
کنجی(پیش لفظ )
ہمارے پیارے امام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 10 ؍اپریل 2026 ء کے خطبہ جمعہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شرک سے نفرت اور توحید کے قیام کے لیے آپؑ کی کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے ۔ اس ضمن میں حضور علیہ السلام نے اپنی تصویر اُتروانے کے مقصد اور فلسفہ کو جو بیان فرمایا۔ اُس کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے حضور ایدہ اللہ نے فرمایا ۔
” بڑے غور سے ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہمارا تصویر لگانے کا مقصد کیا ہے۔ کسی بھی طرح شرک کی طرف لے جانے والا یہ مقصد نہ ہو ۔ تصویروں کو سلام کرنا، اُن کے آگے جھکنا یہ سب مشرکانہ خیالات ہیں “
پھر حضورؑ نے اپنی فوٹو کو کسب اور پیشہ کا ذریعہ بنانے سے منع فرمایا۔ تصویروں کو سلام کرنا اور اُن کے آگے جھکنا سب مشرکانہ خیالات ہیں ۔ بعض دوست اب بھی اپنی فیملی فوٹو یا شادی کے موقع پر اپنے بزرگوں کی فوٹوز بڑی کروا کر ساتھ رکھ لیتے ہیں کہ وہ بھی اس میں شامل ہیں۔ یہ سب شرک ہے ۔ بدعت ہے ۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نےفوٹوگرافی اور تصویر کَشی کے حوالہ سے اس خطبہ میں بہت تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس خطبہ کے فوراً بعد خاکسار کو خیال آیا کہ حضور ایده اللہ تعالیٰ کے اس اہم مؤقف کی تائید میں ”مشاہدات“کے پلیٹ فارم سے اسلامی مواد اکھٹا کر دیا جائے ۔ پہلے خیال تھا کہ سات سات منٹ کی ایک دو تقاریر تیار ہوجائیں گی لیکن” مشاہدات “کی مستعد ٹیم نے تاریخ اسلام اور تاریخ احمدیت کی باریک چھپی ہوئی تہوں سے جب مواد مہیا کیا تو یہ 5 تقاریر بن گئیں ۔ جن کو یکجائی طور پر ایک جگہ افادۂ عام کے لیے جمع کیا جا رہا ہے۔ اِس مواد میں قرآن واحادیث کے علاوہ حضرت مسیح موعودؑ اور پا نچوں خلفائے عظام کے ارشادات اور فرمودات شامل ہیں۔ اس اہم تاریخی مواد کو مہیا کرنے میں مکرم نصیر احمد باجوه آف جرمنی، مکرمہ عائشہ چوہدری آف جرمنی اور عزیزم برادرم زاہد محمود نے بہت محنت سے کام کیا ہے ۔
عزیزم زاہد محمود نے تقاریر کو کتابی شکل دی ہے اور عزیزم فضل عمر شاہد۔ لٹویا نے اس کتاب کا خوبصورت ٹائٹل تیارکیاہے۔ عزیزم سعیدالدین احمد ۔ برطانیہ نے اِس روحانی مائدہ کو ویب سائیٹ پر اپلوڈ کیا اور عزیزم عامر محمود اعوان ۔ برطانیہ نے اس کتاب کو آپ تک پہنچانے کے لئے ”مشاہدات“ کی ویب سائیٹ کی زینت بنایا ۔ بہت.سےاحباب ومستورات نے ان تقاریر کو افادۂ عام کے لئے شیئر کیا ۔ اللہ تعالیٰ سب کو بہترین جزاء دے۔ فجزاھم اللّٰہ تعالیٰ احسن الجزاء
مکرم نصیر احمد شریف صاحب تحریر کرتے ہیں:
” ماشاءاللّٰہ، ماشاء اللّٰہ، آپ نے” مشاہدات“کی ویب سائیٹ پر جو روحانی لعل وجواہر مضبوط صندوقچے میں بند کر کے عوام الناس کے سامنے رکھ دیئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس روحانی دولت کو لینے اور اس روحانی مائدہ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطاء فرمائے ۔ آمین ۔ خاکسار” مشاہدات“کے تمام رفقاء کار کو ان عظیم الشان کاوشوں پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کا حامی وناصر ہو۔آمین“
مکرمہ برکت ناصرصاحبہ تحریر کرتیں ہیں:
” جزاک اللّٰہ احسن الجزاء فی الد نیا والآخرۃ خیراً ۔” مشاہدات“کی تمام تقاریر کو مَیں کوشش کرتی ہوں محفوظ کر لوں ۔ میرے بچے اجتماعات اور اجلاسات پر تقاریر کرتے وقت انہی سے مستفیض فیضیاب ہوتے ہیں۔الحمدللّٰہ “
مکرمہ منزّہ سلیم صاحبہ جرمنی سے لکھتی ہیں:
” ما شاءاللّٰہ، ماشاءاللّٰہ، بارک اللّٰہ لَکَ ، تقریباً ہرموضوع پہ آپ نے تقاریر کے مجموعے یکجا کر دئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس خدمت کی آپ کے لئے خود جزاء بن جائے۔ آمین ثم آمین“
”مشاہدات“ کی 37 ویں کاوش آپ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
۔خاکسار
۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود
۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ
۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)
(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)
۔۔۔۔.۔29؍مئی 2026ء
ویب سائیٹ: www.mushahedat.com
فون نمبر: +44 73 7615 9966
ای میل: hanifahmadmahmood@hotmail.com
انڈیکس
| نمبر شمار | مشاہدات | عنوان | صفحہ |
| 1 | 1187 | تصویرکھنچوانے کے متعلق ارشادات (حضرت مسیح موعودؑ و خلفائے کرام)(تقریر نمبر 1) | 1 |
| 2 | 1188 | حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پہلا فوٹو اُتروانے کی وجہ(تقریر نمبر 2) | 14 |
| 3 | 1189 | تصویریں بولتی اور تبلیغ کا کام کرتی ہیں (تقریر نمبر3) | 26 |
| 4 | 1190 | ’’دیکھو! کیا کہتی ہے تصویر تمہاری‘‘ )تقریر نمبر4) | 39 |
| 5 | 1191 | تصویر اَور فوٹو میں فرق اور اِن کا مشرکانہ استعمال)تقریر نمبر5) | 49 |
