50تقاریربابت اخلاقیات(جلدسوم)

اخلاقیات اعلانات تربیت و اصلاح تعارف کتب تقاریر

اخلاقیات-ایک کھلی کتاب

خُلق جس کی جمع اَخلاق ہے جس کے معنی عمدہ و پسندیدہ عادات، اچھے خصائل اور اسلامی خوبیوں کے ہیں۔ وہ علم اور طریق جن کے ذریعے تعلیم و تربیت و اصلاحِ نفس و معاشرہ کے دستور اپنائے جاتے ہیں اُسے علم.الاَخلاق یا اخلاقیات کہا جاتا ہے۔ یہ علم یا اخلاقیات  کے شعبہ کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ یہ انسان، سوسائٹی، معاشرہ اور خاندان و فیملی پر برابری  کی سطح پر لاگو ہوتا ہے اور غور کریں تو یہ علم جانور جو شعور نہیں رکھتے بھی اپنے اوپر لاگو کرتے ہیں۔ ہم متعدد مرتبہ ٹی وی پر بالخصوص نیشنل جغرافک ٹی وی پر دیکھتے ہیں کہ پالتو جانور خطرے سے اپنے مالک کو آگاہ کر کے محفوظ مقام پر لے جاتا ہے اور بسا اوقات اپنے مالک کو ڈوبنے سے بھی بچا لیتا ہے۔ مَیں نے بے شمار دفعہ بلی کو چھوٹے جانوروں کو پانی سے نکالتے اور انہیں محفوظ کرتے دیکھا ہے۔

 جہاں تک انسان سے متعلقہ سوسائٹی یا معاشرے یا کلبز، ٹیمز اور محلہ میں بسنے والے لوگوں کا تعلق ہے تو جب وہ ابتدائی حالت میں ابھی نمودار ہو رہی ہوتی ہے تو اس کے قواعد و قوانین بنائے جاتے ہیں۔ انسان کو باخدا انسان بنانے کے جو اصول و ضوابط قرآن و احادیث اور موجودہ زمانے کے امام اور خلفائے کرام نے وضع کیے ہیں وہ اخلاقیات ہی کہلاتے ہیں۔ بےشعور جانور اور باشعور انسان میں جو تمیز اللہ تعالیٰ نے کی ہے۔  اُسے قرآن میں” اَحْسَنِ تَقْوِیْم“ کے الفاظ میں یاد کیا گیا اور ہم جانور  اور انسان کی اس تمیز کو ”اشرفُ المخلوقات“ کے لفظ سے نمایاں کرتے ہیں۔اخلاقیات کی عمارت کی تعمیر کا یہ سفر انسان کی پیدائش سے شروع ہو کر تادمِ مرگ جاری رہتا ہے اور اِس دورانیے میں اخلاقیات کی تعمیر میں خاندان اور فیملی میں بڑے چھوٹے  سبھی لوگ ہاتھ ڈال رہے ہوتے ہیں بالخصوص والدین، بہن بھائی اور مشترکہ خاندانی نظام میں بسنے والے تمام بڑے حصے دار ہوتے ہیں۔ جماعت احمدیہ میں بچہ جب گھر کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے تو جماعت احمدیہ کی ذیلی تنظیمیں اُس کی تربیت اور اخلاق کو سنوارنے کی ذمہ داری لے لیتی ہیں۔ پھر یہ اخلاقیات اساتذہ اور امام الصلوۃ کے ذریعہ بھی سدھرتے ہیں۔ جماعت احمدیہ میں خلافت کا ایسا مبارک نظام موجود ہے جس کے پلیٹ فارم سے خطبات، خطابات اور تقاریر و ملاقاتوں کے ذریعے نیکی کی باتیں بچوں کے کانوں میں رس گھولتی اور اُن کی سمت درست کرتی ہیں۔ اُدھر بچہ جب بڑا ہو رہا ہوتا ہے وہ خود بھی اِن اخلاقِ حسنہ اور اخلاق ِفاضلہ کو اپنانے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ قرآن.واحادیث، خطباتِ خلفاء کے علاوہ دیگر مصنفین کی اخلاقیات پر مشتمل کتب پڑھتا۔ اُن کے رنگ میں رنگین ہوتا اور ان اخلاق پر مشتمل حسین تعلیم کو اپنانے کی کوشش کر کے جماعت احمدیہ کی انگشتری میں چمکدار اور روشن  نگینے کے طورپر اپنے آپ کو سمونے کی کوشش کرتا ہے۔ اخلاقیات کی لائبریری  میں  جماعت احمدیہ کے شیلف پر آپ کو بہتر انسان بننے کے لیے ”مشاہدات“ کی آن لائن مطبوعات میں اخلاقیات پر مشتمل کتب بھی نظر آئیں گی۔ یہ پیش لفظ اِس کی تیسری کتاب کی ایک کڑی ہے جس میں اخلاقیات کے حسین گلدستہ میں سے 50 موضوعات پر تقاریر موجود ہیں۔ اس  سے قبل  اخلاقیات پر ہی 50- 50 موضوعات  پر دو مجموعے منظرِ عام پر آ چکے  ہیں  جبکہ  جلد  چہارم ترتیب و تکمیل کے مراحل میں.ہے۔وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللّٰهِ

 مَیں نے اس پیش لفظ کو ایک کھلی کتاب کا عنوان اس لیے دیا ہے کہ ہر انسان کے اخلاق اُس کی کھلی کتاب ہے جس سے ارد گرد ماحول میں بسنے والے دیگر لوگ استفادہ کر رہے ہوتے ہیں۔ اُس کی اِس کھلی کتاب کو یوم الحساب پر اُس کی گردن میں لٹکایا جائے گا اور اُس کے مطابق اُسے حساب دینا ہوگا ۔اس لیے ہم بچوں کو Be build up اورBe up grade  کے الفاظ بول کر سمجھاتے رہتے ہیں اور کس نے کیا خوب کہا ہے۔

Education is not only education but formation

 مَیں یہاں اپنے انگلش سپیکنگ بھائی بہنوں کےلئے اخلاق کے انگریزی معانی بھی کر دینا چاہتا ہوں Manners, Qualities, Ethics, Morals اور Code of Morality یعنی اخلاقیات۔

ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے:

اللَّهُمَّ اهْدِنِي لأَحْسَنِ الْأَخْلَاقِ لَا يَهْدِي لِأَحْسَنِهَا إلَّا أَنْتَ، وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا لَا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إلَّا أَنْتَ(صحیح مسلم )

اے میرے  اللہ! میری بہترین اخلاق کی طرف راہنمائی فرما، صرف تو ہی  بہترین اخلاق کی طرف ہدایت دینے والا  ہے ، اور بُرے اخلاق مجھ سے دور کردے، صرف توہی بُرے اخلاق کو مجھ سے دور کرسکتا ہے۔

 اللہ تعالیٰ ہم سب کو آقا و مولیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں بااخلاق انسان بنائے ۔آمین

اس کتاب میں موجود  تقاریر کی تیاری میں عزیزم منہاس محمود ۔ جرمنی،عزیزم زاہد محمود، مسز عائشہ چوہدری ۔ جرمنی، مکرم حافظ عبدالحمید، عزیزم عامر محمود ملک ۔ برطانیہ، عزیزم سعید الدین احمد ۔برطانیہ ، عزیزم فضل عمر شاہد ۔ لٹویا ،مکرم عمیر احمد باجوہ ، مسز امۃ الباری ناصر ۔امریکہ،مسز عطیۃُ العلیم ۔ ہالینڈ، مسزفائقہ بشریٰ،مسز صدف علیم صدیقی۔کینیڈا، مکرمہ نمودِ سحر۔برطانیہ اور ان کے علاوہ جن احباب کے مضامین سے تقاریر کی تیاری کے دوران استفادہ کیا گیا شکریہ کے مستحق ہیں۔ جزاکم اللّٰہ خیراً

قارئین  کرام جب ان تقاریر کو پڑھیں تو مجھ سمیت اس کارخیر میں حصہ ڈالنے والے سب لوگوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ جن میں روزانہ کی بنیاد پر انہیں سرکولیٹ کرنے والے دوست احباب  بھی شامل ہیں۔ کان اللّٰہ معہم

”مشاہدات“ کی 28 ویں کاوش  آپ قارئین  کی  خدمت میں پیش ہے۔

 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ

۔خاکسار

۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود

۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ

۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)

(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل  ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)

۔۔۔۔۔5؍نومبر 2025ء

ویب سائیٹ:             www.mushahedat.com

فون نمبر:                  +44 73 7615 9966

ای میل:                    hanifahmadmahmood@hotmail.com


انڈیکس

نمبر شمارمشاہداتعنوانصفحہ
1715اللہ ہمارا بہترین دوست ہے 1
2573خدا ایک پیارا خزانہ ہے6
3304ہم اللہ تعالیٰ سے تعلق کیسے مضبوط کر سکتے ہیں؟14
4791سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ کا نادر و نایاب نسخہ19
5546احکامِ الٰہی کی حفاظت کرو تا اللہ کو اپنے سامنے پاؤ (الحدیث)25
6552فَاِ نَّ الْعِزَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیْعًا31
7558توکل علی اللّٰہ38
8870اَلیَّقِیْنُ قُوَّتِیْ ( حضرت محمدؐ)یقین میری قوّت ہے47
9  926فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ پس (اے جنّ و اِنس!)  تم دونوں اپنے ربّ کی کس کس نعمت کا انکار کروگے57
10790                                  ’’ زکریا والی توبہ کرو‘‘67
11846وَالصَّالِحُوْنَ اِخْوَانِیْ (مسیح موعودؑ) صالحین میرے بھائی ہیں76
12850سادھ سنگت( چند مثالوں کی روشنی میں)88
13851صحبتِ صالحین کے ذرائع99
14852صحبتِ صالحین کی اہمیت ( خلفاء کے اِرشادات کی روشنی میں)108
1532(انسانی) اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے121
1631تقویٰ کی باریک راہوں پر قدم مارنا ضروری ہے126
17170ہر اِک نیکی کی جڑ یہ اِتّقا ہے (تقریر نمبر 1)131
18658ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے (تقریر نمبر 2)139
19100جھوٹ سے اجتناب`147
20947قُوۡلُوۡا قَوۡلًا سَدِیۡدًا( تقریر نمبر1)156
21948  قُوْلُوْا قَوْلاً سَدِیْداً (خلاصہ خطبہ جمعہ حضورِ انورایدہ اللہ فرمودہ 21؍ جون 2013ء ) ( تقریر نمبر2)163
22340رمضان اور جھوٹ سے اجتناب175
23871اَلصِّدۡقُ شَفِیۡعَتِیۡ (حضرت محمدؐ)صدق میرا شفیع ہے181
24938معاشرتی اور اخلاقی زوال کے اسباب190
25633رحمان خدا  اور اُس کے بندے202
26963اسلامی مطمح نظر212
27637فَاسْتَبِقُواالْخَیْرَات220
28636ذاتی اصلاح کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں227
29634مدرسہ میرا ، میری ذات میں ہے235
30309تبلیغ حق۔ اصلاح نفس کا ذریعہ242
31601سامانِ زیست248
3233شادی ایک مدرسہ ہے255
33183شادی بیاہ کے موقع پر پردے کا معیار263
34321عائلی زندگی اور حضرت مسیح موعودؑ کا بہترین اُسوہ271
35752رمضان اور حسنِ معاشرت280
36644غَضِّ بَصَر287
3764ریاکاری، عجب  پسندی اور دکھاوا ایک گناہ ہے296
3865رشتہ داریوں کا تقدس و احترام304
3977نوجوانوں کو کلائیوں پر دھاگے کے بینڈ، بالی اور لاکٹ پہننے کی ممانعت312
40184حجاب اترا تو پھر آنچل نہ ٹھہرا323
41207نشہ آور اشیاء کی ممانعت اور اِس کے مُضِرّات331
42208ذاتیں وجہ شرافت نہیں348
43234شخصیت پرستی اور اس کے مضر اثرات358
44322ایک احمدی مسلم بچے کی ذمہ داریاں368
45539احمدی بچوں کا مقام اور ان کے فرائض372
46163استغفار نہ  کرنے والا بے ادب دہریہ ہے   377
47761والدین کے تقویٰ کے اولاد پراثرات387
48645خیالات کی ہجرت397
49710رمضان اور روحانی ہجرت408
50716رمضان اور نیکیوں میں آگے بڑھنے کی دوڑ413

مکمل کتاب پڑھنے کے لئے کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے