محترم صاحبزادہ کرنل مرزا داؤد احمد صاحب اور زوجہ محترمہ صاحبزادی ذکیہ بیگم صاحبہ
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے صاحبزادہ مرزا داؤد احمد صاحب کی وفات پر اپنے مکتوب میں تحریر فرمایا :
’’ بھائی داؤد بڑے بہادر انسان تھے ۔ بہت خوبیوں کے مالک ،امامت اور جماعت کے لیے غیرت میں تو ایک ننگی تلوار تھے ۔ نہ اپنے کی پرواہ کی نہ پھر کسی اور کی اور یہ رنگ حضرت چچا جان کی ساری اولاد میں ہے ۔ آپ نے جس طرح صبر و رضا کے ساتھ جس رفاقت کا حق ادا کیا ہے ایسی مثال کم دکھائی دیتی ہے ۔ یہ تاثر صرف میرا ہی نہیں بلکہ سب دیکھنے والوں کا ہے ۔ ‘‘
( روز نامہ الفضل مورخہ12جنوری1994ء )
