’’ اِ نۡ شَاءَ اللّٰہُ ‘‘کہنا اور لکھنا ایک مبارک عمل ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’اِنْ شَآءَ اللّٰہُ کہنا نہایت ضروری ہے کیونکہ انسان کے تمام معاملات اس کے اپنے اختیار میں نہیں۔ وہ طرح طرح کے مصائب اور مکارہ و موانع میں گھرا ہواہے۔ممکن.ہے کہ جو کچھ ارادہ اس نے کیا ہے وہ پُورا نہ ہو۔ پس اِنْ شَآءَ اللّٰہُ کہہ کر اللہ تعالیٰ سے جو تمام طاقتوں کا سرچشمہ ہے مدد طلب کی جاتی ہے۔آجکل کے ناعاقبت اندیش و نادان لوگ اس پر ہنسی اڑاتے ہیں۔‘‘
(ملفوظات جلد10 صفحہ370 ایڈیشن 1984ء)
