جماعت احمدیہ کے عظیم الشان جلسہ سالانہ کی بنیادی اینٹ
حضرت مسیح موعود علیہ ا لسلام نے جلسہ سالانہ میں شریک ہونے والوں کے حق میں یہ دُعا کی ہے۔
’’ہر یک صاحب جو ا س للہی جلسے کے لئے سفر اختیار کریں خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور ان کو اجرعظیم بخشے اور ان پر رحم کرے۔ اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات ان پر آسان کر دیوے اور ان کے ہم و غم دور فرمائے۔ اور ان کو ہریک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے۔ اور ان کی مرادات کی راہیں ان پرکھول دیوے۔ اور روزِآخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ ان کو اٹھاوے جن پراس کا فضل ورحم ہے۔ تااختتام سفر ان کے بعد ان کاخلیفہ ہو‘‘
(اشتہار 7دسمبر 1892ء۔ مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ342)
