس کی وحدانیت اور اوّلیت کا پرچار کرنا ہم سب مسلمانوں پر فرض ہے۔  

استاذی المکرم سید میر محمود احمد ناصرصاحب مرحوم  نے ایک دفعہ مسجد مبارک میں اپنے ایک درسِ حدیث میں یہ نصیحت کی تھی اور طلباء جامعہ احمدیہ کو بھی توجہ دلایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی  ایک صفت  اَلْاَوَّلُ ہے۔ تو  ہمیں اس صفت کے مطابق نیکیوں  کے میدان میں  اوّل رہنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہم صبغۃُ اللّٰہ کے رنگ میں رنگین رہ سکیں۔

زیرِ نظر کتاب میں اس تعلق میں مختلف عناوین پر 50 تقریر لازماً اللہ تعالیٰ کیطرف ہمارے مسلسل سفر کو مزید سہل کرنے میں ممِدّ  ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان بڑھے گا۔ اُس ذات پر یقین مستحکم ہوگا۔اُس کی عبادت میں لطف میں اضافہ ہو گا اور اُس کی رضا کے سامان کے حصول میںآسانیاں پیدا ہوں گی۔ ان.شاءاللّٰہ

اِس کتاب میں موجود تقاریر کی تیاری اور کمپوزنگ میں جن احباب و خواتین  کا تعاون حاصل رہا  اُن میں عزیزم منہاس محمود۔ جرمنی، مکرم حافظ عبدالحمید ، مکرم چوہدری ناز احمد ناصر۔ برطانیہ،  مکرم عمیر احمد باجوہ،مسز عائشہ چوہدری۔ جرمنی،مسزعطیۃُالعلیم۔ ہالینڈ،مسزفائقہ بشریٰ، مسز بُقعۃُ النورعمران۔ جرمنی شامل ہیں۔عزیزم زاہد محمود  نے اس مجموعہ کو کتابی شکل دی، عزیزم فضل عمر شاہد۔ لٹویا نے اس کتاب کا ٹایٹل تیار کیا اور  عزیزم عامر محمود ملک۔ برطانیہ اور عزیزم سعیدالدین احمد ۔ برطانیہ کی کوششوں سے یہ کتاب نیٹ کی زینت بنی۔ کئی احباب کے مضامین سے تقاریر کی تیاری کے دوران استفادہ کیا گیا   اوربہت سے احباب و مستورات نے ان تقاریر کو دوسروں تک پہنچایا ۔ ان سب  کے لئے میرے دل میں بےحد تشکّر آمیز جذبات ہیں ۔اللہ تعالیٰ سب کو بہترین اجر دے۔جزاھم اللّٰہ خیراً

مکرم عطاء المنعم صاحب تحریر کرتے ہیں کہ 

”مشاہدات کی ویب سائیٹwww.mushahedat.com سے استفادہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ ماشاءاللہ بہت زبردست کاوش ،قیمتی خزانہ اور صدقہ جاریہ ہے ۔اللہ تمام ٹیم کو اس خدمت کی بہترینجزا سے نوازے ۔آمین “

مکرم عبد الباسط بھٹی صاحب تحریر کرتے ہیں کہ

”جزاک اللّٰہ خیراً ۔ تمام تربیتی مواد اکٹھا مل جاتا ہے ۔اللہ تعالیٰ استفادہ وعمل کیتوفیق دے ۔“

مَیں امید رکھتا ہوں کہ اس کتاب کیتیاری میں جن مرد و خواتین نے تعاون کیا ہے یا اِسے پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلقات کو بڑھائیںگے اُن پراللہ تعالیٰ جنت کے راستے آسان کرے گا اور اپنے ربّ سے اپنیملاقات کے سامان کرے گا۔ ان شاءاللّٰہ

”مشاہدات“ کی 32ویں کاوش سالِ نو کے تحفہ کے طور پر آپ قارئین کی نظر  ہے۔

رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ 

۔خاکسار

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود

۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ

۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

۔۔۔۔۔05؍جنوری2026ء

ویب سائیٹ:​www.mushahedat.com

فون نمبر:​​+44 73 7615 9966

ای میل:​​hanifahmadmahmood@hotmail.com


انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ 
1841اسلام میں قیامِ توحید کی اہمیت1
2941ہستئ باری تعالیٰ ، کتبِ مقدّسہ کی روشنی میں13
3689ہستی باری تعالیٰ از روئے قرآنِ پاک(تقریرنمبر 1)24
4940ہستی باری تعالیٰ از روئے قرآنِ کریم( تقریر نمبر 2)36
5968”قبولیتِ دعا ہستی باری تعالیٰ کی زبردست دلیل ہے“( مسیح موعودؑ)48
6 190جس بات کو کہے کہ کروں گا میں یہ ضرور
ٹلتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
58
7 986وجودِ باری تعالیٰ پر دس دلائل(از حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ)(قسط نمبر 1)67
8 987وجودِ باری تعالیٰ پر دس دلائل(از حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ)(قسط نمبر 2)78
9966خدا کی ہستی اور انبیاء کی غیبی تائیدات89
10967   کائنات اور ایک خدا98
11942عقلی دلائل سے ہستئ باری تعالیٰ کے ثبوت111
12943ہستئ باری تعالیٰ کے بارے میں سائنسی دلائل (تقریر نمبر1)122
13944ہستئ باری تعالیٰ کے بارے میں سائنسی دلائل (تقریر نمبر 2)129
14945ہستئ باری تعالیٰ کے بارے میں سائنسی دلائل (تقریر نمبر3)  138
15939سُنو! اب وقتِ توحیدِ اَتَمّ ہے146
16979لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوۡمٌ 159
17558توکّل علی اللّٰہ166
18984ہُن مَیں چھ مہینے لئی تیرا ربّ نہیں رہیا؟175
19573خدا ایک پیارا خزانہ ہے186
20715اللہ ہمارا بہترین دوست ہے  194
21791سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ کا نادر و نایاب نسخہ199
22985”خداتعالیٰ کہنے میں بڑی برکات ہیں“205
23661وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم211
24662زندہ خدا سے دل کو لگاتے تو خوب تھا219
25946ڈھونڈو خدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سے231
26633رحمان خدا  اور اُس کے بندے239
27699تعلق باللہ کی اہمیت اور برکات249
287تعلق باللہ کے مختلف پہلو257
29192صحابہ رسول رِضوانُ اللہ علیہم کا تعلق باللہ اور ذوق عبادت262
30747ذکرِ الٰہی، اطمینانِ قلب کا مُوجب ہے    276
31862ذِکرُاللّٰہِ اَنِیسِیْ وَثَمۡرَۃُ فُؤَادِیۡ فِیۡ ذِکۡرِہٖ (حضرت محمدؐ)ذکر الہی میرا مونس اور میرے دل کا پھل ہے284
32847ذِکْرُاللّٰہِ مَالِیْ (مسیح موعودؑ) یاد الٰہی میری دولت ہے 291
33860اَلْحُبُّ اَسَاسِیْ (حضرت محمدؐ)محبت میری اساس ہے302
34861اَلشَّوْقُ مَرْکَبِیْ وَشَوۡقِیۡ اِلیٰ رَبِّیۡ عَزَّ وَجَلَّ (حضرت محمدؐ)شوق میری سواری ہے اور  میرا شوق اپنے رب عزّوجلّ کی  طرف ہے309
35867اَلرَّضَاءُ غَنِیۡمَتِیۡ (حضرت محمدؐ)رضا میری غنیمت ہے319
36926فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ پس (اے جنّ و اِنس!) تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے326
37965مکتبۂ عشق337
38982نُورِالٰہی، نُورِمصطفویؐ اور نُورِقرآن احمدی مسمانوں کا ورثہ ہے344
391001وسیلہ یا واسطہ کا اسلامی فلسفہ(تقریر نمبر 1)353
401002وسیلہ اور واسطہ کا اسلامی فلسفہ(تقریر نمبر 2)361
411003 وَابۡتَغُوۡۤا اِلَیۡہِ الۡوَسِیۡلَۃَ(از افاضات حضرت خلیفۃُ المسیح الثالثؒ )  371
42546احکامِ الٰہی کی حفاظت کرو تا اللہ کو اپنے سامنے پاؤ (الحدیث) 384
4397اللہ تعالیٰ سے کبھی بے وفائی نہ کرنا 389
4459صِبۡغَۃَ اللّٰہِ ۔اللہ کا رنگ پکڑیں 400
451015اَحْسِنْ کَمَا اَحْسَنَ اللّٰہُ اِلَیْکَ ( القصص: 78) جس طرح اللہ تعالیٰ نے تجھ پر احسان کیا ہے تُو بھی لوگوں پر احسان کر410
46794عشقِ الٰہی وَسّے منہ پر وَلیاں ایہہ نشانی421
47827خلافت کے ذریعہ توحید کا قیام432
48853حضرت مسیح موعودؑ کے آنے کی غرض’’تا لوگ قوتِ یقین میں ترقی کریں‘‘(تقریر نمبر 1)447
49854حضرت مسیح موعودؑ کے آنے کی غرض’’تا لوگ قوتِ یقین میں ترقی کریں‘‘(تقریر نمبر 2)456
50776ایمان بالغیب کیوں ضروری ہے؟465

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے