
اِبۡتِغَآءِ مَرۡضَاتِ اللّٰہِ کی راہیں
اخلاقیات پر اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب قرآن کریم میں بہت زور دیا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ساری عمر صحابہؓ. کو اخلاقیات کی پیاری تعلیم دینے میں گزار دی۔ تربیت و اصلاح کے مختلف نرالے اور اچھوتے انداز سے اپنے صحابہؓ. کو اخلاقِ فاضلہ اور اعمالِ.حسنہ سے آراستہ کیا ۔ اِس پر جتنا بھی لکھا جائے کم ہے۔ آج کے دَور کے مامور ،حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے” صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا “کی تعمیل میں اپنے پیروکاروں کو صحابہ رسولؐ جیسے مبارک وجود بنانے کے لیے اپنےاصحاب کو اسلامی تعلیم سے ایسے صیقل کیا کہ آپؑ پر ایمان لانے والے اصحاب نے اپنی طاقت اوربساط سے بہت بڑھ کر اپنے اوپر صحابہؓ .کا رنگ چڑھا لیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تقاریر، درس و تدریس، خطبات و خطابات اور مجالسِ عرفان میں اخلاقیات پر کھول کھول کر اِس قدر نصیحت کی کہ اخلاقیات پر آپؑ کے اس مواد کو اگر کتابی شکل دی جائے تو کئی ضخیم جلدیں تیار ہو جائیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنے اصحاب میں نیکی، پارسائی اور تقویٰ کا معیار اس درجہ پر دیکھنا چاہتے تھے کہ وہ آسمان کے چمکتے ستارے نظر آئیں۔ آپؑ نے باوجود اخلاقیات پر اتنا علمی، تربیتی و اصلاحی مواد مہیا کرنے کے، کامل اخلاقی تعلیم پر کتاب لکھنے کا اظہار یوں فرمایا:
”اب دیکھ لو کہ اسلام کی ہمدردی کی انتہا کیا ہے۔ میری رائے میں کامل اخلاقی تعلیم بجزاسلام کے اور کسی کو نصیب ہی نہیں ہوئی ۔ مجھے صحت ہو جاوے تو مَیں اخلاقی تعلیم پر ایک مستقل رسالہ لکھوں گا کیونکہ مَیں چاہتا ہوں کہ جو کچھ میرا منشاء ہے وہ ظاہر ہوجاوے اور وہ میری جماعت کے لئے ایک کامل تعلیم ہو اور ابتغاءِ مرضات اللہ کی راہیں اس میں دکھائی جائیں۔ مجھے بہت ہی رنج ہوتا ہے جب مَیں آئے دن یہ دیکھتا اور سنتا ہوں کہ کسی سے یہ سرزد ہوااور کسی سے وہ ۔ میری طبیعت اِن باتوں سے خوش نہیں ہوتی ۔ مَیں جماعت کوابھی اُس بچہ کی طرح پاتا ہوں جو دوقدم اُٹھاتا ہے تو چار قدم گرتا ہے لیکن مَیں یقین رکھتا ہوں کہ خداتعالیٰ اِس جماعت کو کامل کردے گا۔ اس لئے تم بھی کوشش، تدبیر ، مجاہدہ اوردعاؤں میں لگے رہو کہ خداتعالیٰ اپنا فضل کرے کیونکہ اُس کے فضل کے بغیر کچھ بنتا ہی نہیں ۔ جب اُس کا فضل ہوتا ہے تو وہ ساری راہیں کھول دیتا ہے۔ “
( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 218-219 )
جماعت احمدیہ میں گزشتہ 136 سالوں میں علمائے کرام نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان تعلیمات سے استفادہ کرتے ہوئے درجنوں کتب اخلاقیات پر تصنیف کیں، سینکڑوں لیکچرز اورخطبات دیئے۔ ان میں سب سے اہم کردار ہمارے بزرگ پانچوں خلفاء کا ہے جنہوں نے اپنے خطبات و خطابات اور تقاریرومحافلِ عرفان میں قرآن و احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کےارشادات کی روشنی میں احباب جماعت کو توجہ دلائی۔ جماعت احمدیہ نے ان ارشاد ات کی اشاعت کرکے دنیا پر احسان کیا تاکہ اپنے اور پرائے سب ان سے مستفیض ہوسکیں۔ ہم پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ حضور علیہ السلام کے یہ الفاظ پورے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں کہ
”مَیں جماعت کو ابھی اُس بچہ کی طرح پاتا ہوں جو دو قدم اُٹھاتا ہے تو چار قدم گرتا ہے لیکن مَیں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اِس جماعت کو کامل کر دے گا۔“
(ملفوظات جلد4 صفحہ 218-219)
ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اخلاقیات کی تعلیم عام کرنے میں ایک حقیر کوشش ”مشاہدات“ کے پلیٹ فارم سے بھی ہوئی جو ابھی بھی جاری ہے۔ اخلاقیات کو مختلف زاویوں سے اُس کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کرنے کے لیے اِس سے قبل 50 تقاریر کا ایک مجموعہ منظرِ عام پر آچکا ہے جبکہ 50 تقاریر پر مشتمل یہ دوسرا مجموعہ آپ کرم فرماؤں کے ہاتھ میں ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ 50 تقاریر پر جلدسوم اور 50تقاریر پر جلد چہارم تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ جلد پنجم پر بھی کام کا آغاز ہو چکا ہے ۔ یوں اخلاقیات پر اب تک 200 سے زائد تقاریر منظرِ عام پر آچکی ہیں۔اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ
اخلاقیات پر” مشاہدات” کا یہ ذخیرہ لامحالہ قرآن و احادیث، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء کے ارشادات کا مرہون منت ہے۔ اللہ تعالیٰ اِسے احبابِ جماعت کے لیے فائدے کا موجب بنائے۔ اس مفید سلسلہ کو احبابِ جماعت کی فلاح و بہبود ، روحانی نشوونما اور ازدیادِ علم و عرفان کے لیے جاری رکھے اور اِبۡتِغَآءِ مَرۡضَاتِ اللّٰہِ کی راہیں کھولنے کا موجب ہو۔ آمین
اس میں موجود تقاریر کی تیاری میں جن احباب و خواتین کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ان میں عزیزم منہاس محمود ۔ جرمنی،عزیزم زاہد محمود، مسز عائشہ چوہدری۔ جرمنی، مکرم حافظ عبدالحمید، مکرم.چوہدری ناز احمد ناصر ۔ لندن ، عزیزم عامر محمود ملک ۔ برطانیہ، عزیزم.سعید الدین احمد ۔ برطانیہ ، عزیزم فضل عمر شاہد ۔ لٹویا ،مکرم عمیر احمد باجوہ ، مکرم نصیر احمد چوہدری، مسز عطیۃُ العلیم ۔ ہالینڈ، مسزبقعۃُ.النور عمران۔جرمنی، مسز فائقہ بشریٰ، مسز منزہ ولی سنوری۔کینیڈا اور مسزمبارکہ شاہین آف جرمنی شامل ہیں۔
قارئین جب ان تقاریر کو پڑھیں تو مجھ سمیت اس کارِخیر میں حصہ ڈالنے والے سب لوگوں کو اپنی دعاؤں.میں یاد رکھیں۔ جن میں روزانہ کی بنیاد پر انہیں سرکولیٹ کرنے والے دوست احباب بھی شامل ہیں۔ کان اللّٰہ معہم
”مشاہدات“ کی 27 ویں کاوش آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
۔خاکسار
۔۔۔ابوسعیدحنیف احمد محمود
۔۔۔۔مربّی سلسلہ حال برطانیہ
۔۔۔۔۔ ( شاہد۔ عربی فاضل)
(سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ و الفضل آن لائن لندن و نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ)
۔۔۔۔۔30؍اکتوبر 2025ء
ویب سائیٹ: www.mushahedat.com
فون نمبر: +44 73 7615 9966
ای میل: hanifahmadmahmood@hotmail.com
انڈیکس
| نمبر شمار | مشاہدات | عنوان | صفحہ |
| 1 | 616 | اسلام کی اخلاقی تعلیمات | 1 |
| 2 | 575 | اَمَرْبِالْمَعْرُوْفْ نَہِیْ عَنِ الْمُنْکَرْ | 8 |
| 3 | 905 | اِنَّمَا بُعِثْتُ لِاُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْاَخْلَاقِ (حضرت محمدؐ ) مجھے اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لئے مبعوث کی گیا ہے(تقریر نمبر 1) | 15 |
| 4 | 906 | اِنَّمَا بُعِثْتُ لِاُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْاَخْلَاقِ (حضرت محمدؐ ) مجھے اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لئے مبعوث کی گیا ہے (ارشادات حضرت مسیح موعودؑ کی روشنی میں)(تقریر نمبر 2) | 27 |
| 5 | 844 | حضور اکرمؐ کے ارفع و اعلیٰ اخلاق کی روشنی میں بنیادی اخلاق کی تعلیم (خلاصہ خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ ) | 40 |
| 6 | 124 | نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ فاضلہ | 53 |
| 7 | 141 | آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور غصہ نہ کرنے کی تعلیم | 61 |
| 8 | 202 | آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے سسرالی رشتہ داروں سے حسن سلوک | 71 |
| 9 | 579 | آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مربی اعظم)تقریر نمبر 1) | 83 |
| 10 | 580 | آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت مربی اعظم)تقریر نمبر 2) | 92 |
| 11 | 855 | ارشادات حضرت مسیح موعودؑ کی رُو سے اخلاقی بُرائیوں سے بچنے کی نصائح | 99 |
| 12 | 762 | کشتی نوح میں درج نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو( تقریر نمبر 1) | 111 |
| 13 | 763 | کشتی نوح میں درج نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو( تقریر نمبر 2) | 121 |
| 14 | 631 | ”تیری عاجزانہ راہیں اُس کو پسند آئیں “ | 132 |
| 15 | 204 | بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں(تقریر نمبر 1) | 141 |
| 16 | 960 | بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں(تقریر نمبر 2) | 152 |
| 17 | 961 | بد تر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں (تقریر نمبر3) | 160 |
| 18 | 789 | وہی اُس کے مقرب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں | 169 |
| 19 | 868 | وَالۡعِجۡزُ فَخۡرِیۡ (حضرت محمدؐ) عاجزی میرا فخر ہے | 176 |
| 20 | 700 | دنیا میں رہنے کے لئے رُوح و صحت افزاء مقام”اپنی اَوقات“ | 188 |
| 21 | 723 | رمضان اور مَنْ. کا مَنکا صاف کر | 195 |
| 22 | 732 | رمضان اور’’الغرور‘‘سے اجتناب | 202 |
| 23 | 755 | اعتدال پسندی | 210 |
| 24 | 703 | صبر بھی ایک عبادت ہے( صبر اور عبادت ، رمضان کی دو خوبصورتیاں ہیں) | 226 |
| 25 | 362 | رمضان۔ صبر ، تحمل و برداشت کا درس دیتا ہے | 236 |
| 26 | 643 | صبرواستقامت اور اِس کی اہمیت وبرکات | 242 |
| 27 | 757 | برداشت اور صبر و حوصلہ کی اقسام | 253 |
| 28 | 63 | صبر و تحمل اور وسعتِ حوصلہ | 261 |
| 29 | 866 | اَلصَّبۡرُ رِدَائِیۡ (حضرت محمدؐ)صبر میری چادر ہے | 269 |
| 30 | 600 | بد ظنی کھا گئی ہے سبھی رشتوں کو | 278 |
| 31 | 618 | بد ظنی سے بچو | 285 |
| 32 | 919 | بہتان طرازی اور الزام تراشی۔ایک گنا ہِ کبیرہ | 292 |
| 33 | 659 | سادگی، قناعت اور زُہد | 301 |
| 34 | 869 | اَلذُّہۡدُ حِرۡفَتِیۡ(حضرت محمدؐ)زُہد میرا پیشہ ہے | 311 |
| 35 | 653 | پردہ پوشی ۔ چشم پوشی | 320 |
| 36 | 917 | محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں( پس منظر اور ضرورت ) | 330 |
| 37 | 587 | ہمسائے کے حقوق | 340 |
| 38 | 603 | دوسروں کی تکلیف کا احساس | 347 |
| 39 | 358 | رمضان اور حقوق العباد | 355 |
| 40 | 697 | چھوٹوں پر رحم اور بڑوں کا ادب | 361 |
| 41 | 947 | ”انسان ہونا، ہمارا انتخاب نہیں، قدرت کی عطا ہے“ | 369 |
| 42 | 949 | احترامِ انسانیت، خدمتِ انسانیت اور شرفِ انسانیت (از روئے قرآنِ کریم) | 376 |
| 43 | 946 | آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں احترامِ انسانیت، شرفِ انسانیت اور خدمتِ انسانیت | 388 |
| 44 | 638 | خدمتِ خلق انسان دوستی کا دوسرا نام ہے | 396 |
| 45 | 218 | ہمارا امتیازی نشان،خدمت خلق (حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں) | 408 |
| 46 | 359 | رمضان اورتقویٰ لازم ملزوم ہیں | 421 |
| 47 | 916 | انسان کی انسانيت کا تقاضا-اپنے بھائی سے مُروَّت، احسان کا سلوک کرے | 427 |
| 48 | 660 | ایثارکے نمونے | 437 |
| 49 | 602 | وَرتاوا | 444 |
| 50 | 980 | ہمسایوں سے حسن سلوک | 454 |
