مالی قر بانی کی اہمیت و برکات
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
” میرے پیارے دوستو ! مَیں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مجھے خدائے تعالیٰ نے سچا جوش آپ لوگوں کی ہمدردی کے لئے بخشا ہے اور ایک سچی معرفت آپ صاحبوں کی زیادتِ ایمان و عرفان کے لئے مجھے عطا کی گئی ہے۔ اس معرفت کی آپ کو اور آپ کی ذریت کو نہایت ضرورت ہے ۔ سو مَیں اس لئے مُستَعِدۡ کھڑا ہوں کہ آپ لوگ اپنے اموالِ طیبہ سے اپنے دینی مُہمات کے لئے مدد دیں اور ہر ایک شخص جہاں تک خدائے تعالیٰ نے اُس کو وسعت و طاقت ومَقۡدِرَتۡ دی ہے اِس راہ میں دریغ نہ کرے اور اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے اموال کو مُقَدَّمۡ نہ سمجھے۔ “
(ملفوظات جلد 3 صفحہ 516)
