حضرت مسیح موعودؑ کی احباب جماعت کو پندو نصائح (ملفوظات جلد8 ایڈیشن 1984ء) (تقریر نمبر2)
حضرت مسیح موعود علیہ ا لسلام فرماتے ہیں :
’’ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور قرآن شریف خاتم الکتب ۔ اب کوئی اور کلمہ یا کوئی اور نماز نہیں ہو سکتی ۔ جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یا کر کے دکھایا اور جو کچھ قرآن شریف میں ہے اُ س کو چھوڑ کر نجات نہیں مِل سکتی ۔ جو اُس کو چھوڑے گا وہ جہنم میں جاوے گا ۔ یہ یمارا مذہب اور عقیدہ ہے ۔ ‘‘
( ملفوظات جلد8صفحہ 252)
