حضرت مسیح موعودؑ کی احباب جماعت کو نصائح (ملفوظات جلد6 ایڈیشن 1984ء) (تقریر نمبر10)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”تم لوگوں نے اس وقت جو بیعت کی ہے اس کا زبان سے کہہ دینا اور اقرار کرلینا تو بہت ہی آسان ہے مگر اس اقرار بیعت کا نبھانا اور اس پر عمل کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ نفس اور شیطان انسان کو دین سے لاپروا بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ دنیا اور اس کے فوائد کو آسان اور قریب دکھاتے ہیں ۔ لیکن قیامت کے معاملہ کو دور دکھاتے ہیں جس سے انسان سخت دل ہوجاتا ہے اور پچھلا حال پہلے سے بدترین ہوجاتا ہے۔ اس لئےیہ بہت ہی ضروری امر ہے کہ اگر خداتعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔ تو جہاں تک کوشش ہوسکے ساری ہمت اور توجہ سے اس اقرار کو نبھانا چاہیے اور گناہوں سے بچنے کے لئے کوشش کرتے رہو۔ “
(ملفوظات جلد 6 صفحہ 392 )
