حضرت مسیح موعودؑ کی احباب جماعت کو نصائح (ملفوظات جلد6 ایڈیشن 1984ء) (تقریر نمبر9)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”انسان اگر اپنے نفس کی پاکیزگی اور طہار ت کی فکر کرے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگ کر گناہوں سے بچتا رہے تو اللہ تعالیٰ یہی نہیں کہ اس کو پاک کردے گا بلکہ وہ اس کا متکفّل اور متولِّی بھی ہوجائے گا اور اسے خبیثات سے بچائے گا۔ اَلۡخَبِیۡثٰتُ لِلۡخَبِیۡثِیۡنَ کے یہی معنی ہیں۔ اندرونی معصیت، ریاکاری، عُجب، تکبّر ، خوشامد ، خودپسندی، بدظنی اور بدکاری وغیرہ وغیرہ خباثتوں سے بچنا چاہیے۔ اگر اپنے آپ کو ان خباثتوں سے بچاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو پاک و مطہَّر کردے گا۔ “
(ملفوظات جلد 6صفحہ 337 )
