50تقاریربرائےنَونِہالانِ جماعت(جلداوّل)

اعلانات تربیت و اصلاح تعارف کتب تقاریر ذیلی تنظیمیں

برگِ سبز است تحفۂ درویش

ہر چھوٹی اور نئی چیز جہاں پیاری ہوتی ہے اور پیاری لگتی ہے وہاں وہ ننھی مُنّی اشیاء دوسروں کی نسبت پیار بھی زیادہ لیتی ہیں اور اِن کی دیکھ بھال، نشوونما، پروان چڑھنے اور پالنے پوسنے کی طرف توجہ بھی بہت دی جاتی ہے۔ جیسے نرسری سےلایا ہوا ننھا سا پودا اور بڑے پودے پر پھلوں اور پھولوں کی خوبصورت کونپلیں وغیرہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ۔ نرسری کی بات چلی ہے تو خاندان کی نرسری سے لڑکی بیاہ کر ایک اور خاندان کی نرسری کی زینت بنانا اور اِس کا نئی جگہ پر نشوونما پانا بھی ایک محنت طلب کام ہے ۔ ہم روزانہ ہی دیکھتے ہیں کہ پودوں، پھولوں کی نرسریوں اور گھروں میں ننھےمُنّے پودوں اور جن کی کونپلیں نکل رہی ہوں اُن پودوں کی پرورش کی طرف باغبان زیادہ توجہ دیتا ہے۔ وہ مناسب پانی دے رہا ہوتا ہے۔ مناسب کھاد ڈالتا ہے اور اگر وہ گملوں میں ہیں تو دھوپ سے بچا کر چھاؤں میں رکھتا ہے اور اگر زمین پر ہیں تو اُن پر ترپال وغیرہ ڈال کر دھوپ کی تپش اور سورج کی حدّت سے اُنہیں بچاتا ہے اور اِن ننھے مُنّے  اور نئے نویلے پودوں کی طرف دوسرے پودوں کی نسبت زیادہ توجہ دے رہا ہوتا ہے۔

 یہی کیفیت اولاد میں خواہ وہ جسمانی ہو یا روحانی مادی ، پودوں کی نسبت زیادہ خوبصورت دکھنے کو ملتی ہے اور ہم خاندان کے مادی لوگ یا روحانی و دینی خاندان کے افراد اپنی اِن نئی نویلی کونپلوں اورکلیوں سے جہاں انجوائے بھی کر رہے ہیں۔ اُن کو دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔ اُن کی حرکات.وسکنات ہم کو طراوت پہنچا رہی ہوتی ہیں وہاں ہم اُن کی دیکھ بھال، اُن کی مادّی اور روحانی پرورش اور اُن کی غذا کی طرف بھی بھرپور توجہ دے رہے ہوتے ہیں۔ گھروں کے پودے کمزور پڑجائیں ،بیمار ہوں تو فوراً مالی یا باغبان  کو بُلوا کر مشورہ کیا جاتا ہے اِسی طرح گھروں میں پلنے والے نَونِہالَان بیمار ہوں تو ڈاکٹرز یا چائلڈ سپیشلسٹ سے مشورہ کیا جاتا ہے ۔ روحانی دنیا میں  اِن نَونِہالَان  کو جماعتی تنظیموں جیسے مجلس اطفال الاحمدیہ، ناصراتُ الاحمدیہ یا شعبہ وقفِ  نَو کے سپرد کیا جاتا ہے۔ اِنہیں قرآن کریم کی تلاوت کرنے ،اُس کا ترجمہ سیکھنے اور دیگر تربیتی و علمی کتب اور جماعتی رسائل کے مطالعہ کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے۔ جماعت احمدیہ نے اور نَونِہالَان سے تعلق رکھنے والے جماعتی شعبوں نے بچوں کی تعلیم و تربیت اور نیکی و تقویٰ کے میدان میں پروان چڑھنے اور چڑھانے کے لیے بچوں کی کتب اور رسائل کا انتظام کر رکھا ہے۔ جن کا مطالعہ لازماً روحانی و دینی معنوں میں بچوں کی پرورش کے لیے ممِدّ ثابت ہوتا ہے۔ روزنامہ الفضل آن لائن لندن نے بچوں کی تقاریر کے عنوان سے 31 تقاریر جمع کر کے شائع کر رکھی ہیں جو مختلف عناوین کا گلدستہ تو ہے ہی۔ دینی غذا بھی ہے۔ ”مشاہدات “ نے 50 تقاریر کا مجموعہ تیار کیا ہے جس کے لیے یہ پیش لفظ لکھا جا رہا ہے ۔اس کی جلددوم پر  بھی کام ہو رہا ہے۔

اس کتاب میں موجود  تقاریر کی تیاری و کمپوزنگ اور پھر کتابی صورت میں آپ کے سامنےپیش.کرنے میں جن احباب و خواتین  کا تعاون حاصل رہا  اُن میں مسز عائشہ چوہدری۔ جرمنی، مسزعطیۃُ.العلیم۔ ہالینڈ،  مسززکیہ فردوس کوملؔ ۔ برطانیہ، مسز بُقعۃُ النورعمران۔ جرمنی، عزیزم.منہاس محمود۔ جرمنی، عزیزم.زاہد محمود ، عزیزم عامر محمود ملک۔ برطانیہ، عزیزم سعیدالدین احمد ۔ برطانیہ ، عزیزم فضل عمر شاہد۔ لٹویا ، مکرم نصیراحمد چوہدری شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جن احباب کے مضامین سے تقاریر کی تیاری کے دوران استفادہ کیا گیا   اور جنہوں نے ان تقاریر کو دوسروں تک پہنچایا وہ بھی شکریہ کے مستحق ہیں۔ جزاکم اللّٰہ خیراً

خدمتِ دین کو اک فضلِ الٰہی جانو
اس کے بدلہ میں کبھی طالبِ انعام نہ ہو
دل میں ہو سوز تو آنکھوں سے رواں ہوں آنسو
تم میں اسلام کا ہو مغز فقط نام نہ ہو
عادتِ ذکر بھی ڈالو کہ یہ ممکن ہی نہیں
دل  میں ہو عشقِ صنم لب پہ مگر نام نہ ہو
جو صداقت بھی ہو تم شوق سے مانو اس کو
علم کے نام سے پرتابعِ اوہام نہ ہو
بھولیو مت کہ نزاکت ہے نصیبِ نسواں
مرد وہ ہے جو جفاکش ہو گلِ اندام نہ ہو

 امید ہے یہ  مجموعہ جماعت کے بچوں اور بچیوں کے لیے مفید مائدہ ثابت ہوگا۔ان شاء اللّٰہ

”مشاہدات“ کی 29 ویں کاوش  پیشِ خدمت میں ہے۔

 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ

۔خاکسار

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود

۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ

۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

۔۔۔۔۔10؍نومبر 2025ء

ویب سائیٹ:             www.mushahedat.com

فون نمبر:                  +44 73 7615 9966

ای میل:                    hanifahmadmahmood@hotmail.com


انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
1985”خداتعالیٰ کہنے میں بڑی برکات ہیں“1
2156آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بچوں کو نصائح7
3251رحمۃ للعالمینؐ اور عالَمِ اَطفال16
481آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم  کا بچوں کے ساتھ شفقت و محبت بھرا سلوک27
5303قرآنِ کریم میری زندگی کا نُور ہے34
6549اللہ میاں کا خط ہے جو میرے نام آیا39
7323حضرت مسیح موعودؑ کا بچوں سے پیار و شفقت اور اُن کی تعلیم و تربیت44
8294خلیفہ خدا بناتا ہے52
9237خلفائے احمدیت کی بچوں سے شفقتیں اور حسنِ سلوک56
10981اطاعت کے ذریعہ پراگندہ موتیوں کا اجتماع68
11951نَونِہالانِ جماعت72
12539احمدی بچوں کا مقام اور ان کے فرائض78
13322ایک احمدی مسلم بچے کی ذمہ داریاں83
14169ہم چھوٹی لجنہ،ناصرات الاحمدیہ کے فرائض87
1516میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گی95
1620ہیں دیں کی ناصرات ہم،بہار کائنات ہم103
17292مَیں اچھے اخلاق کے ذریعہ اسلام کی تبلیغ کیسے کر سکتی ہوں107
1830میں اپنا ناصرات کا عہد کیسے پورا کر سکتی ہوں؟111
1996اطفال کا وعدہ اور بچوں کی ذمہ داریاں116
20301نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے124
21953مساجد کے آداب129
22297ذاتی اصلاح کی اہمیت اور طریقے133
23973وَاجۡتَنِبُوۡا قَوۡلَ الزُّوۡرِ137
24100جھوٹ سے اجتناب151
25958اسلام کا ایک بنیادی وصف ۔ سچائی158
26952نازک ترین معاملہ زبان سے ہے(مسیح موعودؑ)162
27295اچھی بات کہو یا خاموش رہو166
28954فضول چیزوں سے اجتناب170
29955    آؤ بچو! لغویات سے کیسے بچیں؟176
30972عہد شکنی نہ کرو183
31957غصّہ پر قابو پانا188
3211اَلْحَیَاءُ مِنَ الْایْمَانِ194
33177تعلیمی اداروں میں پردہ کا معیار (از ارشادات حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ)199
34357مدَّرز ڈے(Mother’s day)214
3528اَلْجَنَّۃُ تَحْتَ اَقْدَامِ الْاُمَّہَاتِ221
36976سچّے احمدی کی  ماں ۔ زندہ باد229
3773اچھے احمدی کی اچھی ماں ۔زندہ باد238
38159آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی والدین کو بچوں سے دوستانہ تعلق کی تعلیم246
39988”صحبت۔ خدمت اور صبر“258
4034والدین سے حسن سلوک264
41307اے میرے ربّ! میرے علم میں اضافہ فرما272
42971عِلم کی شمع سے ہو مجھ کو محبّت یاربّ!277
43296اچھے دوست بنانے کی اہمیت281
44956کھانے کے آداب287
45977اسپورٹس مَین سَپِرٹ291
46978ہمیشہ مسکراتے رہو295
47980ہمسایوں سے حسن سلوک300
4853واقفین نو کو اپنے اندر اسماعیلی صفات پیدا کرنی ہوں گی305
49304ہم اللہ تعالیٰ سے تعلق کیسے مضبوط کر سکتے ہیں؟313
50646           ہم واقفینِ/ واقفاتِ نو اچھے  مقرر کیسے بن سکتے ہیں؟   318

مکمل کتاب پڑھنے کے لئے کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے