6مارچ ۔حق و باطل میں آسمانی فیصلہ کا تاریخی دن-پیشگوئی بابت پنڈت لیکھرام
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
”یہ پیشگوئی ایک بڑے مقصد کے ظاہر کرنے کے لئے کی گئی تھی ۔ یعنی اس بات کا ثبوت دینے کے لئے کہ آریہ مذہب بالکل باطل اور وید خداتعالیٰ کی طرف سے نہیں اور ہمارے سید و مولیٰ محمد مصطفیٰ صلی۔اللہ علیہ وسلم خداتعالیٰ کے پاک رسول اور برگزیدہ نبی اور اسلام خداتعالیٰ کی طرف سے سچامذہب ہے ۔ سو اس پیشگوئی کو نری ایک پیشگوئی خیال نہیں کرنا چاہئے ۔ بلکہ یہ خداتعالیٰ کی طرف سے ہندوؤں اور مسلمانوں میں ایک آسمانی فیصلہ ہے۔“
( سراج منیر صفحہ 9-10)