درس نمبر11 بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان اور محفوظ قلعے میں داخل کرنے والی دعائیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
’’مَیں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ اللہ کو زیادہ یاد کرو اور ذکر کی مثال ایسی سمجھو کہ جیسے کسی آدمی کا اس کے دشمن نہایت تیزی کے ساتھ پیچھا کر رہے ہوں یہاں تک کہ اس آدمی نے بھاگ کر ایک مضبوط قلعے میں پناہ لی اور دشمنوں کے ہاتھ لگنے سے بچ گیا۔ اِسی طرح انسان شیطان سے نجات پا سکتا ہے ورنہ کوئی ذریعہ نہیں۔‘‘
(شعب الایمان جزء دوم صفحہ 73 حدیث 534)
