اَلۡجِہَادُ خُلُقِیۡ (حضرت محمدؐ) جہاد میرا خُلق ہے (تقریر نمبر 16)
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مَیں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا۔ کون سا (عمل) کام اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے؟۔ آپؐ نے فرمایا نمازکو اپنے وقت پر پڑھنا ،مَیں نے پوچھا پھر کون سا کام؟ فرمایا ۔پھر ماں باپ سے اچھا سلوک کرنا۔ مَیں نے پوچھا پھر کون سا کام؟ فرمایا۔ پھر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ابن مسعودؓ نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین باتیں بیان کیں۔ اگر مَیں اور پوچھتا تو آپؐ اور زیادہ بیان فرماتے۔
(بخاری جلد اوّل کتاب مواقیت الصلوٰۃ)
