30 تقاریر بابت رمضان المبارک(ارشادات،افاضات،فتاویٰ،فقہی مسائل)

تعارف کتب تقاریر رمضان علمی مضامین

پیش لفظ

رمضان خدا اور ماہِ رمضان

ماہِ رمضان کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کا انتساب براہ راست اللہ تعالیٰ سے کیا گیا ہے کیونکہ بعض احادیث کے مطابق ”رمضان“خود اللہ جلشانہُ کا اسم مبارک بھی ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے صفاتیناموں میں ایک نام ” رَمَضان“ بھی ہے۔

حدیث میں آتا ہے کہ 

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَا تَقُوْلُوْا رَمَضَانَ فَاِنَّ رَمَضَانَ اِسْمٌمِنْ اَسْمَاءِ اللّٰہِ وَلٰکِنْ قُوْلُوْا شَھْرُ رَمَضَانَ

)   السنن الکبریٰ بیہقی جلد 4 صفحہ 339 کتاب الصیام، حدیث نمبر 7904(

ترجمہ: حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیںکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان کو رمضان نہ کہا کرو کیونکہ رمضان، اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے بلکہ رمضان کو ماہِ رمضان کہا کرو۔ 

اس صفت میں اللہ تعالیٰ کی اور بہت سیصفات اور احکام مُدغَم ہیں ۔ جیسے اللہتعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں اِیَّاکَ نَعۡبُدُ کہہکر عبادت کے لئے اپنے آپ کو مخصوص کر لیا۔ ماہِ رمضان کو خصوصی طور پرعباداتِ الٰہیہ کے لیے مختص کر دیا ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرہ آیت187 میں فرمایا کہ مَیں دعاؤں کو سنتا ہوں اور رمضان کو خصوصی طور پر دعاؤں کا مہینہ قرار دیا گیا ۔ پھر ایک مؤمن اِس مبارک مہینہ میں اللہ کی صفت ”رمضان“ کا لبادہ اوڑھ کر جب اپنے پروردگار کی طرف جھکتا ہے۔ اُس سے اپنی مرادیںمانگتا ہے ۔ اُس کے سامنے اپنی دعائیں اور التجائیں رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی صفت ”رمضان“ کو سامنے رکھ کر اپنے مومن بندے کی طرف مائل ہوتا ہے ۔ اُس کی دعائیں سنتا ہے۔ نیز جب  ماہِ رمضان میں مومن کھانا کم کر کے ، نیند کم کرکے اور کم بول کر اپنے رمضان خدا کے حضور جھک جاتا ہے اور کلیۃً ساری توجہ کا مرکز عبادتِ الہٰی  ہوجاتی ہے تو خدا کو اپنے بندے پر پیاربھی آتا ہے اور وہ اپنے بندے پر رجوع برحمت ہوتا ہے، اُس سے پیار کرتا ، اُس کے لاڈ برداشت کرتا اور اُس کی مرادیں پوری کرتا ہے اور اسے وہ بھی عطا کردیتا ہے جس کی بندے نے  خواہش بھی نہیں کی ہوتی۔

آج ”مشاہدات“ اپنے عرصہ حیات کے چوتھے ماہِ رمضان میں اسی مبارک مہینہ کے متعلق چوتھا روحانی، علمی، دینی اور اخلاقیمائدہ کتابی صورت میں قارئین اور مشاہدات کے کرم فرماؤں کی خدمت میںپیش کرنے کی توفیق پارہا ہے ۔ اس مائدہ میں ماہِ رمضان کی فرضیت،فضیلت، اہمیت و برکات اور اس کے متعلق فتاویٰ و فقہی مسائل پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور پانچوں خلفاءِ احمدیت کے ارشادات و افاضات 33تقاریر کی صورت میں  پیش کئے جارہے ہیں۔ جن کا سلسلہ اس ماہِ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر جاریہے۔” مشاہدات“ کی اس سعی کو حسبِ سابق احباب جماعت کی طرف سے نہ صرف پسند کیا جارہا ہے بلکہ دعاؤں سے بھی نوازا جارہا ہے۔ الحمدللّٰہ علیٰ ذالک

امسال ” مشاہدات“ کو یہ توفیق بھی مل رہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور پانچوں خلفاءِ احمدیت کے ارشادات پر مشتمل ایک پوسٹر روزانہ  ”ہم رمضان کیسے گزاریں ؟“ کے عنوان سے قارئین ”مشاہدات“سے شیئر کیا جارہا ہے جو احباب جماعت کی طرف سے  داد و تحسین پارہا ہے۔ 

اللہ تعالیٰ صفت ”رمضان“ کے ناطے ماہِ رمضان کی اس مساعی کو قبول فرمائے اور ہمیں اس مبارک مہینہ میں”رمضان خدا “کے حقوق ادا کرنے کی تو فیق دے۔ آ مین

اِس کتاب میں موجود تقاریر کی تیاری اور  کمپوزنگ میں جن احباب و خواتین  کا تعاون حاصل رہا  اُن میں مسزعائشہ چوہدری۔ جرمنی، مسز بقعۃُ النور عمران۔ جرمنی ، مسزعطیۃُالعلیم۔ ہالینڈ، مکرم منہاس محمود۔ جرمنی،مکرم تمثیل احمد اور مکرم سلیم اکبر  شامل ہیں۔عزیزم زاہد محمود  نے تقاریر کو کتابی شکل دی ہے اور  عزیزم فضل عمر شاہد۔ لٹویا نے اس کتاب کا خوبصورت  ٹائٹل تیارکیاہے۔ عزیزم سعیدالدین احمد ۔ برطانیہ روزانہ کی بنیاد پر اِس روحانی مائدہ کو ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرتے رہے ہیں۔ عزیزم عامر محمود اعوان ۔ برطانیہ  نے اس  کتاب کو  نیٹ کے ذریعہ آپ تک پہنچایا اور ”مشاہدات“ کی ویب سائیٹ  کی زینت بنایا ہے۔ بہت.سےاحباب ومستورات نے ان تقاریر کو دوسروں تک پہنچایا ۔ اللہ تعالیٰ سب کو بہترین جزا دے۔ فجزاھم اللّٰہ  تعالیٰ احسن الجزاء 

مکرم تنویراحمد ناصر نائب ایڈیٹر بدر قادیان لکھتے ہیں:

”آپ کے مضامین سے بہت فائدہ ہوتا ہے …یہ بہت عمدہ کاوش ہے ۔ اور بہت مفیدبھی ۔ “

مکرم سید طفیل شہباز قادیان سے لکھتے ہیں:

” ماشاءاللہ بہترین شمارے نئے نئے انداز میں مل رہے ہیں۔ حیرت ہوتی ہے کہ علم کا ایک خزانہ ہے جو حضرت مسیح موعود ؑ اور آپ کے خلفائے کرام کا خوشہ چین بن کر آپ دن بدن خوب سے خوب تر مضمون پیشکرتے چلے آرہے ہیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیرعطا فرمائے ۔ آمین  “

ماہِ رمضان  کے دوران روزانہ شیئر ہونے والےپوسٹر ”ہم رمضان کیسے گزاریں ؟“ کے متعلق اس کثرت سے پسندیدگی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں کہ ان کا فرداً فرداً یہاں ذکر کرنا ممکن نہیں۔ قارئین  کی حوصلہ افزائی لکھنے کے لئے مہمیز کا کام دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سب قارئین کو جزائے خیرعطا فرمائے۔ آمین

”مشاہدات“ کی  34 ویں کاوش  قارئین کرام  کی  خدمت میں پیش   ہے۔

رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ 

۔خاکسار

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود

۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ

۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

۔۔۔۔.۔10؍مارچ2026ء

ویب سائیٹ:​www.mushahedat.com

فون نمبر:​​+44 73 7615 9966

ای میل:​​hanifahmadmahmood@hotmail.com




لندن

انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ 
1 1087ہم رمضان کیسے گزاریں؟(تقریر نمبر1)1
2 1088ہم رمضان کیسے گزاریں؟(تقریر نمبر2)19
3 1089ماہِ رمضان اور روزہ کی اہمیت، فرضیت، فضیلت  اوربرکات(حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)34
4  1090ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل(حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریرنمبر 1)46
5  1091ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل(حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریرنمبر 2)57
6  1092ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل(حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمودات و إرشادات کی روشنی میں)(تقریرنمبر 3)69
7  1093ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل(حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریرنمبر 4)80
8  1094ماہِ رمضان اور روزہ کی اہمیت، فرضیت، فضیلت  اوربرکات(حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریر نمبر 1)89
9  1095ماہِ رمضان اور روزہ کی اہمیت، فرضیت، فضیلت  اوربرکات(حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریر نمبر 2)99
10  1096ماہِ رمضان اور روزہ کی اہمیت، فرضیت، فضیلت  اوربرکات(حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریر نمبر 3)113
11 1097ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل(حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)124
12 1098ماہ ِ رمضان اور سورج و چاند گرہن(حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)142
13  1099ماہِ رمضان اور روزے کی اہمیت، فرضیت، فضیلت ، برکات اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الثانی  رضی اللہ عنہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں) (تقریرنمبر 1)149
14  1100ماہِ رمضان اور روزے کی اہمیت، فرضیت، فضیلت ، برکات اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الثانی  رضی اللہ عنہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں) (تقریرنمبر 2)160
151101ماہِ رمضان اور روزے کی اہمیت، فرضیت، فضیلت ، برکات اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الثانی  رضی اللہ عنہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریرنمبر 3)171
161102ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل(حضرت خلیفۃ المسیح الثانی  رضی اللہ عنہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریرنمبر 1)187
171103ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل(حضرت خلیفۃ المسیح الثانی  رضی اللہ عنہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریرنمبر 2) 200
181104ماہِ رمضان اور روزے کی اہمیت، فرضیت، فضیلت ، برکات اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریرنمبر 1)213
191105ماہِ رمضان اور روزے کی اہمیت، فرضیت، فضیلت ، برکات اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریرنمبر 2)223
201106ماہِ رمضان اور روزے کی اہمیت، فرضیت، فضیلت ، برکات اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں) (تقریرنمبر 3)235
211107ماہِ رمضان اور روزے کی اہمیت، فرضیت، فضیلت ، برکات اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں) (تقریرنمبر 4)244
221108ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل(حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)257
231109ماہِ رمضان اور روزے کی اہمیت، فرضیت، فضیلت ، برکات اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں) (تقریرنمبر 1)266
241110ماہِ رمضان اور روزے کی اہمیت، فرضیت، فضیلت ، برکات اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں) (تقریرنمبر 2)280
251111ماہِ رمضان اور روزے کی اہمیت، فرضیت، فضیلت ، برکات اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں) (تقریرنمبر 3)293
26 1112ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل(حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریرنمبر 1)305
271113ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل(حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریرنمبر 2)317
281114ماہِ رمضان اور روزے کی اہمیت، فرضیت، فضیلت ، برکات اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں) (تقریرنمبر 1)328
291115ماہِ رمضان اور روزے کی اہمیت، فرضیت، فضیلت ، برکات اور مسائل (حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں) (تقریرنمبر 2)341
301116ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل(حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریرنمبر 1)356
311117ماہِ رمضان اور روزہ کے متعلق فتاویٰ اور مسائل(حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)(تقریرنمبر 2)368
321118عید اور عید سے متعلق فقہی مسائل(حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے فرمودات و إرشادات  کی روشنی میں)379
331119ہم عید کیسے منائیں ؟392

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے