سیرت حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحبؓ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:
’’20؍اکتوبر 1899ء کو خواب میں مجھے یہ دکھایا گیا کہ ایک لڑکاہے جس کا نام عزیز ہے اور اس کے باپ کے نام پر سلطان کا لفظ ہے۔ وہ لڑکا پکڑ کر میرے پاس لایا گیا اور میرے سامنے بٹھایا گیا۔ مَیں نے دیکھا ایک پُتلا سا گورے رنگ کا ہے۔ ‘‘
(تذکرہ صفحہ 248 جدیدایڈیشن)
