جُعِلَ التَّرَابُ لِیْ طَہُوْرًا ( حضرت محمدؐ ) مٹی کو میرے لیے پاکیزگی کا ذریعہ بنا دیا گیا (تقریر نمبر 9)
سعید بن عبدالرحمٰن اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عمربن خطابؓ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ جُنبی ہوں اور مجھے پانی نہیں ملا۔ تو حضرت عمار بن یاسرؓ نے حضرت عمر بن خطابؓ سے کہا۔ کیا آپؓ کو یاد نہیں کہ ہم یعنی مَیں اور آپ ایک سفر میں تھے۔ آپؓ نے تو نماز نہ پڑھی اور مَیں تو مٹی میں جانوروں کی طرح لوٹا اور نماز پڑھ لی۔ گویا پانی نہ ہونے کی وجہ سے تیمّ کیا۔ مَیں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس کا ذکر کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم کو صرف اس طرح کافی تھا اور آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے۔ پھر اِن پر پھونکا اور اپنے منہ اور دونوں ہاتھوں کا مسح کیا۔
(صحیح بخاری کتاب التیمّم حدیث 338)
