مکرم صاحبزادہ مرزا نعیم احمد صاحب اوراہلیہ صاحبزادی امۃ المومن صاحبہ
درویشِ قادیان مکرم مولوی منظور احمد صاحب آف گھنو کے ججہ اپنے ایک مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ صاحبزادہ مرزا نعیم احمد صاحب کہتے تھے کہ
’’ہماری کمزوری ہے کہ ہم حضورؑ کے بتائے ہوئے اصولوں اور گُروں سے فائدہ نہیں اٹھاتے ورنہ حضور کا ایک ہی ہتھیار دُعا جو حضورؑ نے ہمارے ہاتھوں میں دیا ہے ایک قیمتی خزانہ ہے ۔ مَیں نے ہزار بار آزمایا ہے جب بھی مجھے کوئی مشکل پڑتی ہے یا دقّت پیش آتی ہے مَیں دُعا میں لگ جاتا ہوں اور وہ مشکل دُور ہو جاتی ہے ۔ آپ کہتے تھےکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہم پراتنے احسانات ہیں کہ اگر ہم اپنی پیشانیوں سے سجدے کرتے کرتے خون بھی نکال لیں تب بھی اُن کے احسانات کا قرض نہیں چُکا سکتے ۔ ‘‘
