
رَوزن
ہم مجلس اطفال الاحمدیہ میں وقت گزار کر مجلس خدام الاحمدیہ میں داخل ہو رہے تھےتو ایک دلچسپ Indoor گیم جو ذہانت والی گیم کہلاتی تھی عام تھی۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ہی جاری کرکے اسے ”مشاہدہ معائنہ“ کا نام دیا تھاجس میں ایک میز یا چارپائی پر بہت سی چھوٹی چھوٹی اشیاء رکھ دی جاتی تھیں۔ جن کی تعداد ایک دفعہ تو 70 کے آس پاس تھی اور اُسے چادر سے ڈھانپ دیا جاتا تھا اور مقابلے میں شامل ہم بچوں کو دو تین منٹ کے لئےکپڑے کو ہٹا کر اُن اشیاء کا معائنہ کروایا جاتا تھا اور پھر اُن کو اُسی چادر سے ڈھانپ دیا جاتا تھا۔ شاملین مقابلہ کے ہاتھوں میں کاغذ اور قلم ہوتا تھا جس پر پانچ منٹ کے اندر اندر وہ اشیاء لکھنی ہوتی تھیں۔ جو بچہ زیادہ اور درست اشیاء تھوڑے وقت میں لکھ دیتا ۔ وہ اوّل اور انعام کا مستحق قرار پاتا تھا۔
عقل اور ذہن کو تیز کرنے اور حافظے وقابلیت کو آزمانے کی یہ اتنی دلچسپ چیز تھی کہ ہم بہن بھائی اپنے گھر میںبھی محدود پیمانے پر اس مشغلہ میں اپنے اذہان آزماتے ۔
پھر 1971ء-1972ء کے لگ بھگ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے صبح سیر کر کےاللہ تعالیٰ کی قدرتوں اور جلوؤں کا مشاہدہ کرنے اور ان کو ضبطِتحریر میں لانے کی تحریک فرمائی تھی۔ حضورؒ نے عمر کے اعتبار سے تقسیم کر کے گروپ بندی کروائی اور ہر گروپ میں اوّل آنے والوں کورقم کی صورت میں انعام سے بھی نوازا جاتا۔ حضورؒ کی اس تحریک سے جہاں ہمارا اللہ تعالیٰ کی طرف میلان اور تعلق بڑھا وہاں یہ تحریک اذہان کو جِلا بخشنے کا موجب بھی ہوئی ۔ خلفاء کی ان تحریکات سے جماعت کے بہت سے افرادوخواتین متمتّع ہوئے ۔ اِن افراد میں سی ایک حقیر سا غلام نابکار یہ خاکسار نالائق بھی ہے۔ جس نےاپنی محدود عقل کے ساتھ کچھ فائدہ اُٹھایا اور دنیاومافیہاکو مشاہدہ کر کے شکرِالٰہی کی صفت کو اپنایا۔ گزشتہ ساڑھے تین سال سے روزانہ کی بنیاد پر” مشاہدات “کے نام سے تربیتی واصلاحی اور علمی سطح کے عناوین پرتقاریر لکھ کرwww.mushahedat.com پر پڑھنے کے لئے آن لائن جاری کی جاتی ہے اور باللّٰہ التوفیق و بفضل اللّٰہ تعالیٰ بوقتِ تحریر ان کی تعداد 1300 کو چُھو رہی ہے۔ اس علمی، اخلاقی،تربیتی اور روحانی مائدہ کو 40 ڈشوں میںکتابی صورت میں بھی ویب سائیٹ پر جمع کر دیا گیا ہے جہاں اس مائدہ سے دنیابھر کے ہزاروں کی تعداد میں دوست فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ الحمدللّٰہ علیٰ ذالک
خاکسار کی یہ تحریر 41 ویں ڈش سے متعلق ہے جس کا نام ” مَنۡطِقُ الطَّیۡرِ “رکھا گیا ہے ۔” مَنۡطِقُ الطَّیۡرِ “ پانچ تقاریر کا مجموعہ ہے جوقرآن کریم کی تعلیمات کےمطالعہ کے دوران مشاہدہ میں آئیں۔” مشاہدات“کی ویب سائیٹ سے فائدہ اٹھانے والی ہماری ایک بہن مسز امۃ الباسط نےخاکسار کی اہلیہ کو یہ پیغام بھجوایا کہ
” ویسے تو’مشاہدات‘کے پلیٹ فارم سے تیار ہونے والی تمام تقاریرہی علمی ہوتی ہیں اور دلچسپی سے پڑھی جاتی ہیں لیکن ’مَنۡطِقُالطَّیۡرِ‘کے عنوان پر تقاریر بہت پسند آئیں۔ ایک نئے نقطۂ نظر اور زاویہ سے لکھی گئی.ہیں۔“
مکرم شیخ ادریس صاحب ۔اڑیسہ، انڈیاسے” مشاہدات“کے متعلق تحریر کرتے ہیں:
” ماشاءاللہ! نہایت عمدہ، ایمان افروز اور علمی مشاہدات وواقعات تحریر کرکے بھیجتے۔ تبلیغی، تعلیمی وتربیتی امور کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائےکرام کے ارشادات واقتباسات، قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کے حوالہ جات اور ایمان افروز واقعات کو جس خوبصورت انداز میں پیش کیا جاتا ہے، وہ یقیناً قابلِ قدر ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کاوشوں کو دوسروں کے ایمانوتربیت میں اضافہ کا باعث بنائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان پاکیزہ تعلیمات پر عمل کرنے اور انہیں آگے پہنچانے کی توفیقعطا فرمائے۔ (آمین) “
مکرمہ امۃ الباری ناصر صاحبہ امریکہ سے” مَنۡطِقُ الطَّیۡرِ “ کی تقاریر کے حوالہ سے تحریر کرتیں ہیں:
” ہم بھی تو پرندے ہیں جو قادیان سے اُڑے اور ربوہ کی زمین پر آکےٹھکانا بنایا پھر وہاں سے اُڑے اور امریکہ میں گھونسلا بنایا۔ تسبیح وتحمید کرتے ہوئے“
مکرم نعیم رضا صاحب برطانیہ سے تحریر کرتے ہیں:
”ماشاءاللّٰہ ، بہت اچھی کاوش ہے۔اس سے ہم بہت مستفیض ہورہے ہیں اور علم میں اضافہ کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترینجزائےخیر عطا فرمائے۔ آمین“
اس علمی مائدہ کی تیاری میں درج ذیل احباب وخواتین کا تعاون شامل رہا۔
مکرم منہاس محمود۔جرمنی، مکرم تمثیل احمد، عزیزم زاہد محمود، عزیزم فضل عمر شاہد۔لٹویا ، عزیزم سعیدالدین احمد۔برطانیہ،مکرمہ عائشہ چوہدری ۔ جرمنی اور عزیزم عامر محمود ۔برطانیہ ۔ فجزاھم اللّٰہ تعالیٰ احسن الجزاء
۔خاکسار
۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود
۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ
۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)
(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)
۔۔۔۔.۔25؍اگست2026ء
ویب سائیٹ:www.mushahedat.com
فون نمبر:+44 73 7615 9966
ای میل:hanifahmadmahmood@hotmail.com
انڈیکس
انڈیکس
| نمبر شمار | مشاہدات | عنوان | صفحہ |
| 1 | 1255 | ” مَنۡطِقُ الطَّیۡرِ “(تقریر نمبر 1) | 1 |
| 2 | 1256 | ” مَنۡطِقُ الطَّیۡرِ “(تقریر نمبر 2) | 10 |
| 3 | 1257 | ” مَنۡطِقُ الطَّیۡرِ “(تقریر نمبر 3) | 24 |
| 4 | 1258 | ” مَنۡطِقُ الطَّیۡرِ “(تقریر نمبر 4) | 35 |
| 5 | 1282 | ” مَنۡطِقُ الطَّیۡرِ “(روحانی ہجرت)(تقریر نمبر 5) | 46 |
